مصیبت کے معنی سخت تکلیف ، کڑی مشکل ، دکھ ، رنج ،صدمہ اور حادثہ کے ہیں۔مصیبت میں مبتلا ہونے کے بہت سے اسباب ہیں۔چنانچہ اللہ
پاک قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے :وَ مَاۤ
اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِیْبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ یَعْفُوْا عَنْ
كَثِیْرٍؕ(۳۰)(پ25،الشوریٰ:30)ترجمۂ
کنزُالعِرفان:اور تمہیں جو مصیبت پہنچی وہ
تمہارے ہاتھوں کے کمائے ہوئے اعمال کی وجہ
سے ہے اور بہت کچھ تو (اللہ) معاف فرما دیتا ہے۔
اس آیت
سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں پر آنے والی
مصیبتوں کا ایک سبب ان کا اللہ پاک کی نافرمانی اور گناہ کرنا ہے۔اس کے علاوہ
اللہ پاک کی یاد کو فراموش کر دینا، مالکِ حقیقی سے رجوع کرنے کی بجائے
لوگوں سے امیدیں باندھنا بھی بندے کو مصیبت میں مبتلا کر دیتا ہے۔لہٰذا بندے کو
چاہیے کہ وہ ہر وقت اللہ پاک کی اطاعت و فرمابرداری والے کام کرے،
نافرمانی سے بچے،خود کو نیکی کے کاموں میں مصروف رکھے، ان شاء اللہ اس کی برکت سے
مصیبتیں اور پریشانیاں دور ہوں گی۔اللہ پاک ہم سب کو مصیبت پر صبر کی توفیق عطا
فرمائے۔
آمین