20 شوال المکرم, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 13 اپریل
2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے ذیلی، ڈویژن اور صوبائی ذمہ داران اسی طرح لاہور
ڈسٹرکٹ، پنجاب ڈسٹرکٹ اور کراچی ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے مختلف نکات پر اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ نگرانِ شعبہ نے بھی ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
اس دوران جن نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا اُن
میں سے بعض درج ذیل ہیں: