اولاد کی تربیت والدین کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ ایک نیک اور صالح اولاد نہ صرف والدین کے لیے دنیا اور آخرت میں باعث راحت بنتی ہے بلکہ معاشرے کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بچوں کی تربیت ایک حساس عمل ہے۔

اولاد کو سدھارنے کے لیے ضروری اقدامات:

1۔ دینی تعلیم اور تربیت: بچوں کو دینی تعلیم دینا ان کی شخصیت کی بنیاد کو مضبوط بناتا ہے۔ قرآن مجید کی تعلیم، نماز کی عادت، اور اسلامی اقدار کو اپنانے کی تلقین والدین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:تم میں سے ہر شخص نگہبان ہے اور ہر شخص سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ (بخاری، 1/309، حدیث: 893)

2۔ محبت اور شفقت کا مظاہرہ: بچوں کے ساتھ نرمی اور محبت سے پیش آنا ضروری ہے۔ سخت رویہ یا مار پیٹ سے ان کی شخصیت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ بچوں کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ ان کے والدین ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کے خیر خواہ ہیں۔

3۔ اچھا اخلاق اور عمل کا نمونہ پیش کرنا: والدین بچوں کے لیے مثالی کردار ہوتے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ خود ان عادات اور رویوں کو اپنائیں جنہیں وہ اپنی اولاد میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ بچوں کو سچ بولنا، امانت داری، اور انصاف کے اصولوں پر عمل کرنا سکھائیں۔ کوئی والد اپنی اولاد کو اچھے ادب اور اخلاق سے بہتر کوئی تحفہ نہیں دے سکتا۔ (ترمذی، 3/383، حدیث: 1959)

4۔ تعلیم اور کردار سازی: دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم پر بھی توجہ دیں۔ بچوں کی تعلیم میں ان کی دلچسپی کو سمجھیں اور ان کی رہنمائی کریں۔ ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کریں تاکہ وہ زندگی کے چیلنجز کا سامنا کر سکیں۔

5۔ دوستی کا رشتہ قائم کریں: والدین اور بچوں کے درمیان دوستی کا تعلق ہونا ضروری ہے۔ اس سے بچے اپنے مسائل اور خیالات والدین کے ساتھ کھل کر شیئر کر سکتے ہیں۔ والدین کو بچوں کی بات غور سے سننی چاہیے اور ان کے خیالات کو اہمیت دینی چاہیے۔

6۔ عادتوں پر نظر رکھیں: بچوں کی روزمرہ عادتوں پر نظر رکھیں اور انہیں وقت پر درست کریں۔ انہیں وقت کا صحیح استعمال سکھائیں، مثلاً پڑھائی، کھیل کود، اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے لیے وقت مختص کریں۔

7۔ سزا اور انعام کا متوازن نظام: بچوں کی اچھائیوں پر ان کی تعریف کریں اور انہیں انعام دیں تاکہ ان میں مزید بہتر کرنے کا جذبہ پیدا ہو۔ غلطیوں پر نرمی سے سمجھائیں اور سختی کرنے سے گریز کریں۔ اگر سزا ضروری ہو تو وہ تعمیری ہونی چاہیے۔

8۔ دوستوں اور ماحول پر توجہ: بچوں کے دوستوں اور ان کے ماحول پر نظر رکھیں۔ انہیں ایسے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کی ترغیب دیں جو اچھے کردار کے حامل ہوں اور مثبت اثر ڈال سکیں۔

9۔ صبر اور دعا: بچوں کی تربیت میں صبر کا مظاہرہ کریں۔ ان کی اصلاح ایک وقت طلب عمل ہے اور اس کے لیے مستقل مزاجی ضروری ہے۔ والدین کو ہمیشہ اپنی اولاد کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہیے۔

بچوں کی تربیت صرف زبانی نصیحت سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اور ان کے ساتھ وقت گزارنا ضروری ہے۔ ایک صالح اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہے، لہٰذا ان کی تربیت پر بھرپور توجہ دینا دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔

اولاد کی تربیت والدین کے لیے ایک ذمہ داری ہے اور بچوں کو نیک اور ذمہ دار انسان بنانے کے لیے حکمت عملی محبت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے اولاد کو سدھارنے کے لیے قرآن وسنت میں واضح ہدایت موجود ہے ان میں والدین کے لیے راہنمائی اور بچوں کی تربیت کے طریقے شامل ہیں: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ (پ 28، التحریم:6) ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان والو اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آ گ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔

اس آیت سے واضح ہوتا ہےکہ والدین پر فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد کو دین کی تعلیم دیں اور ان کی اصلاح کریں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اَلْمَالُ وَ الْبَنُوْنَ زِیْنَةُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ- (پ 15، الکہف:46) ترجمہ: مال اور اولاد دنیا کی زندگی کی زینت ہے۔

اولاد کو اللہ کی نعمت سمجھ کر ان کی بہتر تربیت کی ذمہ داری پوری کریں، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا کی: رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ ﳓ (پ 13، ابراہیم:40) اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا۔

والدین کو چاہیے کہ اولاد کی اصلاح کے لیے اللہ سے دعا مانگیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ ہم میں سے نہیں جو بڑوں کا احترام نہ کرے اور چھوٹوں پر رحم نہ کرے۔ (ترمذی، 3/369، حدیث:1926)

والدین کو چاہیے کہ بچوں سے محبت سے پیش آئیں اور اچھے اعمال کا عملی نمونہ پیش کریں

ان کی اچھائیوں کی تعریف کریں اور برائیوں پر نرمی سے سمجھائیں غلط صحبت سے بچائیں اورنیک دوستوں کے ساتھ تعلقات بنانے کی ترغیب دیں والدین خود بھی دین پر عمل کریں تاکہ بچے ان سے سیکھ سکیں بچوں کو ایسا ماحول فراہم کریں جہاں وہ اپنے خیالات اور جذبات کو کھل کر بیان کر سکیں ان کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھیں تاکہ آپ سے کچھ چھپانے کے بجائے آپ سے رہنمائی حاصل کریں اولاد کی تربیت میں بنیادی چیز محبت پیار دعا اور حکمت ہے اللہ سے مدد مانگتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو صبر حوصلے کے ساتھ نبھائیں بچے والدین کے رویے سے سیکھتے ہیں، لہذا والدین خود اچھے اخلاق، دیانتداری، اور ایمان داری کا مظاہرہ کریں۔ سختی سے بچیں اور نرمی سے پیش آنے سے بچے والدین کے قریب رہتے ہیں اور ان کی بات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بچوں کو وقت کی پابندی اور نظم و ضبط سکھائیں، جیسے وقت پر سونا، پڑھائی کرنا، اور عبادات کی عادت ڈالنا۔ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں۔

بچوں کو دینی اور دنیاوی دونوں علوم سے روشناس کرائیں۔گھر میں ایسی کتابیں رکھیں جو ان کی تعلیم اور تربیت میں مددگار ثابت ہوں۔

بچوں کی غلطیوں پر فوری غصہ نہ کریں بلکہ انہیں سمجھائیں کہ ان کی غلطی کیا ہے اور وہ کیسے بہتر کر سکتے ہیں۔سخت سزا دینے کے بجائے محبت سے اصلاح کریں۔

تمام بچوں کے ساتھ برابر سلوک کریں اور کسی ایک کو دوسرے پر ترجیح نہ دیں۔

یہ ان کے دلوں میں والدین کے لیے محبت اور احترام پیدا کرتا ہے۔

اولاد کو سدھارنے کا عمل وقت طلب اور مسلسل محنت کا تقاضا کرتا ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ حکمت اور محبت سے کام لیں اور اپنے بچوں کے لیے دعا کرتے رہیں تاکہ وہ نیک اور کامیاب انسان بن سکیں۔


15 اپریل 2025ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے FGRF UK کے نگران سیّد فضیل رضا عطاری کی ذمہ داران کے ہمراہ فیصل آباد ، پنجاب میں واقع کنزالمدارس بورڈ میں آمد ہوئی۔

اس دوران نگرانِ FGRF UKسیّد فضیل رضا عطاری نے کنزالمدارس بورڈ کا وزٹ کیا اور تمام HOD's کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں انہوں نے کنزالمدارس بورڈ کے تحت ہونے والی ایکٹیویٹیز کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے گئے۔(رپورٹ:محمد علی شعبہ معاونت برائےا سلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 17 اپریل 2025ء کو  بیرونِ ملک سے آئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی خالد عطاری نے دیگر ذمہ دار ان کے ہمراہ فیصل آباد، پنجاب میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کو فیضانِ صحابیات کا وزٹ کرواتے ہوئے اس میں ہونے والے مختلف کورسز سمیت دیگر دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر رکنِ شوریٰ نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس دوران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ دار اسلامی بھائی، سٹی ذمہ دار زاہد عطاری اور قاری خلیل عطاری (شعبہ تعلیم و نیوسوسائٹی) موجود تھے۔(رپورٹ:محمد علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسلام کی دعوت دنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے  تحت 15 اپریل 2025ء کو شیخو پورہ ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات کا افتتاح کیا گیا۔

اس دوران فیضانِ صحابیات میں ہی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نگرانِ شعبہ، نگرانِ ڈویژن، صوبائی ذمہ دار اور دیگر اسلامی بھائیوں جبکہ پردے میں رہتے ہوئے اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔

تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بیان کیا جس میں انہوں نے گلی گلی مدرسۃالمدینہ، مدرسۃالمدینہ بالغات اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے کے اہداف دیئے۔(رپورٹ:محمد علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 15، 16 اور 17 اپریل 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی، بلوچستان میں ”روحانی علاج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سبی ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نور محمد عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کرتے ہوئے دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا نیز اس کی چند احتیاطیں بھی بیان کیں۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں معلمین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا 3 دن پر مشتمل سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں دیگر عاشقانِ رسول سمیت شعبے کے ذمہ داران قاری سعید عطاری، مولانا اعجاز عطاری مدنی اور مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف نشستیں ہوئیں جن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭مدنی کورسز میں آنے والے مسائل کو حل کرنے کا انداز٭شعبے کے اہداف و تکمیل کیسے ہو؟٭شارٹ کورسز کی اہمیت ٭جدید ٹولز کا استعمال٭مہارت کیسے بڑھائی جائے؟٭معلم کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭انفرادی کوشش٭دینی کاموں میں فعال رہنا کیوں ضروری ہے؟۔

اختتام پر ٹیسٹ کا بھی سلسلہ ہو اجس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے اور اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

بنگلہ دیش میں مقیم عاشقانِ رسول کے لئے خوشخبری!

عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت چٹاگانگ ڈویژن سطح پر ہونے جارہا ہے تین دن کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع جو 30 اپریل سے شروع ہوکر 02 مئی 2025ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ اجتماع کے انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

تین دن کا یہ عظیم الشان اجتماع شکلباہا، کرنافولی ، چٹاگانگ(Shikalbaha, Karnaphuli, Chittagong )میں موجود وسیع وعریض رقبے پرمنعقد کیا جائیگا۔ اس اجتماع میں چٹاگانگ ڈویژن کے مختلف شہروں اور اطراف علاقوں سے بزنس کمیونٹی ومختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں سمیت مقامی عاشقانِ رسول کی شریک ہوں گے۔

تین دن کے اجتماع میں مختلف نشستوں کا سلسلہ ہوگا جس میں تلاوت و نعت، ذکر و اذکار، مبلغین دعوتِ اسلامی کے بیانات، رقت انگیز دعائیں اور مختلف دینی کورسز کے لئےدینی حلقے لگائے جائیں گے۔عظیم الشان اجتماع کے تمام مناظر بنگلہ مدنی چینل سمیت بنگلہ سوشل میڈیا پیجز پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کے تمام عاشقانِ رسول سے اس عظیم و روحانی اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


لاہور میں ہونے جارہا ہے دعوتِ اسلامی کاعظیم الشان  ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع جو یکم مئی بروز جمعرات رات 9:00 بجے ”مینار پاکستان“ میں منعقد ہوگا۔

اس اجتماع میں ہر دل عزیز شخصیت، مبلغ اسلام، مرکزی مجلس شوریٰ (دعوتِ اسلامی) کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

مینار پاکستان میں منعقد ہونے والے اجتماع میں تلاوت و نعت، بیان، تصورِ مدینہ، رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوگا جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

لاہور اور گِرد و نواح کے عاشقانِ رسول سے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


15 اپریل 2025ء کو فیصل آباد پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ  کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نےکلام کرتے ہوئے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں نے آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کے نئے باکسز لگانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پنجاب کے شہر فیصل آباد میں عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ  کے تحت 14 اپریل 2025ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کی نیز تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے باکسز جمع کرنے اور اس کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے جبکہ اختتام پر دعا بھی کروائی گئی۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 13 اپریل 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے ذیلی، ڈویژن اور صوبائی ذمہ داران اسی طرح لاہور ڈسٹرکٹ، پنجاب ڈسٹرکٹ اور کراچی ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے مختلف نکات پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ نگرانِ شعبہ نے بھی ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

اس دوران جن نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭گلی گلی مدرسۃالمدینہ شروع کرنا٭ماہانہ اجتماع شروع کرنا٭دینی کاموں کو مضبوط کرنا٭جن یوسیز میں دینی کام نہیں ہو رہے وہاں دینی کام بڑھانا٭نئے فیضانِ صحابیات کے لئے کوشش کرنا٭ہر ڈسٹرکٹ میں فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنا٭معاونت ذمہ دار کو فعال کرنا٭شعبے کے دینی کام بڑھانا٭سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا٭روحانی علاج کے بستوں کی تعداد میں اضافہ کرنا۔(رپورٹ: طاہر اقبال عطاری آفس ذمہ دار شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)