موت کو ىاد کرنے کے فوائد

Tue, 7 Jul , 2020
4 years ago

آىت مبارکہ :  اللہ عزوجل قرآن مجىد مىں ارشاد فرماتا ہے: كُلُّ  نَفْسٍ   ذَآىٕقَةُ  الْمَوْتِؕ- تَرجَمۂ کنز الایمان: ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے،(پارہ ۱۷،سورة الانبىا

حدىث مبارکہ :

حضرتِ سىدناابن عمر رضى اللہ تعالى عنہ سے مروى ہے حضور نبى رحمت شفىع امت صلى اللہ تعالىٰ علىہ وسلم کا فرمانِ عالىشان ہے، سب سے زىادہ عقلمند و دانا وہ مومن ہے جو موت کو کثر ت سے ىاد کرتا ہے،۔ اور اس کے لىے احسن طرىقے پر تىارى کرے۔۔ (شعب الاىمان الحدىث 1054 ، صفحہ 350)

حضرت سىدتنا کعب الاحبار علیہ الرحمۃ الغفار فرماتے ہىں: جو شخص موت کو پہچان لىتا ہے اس پر دنىا کى مصىبتىں اور غم ہلکے ہوجاتے ہىں۔(احىا العلوم جلد ۵، صفحہ ۴۸۰)

اعلىٰ حضرت امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہىں: ذکر ِموت ، ذکرِ خىر ذکر، آخرت ،ذکرِ انبىا و ذکرِ اولىائے علیہم افضل الصلوة والثنا سب ذکر الہى ہىں۔(فتاوىٰ رضوىہ مخرجہ جلد۹، صفحہ ۱۵۶)

تفسىر قرطبى مىں ہے کہ جو شخص موت کو کثرت سے ىاد کرا ہے اسے تىن کرامتىں عطا ہوتى ہىں۔(۱) اسے توبہ کى توفىق عطا ہوتى ہے،

۲۔ اسے تھوڑى دنىا پر قناعت نصىب ہوجاتى ہے۔

۳۔ اسے عبادت مىں نشاط حاصل ہوجاتا ہے۔(موت کى تىارى صفحہ ۹)

جو دن رات مىں بىس مرتبہ موت کو ىاد کرے اسے شہدوں کے ساتھ اٹھاىا جائے گا۔ موت کو زىادہ ىاد کرو کہ ىہ گناہوں کو مٹاتى اور دنىا سے بے رغبت کرتى ہے۔ نصىحت کے لىے موت ہى کافى ہے،موت کو زىادہ ىاد کرنے اور اس کى زىادہ تىارى کرنے والے لوگ عقلمند ہىں: ہر حال مىں موت کو ىاد کرتے ہىں ثواب اور فضىلت ہے اور ىہ ثواب اور فضیلت دنىا مىں مگن شخص بھى موت کو ىاد کرکے پاسکتا ہے۔۔ (احىا العلوم جلد ۵/ صفحہ ۴۷۷)

موت کو ىاد کرنا جنت کے اعمال مىں سے ىوں ہے کہ آدمى جب ہر وقت اس کو ىاد رکھے گا کہ مجھے اىک دن مرنا ہے اور سارا مال و سامان اور جائىداد و مکان چھوڑ کر خالى ہاتھ دنىا سے چلے جانا ہے تو اس کو دنىا سے بے رغبتى اور آخرت کے سامان جمع کرنے کى فکر ہوگى ىہ دونوں چىزىں ہر قسم کى نىکىوں کا سر چشمہ ہىں، اس لىے موت کو کثرت سے ىاد کرنا ىہ جنت دلانے والے اعمال مىں سے اىک عمل ہے اور جنت مىں لے جانے والى اىک بڑى شاہراہ ہے۔

موت کى ىاد اور فکر ِ آخرت پىدا کرنے کے لىے تبلىغ قران و سنت کى عالمگىر غىر سىاسى تحرىک دعوت اسلامى کى مرکزى مجلس شورىٰ کے نگران حضرت مولانا حاجى عمران عطارى مدظلہ العالی کے مدنى چىنل پر نشر کىے گئے سلسلے عبرت ناک خبرىں کى وىڈىو دىکھنا بھى مفىد ہے۔(نجات دلانے والے اعمال کى معلومات صفحہ 96)

اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ ہمىں موت کو کثرت سے ىاد کرنے کى توفىق مرحمت فرمائے۔امىن

نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں