22 شوال المکرم, 1446 ہجری
فیصل آباد، پنجاب میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی
مرکز فیضانِ صحابیات کا وزٹ
Mon, 21 Apr , 2025
4 hours ago
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں
کا جائزہ لینے کے لئے 17 اپریل 2025ء کو
بیرونِ ملک سے آئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی خالد عطاری نے دیگر ذمہ
دار ان کے ہمراہ فیصل آباد، پنجاب میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ
صحابیات کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کو
فیضانِ صحابیات کا وزٹ کرواتے ہوئے اس میں
ہونے والے مختلف کورسز سمیت دیگر دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر رکنِ شوریٰ نے خوشی کا اظہار کیا۔