دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  29ستمبر2020ء بروز منگل فیصل آباد زون مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار ،برانچ ناظمین اور شفٹ ذمہ داران نےشرکت کی۔

مشورے میں ریجن ذمہ دار نے مدنی کاموں، پچھلے مدنی مشورے ،اہداف اورناظمین کے تربیتی اجتماع کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی نے 27 ستمبر2020ءاراکین مجلس کے ہمراہ کورنگی برانچ کا وزٹ کیا ۔

نگران مجلس نے اس موقع پر مدرسین کا مدنی مشورہ کرتے ہوئے سالانہ تربیتی اجتماع کی تیاریوں کا ذہن دیا اور مدنی کاموں کی ترغیب دلائی نیز مدرسین سے انگلش ٹیسٹ پاس کرنے کے متعلق کلام کیا۔ دوسری جانب رکن مجلس نعیم بابر عطاری مدنی نے مفتشین و معاونین کا مشورہ کرتے ہوئے تعلیمی حوالے سے اہم مفید نکات دیئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن  لائن کے تحت 25ستمبر2020ء بروز جمعۃ المبارک سول جج ہائی کورٹ محمد احسن احمد نے برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد فیضان عطار کا وزٹ کیا اور مختلف امور پر برانچ ناظم سید شکیل شاہ سے تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب مدرسۃ المدینہ آن لائن سیالکوٹ زون کے تحت مدرستہ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ گجرات کانگران کابینہ گجرات محمد عامر عطاری نے دورہ کیا اور مدنی مشورہ کیا ۔

مدنی مشورے میں ذمہ دار نے مدرسین کو مدرستہ المدینہ بالغان کے حوالے سے ذہن دیا اور مدرستہ المدینہ بالغان کے حوالے سے مقامات دیتے ہوئے مدنی کام کو اچھے طریقے سے کرنے کے بارے میں تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن  ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی نے پچھلے دنوں مولانا صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی پرنسپل جامعہ رحمانیہ نوریہ تلہ گنگ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیں۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی میں ہونے والے مختلف کورسز کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر چار طلباء کورس کے لئے تیار ہوئے مولانا صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی صاحب نے ذمہ داران کو بتایا کہ الحمدللہ عزوجل ان کے جامعہ میں مدنی چینل دیکھنے کا سلسلہ ہے، طلبہ اور اساتذہ مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر ذمہ داران نے مولانا صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی صاحب کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے تاثرات کے حوالے سے عرض کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 24ستمبر2020ء جمعرات محمدقمررضاعطاری مدنی اثاثہ جات میرپورکشمیرزون چڑہوئی سماہنی کابینہ کاجدول کیا جہاں نگران کابینہ قاری عبدالرحمن عطاری کے ساتھ چوکی ڈویژن کے علاقہ ماہی بندلی میں زیرتعمیرمدرسۃالمدینہ کاجائزہ لیااورواقف خادم حسین صاحب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اثاثہ جات کے ذمہ دار نے مسجدومدرسے کے لیے پلاٹ دعوت اسلامی کودینے اورتعمیرات میں تعاون کرنے پرشکریہ اداکیا نیز پنتھیہ شریف نیومسجدکاسروےکیا اور اسکی پیمائش کی ۔

اس دوران مبلغ دعوت اسلامی نے فوٹوگرافی کی کمیٹی ارکین اورچوکی میں مدرسۃالمدینہ کے پلاٹ کے لیے واقف سے ملاقات کی اور شعبے کاتعارف پیش کرتے ہوئے مسجداورزیرتعمیرمدرسے کاوزٹ کیا جہاں ڈویژن نگران سے اسکے شرعی اورقانونی پراسس کےحوالے سے مشاورت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 26ستمبر2020ءہفتہ اسلام آباد ریجن میرپورکشمیرزون ناڑتحصیل وضلع کوٹلی اثاثہ جات کے تحت محمدقمررضاعطاری مدنی اثاثہ جات نے فاروق عطاری رکن زون انجینئر عاصم عطاری مجلس تعمیرات اورعابدعطاری مجلس رابطہ میرپورکشمیرزون کے ساتھ کوٹلی کابینہ ناڑ ڈویژن میں فیضان جمال مصطفی مسجدکے پلاٹ کاوزٹ کیا۔

وزٹ میں مبلغ دعوت اسلامی نے شعبے کاتعارف اوردعوت اسلامی کے لیے پراپرٹی لینے کے حوالے سے نظام اورطریقہ کاربیان کرتے ہوئے فیضان جمال مصطفی مسجد کا سمت قبلہ چیک کرکے نشانات لگائے جبکہ واقف جاویدصاحب سے تعمیرات کے حوالے سے مشاورت کی ذمہ داران نے قریب ہی ایک نیومسجدومدرسے کاوزٹ کیا اور کمیٹی اراکین سے ملاقات ومشاورت کی۔ ان کودعوت اسلامی کے شعبہ اثاثہ جات کاتعارف اوردعوت اسلامی کے لیےپراپرٹی لینے کاطریقہ کاربیان کیانیزپلاک چکسواری میں زیرتعمیرفیضان ام عطارمسجد کا دورہ بھی کیااورتعمیرات کاجائزہ لیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام‫ ‫30 ستمبر نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے اورنگی ٹاؤن کے ڈویژن  پاکستان بازار، علاقے  مکی مدنی  میں اجتماع میں  شرکت کی اور آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ‫28 ستمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ  مشاورت کا انڈونیشیاء کی اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا  جس میں مدرسۃ المدینہ  بالغات سے متعلق کارکردگی کا جائزہ اور نیکی کی دعوت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

شیخ طریقت، امیراہل سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ اس ہفتے کا رسالہ

70ہزار جادوگر

اس رسالے میں آپ پڑھ سکیں گے:

٭ اللہ پاک پر اعتراض کے بارے میں سوال جواب٭ بادشاہ سے اُلجھنے والا فقیر٭70ہزار جادوگر سجدہ میں گِر گئے ٭ہزاروں اینٹوں کی تقسیم کی بہترین مثال ٭”اللہ پاک نے میری قسمت اچھی نہیں بنائی کہنا “کیسا؟ ٭اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

19صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں 10ہزار شائع ہوچکا ہے

جبکہ اس رسالے کا ہند ی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے12روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام 29 ستمبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن، میانوالی زون، میانوالی کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا منعقد ہوا جس میں کفن دفن ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن پہنانے اور میت کو غسل دینے کا طریقہ سمجھایا ۔ مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق اہم امور پر کلام کیا نیز اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن کے کام میں حصہ لینے اور ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا اور نیتیں بھی کروائیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیراہتمام 30 ستمبر 2020ء بروز بدھ فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی عطیات بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا نیز زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس رکھوانے اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 29 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون، اوکاڑہ کابینہ کی اوکاڑہ سٹی ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داران اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ ٔتعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاح اعمال کے مدنی پھول سے بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ بھی کیا جس پر شعبہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لیے نکات فراہم کیے اور اسلامی بہنوں کو شخصیات سے ملاقات کا ذہن دیا ۔