نعیم اشتیاق شاہ صاحب عطاری کی والدہ محترمہ ان
دنوں بیمار ہیں۔
بیماری کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی
اور انہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی رضا پر راضی
رہنا کا ذہن دیتے ہوئے صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ان کی جلد صحت یابی اور صحت و عافیت اور
نیکیوں سے بھری لمبی زندگی کے لئے دعائیں کیں۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”بیمار عابد“ سے وظیفہ پیش کرتے ہوئے گھر والوں کو نماز کی پابندی کرنے کی
ترغیب دلائی۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے:
محمد عمیر عطاری مدنی ان دنوں عالمی وبا کرونا
کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
بیماری کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی اور
انہیں صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےانہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی رضا
پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کرتے ہوئے مدنی
پھول ارشاد فرمائی۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے:
دعوت اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے تحت 30 نومبر بر2020 بروز پیر روہیلانوالی میں طلباء اور معلمین کا مدنی حلقہ ہوا جس میں مشتاق
احمد عطاری ریجن نگران مجلس عطیات بکس نے اپنے
شعبے کو خود کفیل کرنے کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ؛: محمد فیض کریم
عطاری معلم امامت کورس)
مولانا پیر فیض محمد فردوسی صاحب ان دنوں علیل
ہیں۔
علالت کی خبر ملنے پر شیخ طریقت امیر اہلِ سنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی اور انہیں
صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کی جلد
صحت یابی، صحت و عافیت اور نیکیوں سے بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں اور انہیں
رب کی رضا پر راضی رہنےکا ذہن دیا۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch
Video کے بٹن پر کلک
کیجئے:
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام وہاڑی بورے والہ ڈویژن مرضی پورہ فیضان مدینہ میں
27/28/29 نومبر جمعہ، ہفتہ اور اتوار مدنی
قافلے کی آمد کا سلسلہ ہوا جس میں غلام
مصطفیٰ عطاری نگران وھاڑی زون سمیت اراکین
زون ،اراکین کابینہ اور ڈویژن نگران نے شرکت کی۔
مدنی قافلے
میں غلام مصطفیٰ عطاری نے شرکائے مدنی
قافلے کے درمیان اللہ پاک کی نعمتوں پر شکر کرنے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو اولیاء سے محبت کرنے ، اپنے ظاہر اور باطن کی اصلاح کرنے ، دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے لیے اپنی ذمہ داری کے مطابق وقت دینے ،ہر ماہ کم از کم تین
دن مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو اس میں سفر کروانے کا ذہن
دیا۔
واضح رہے
دوران مدنی قافلہ ا شراک و چاشت اور اوابین
کے نوافل، مدنی مذاکرہ میں شرکت، تلاوت قرآن پاک اور تہجد کے بعد مناجات کا سلسلہ
بھی ہوا جبکہ ذمہ داران دعوت اسلامی نے علاقہ مرضی پورہ کے ارد گرد کی
مساجد میں جا کر مسجد درس کا اہتمام بھی
کیا۔
فیضان مدینہ
آفندی ٹاؤن میں امامت کورس کے طلباء اور معلمین
کا مدنی حلقہ
دعوت اسلامی
کی مجلس اصلاح اعمال کے تحت پچھلے دنوں حاجی محمد سہیل عطاری نگران مجلس اور لاہور ریجن ذمہ دار حاجی محمد شہزاد
عطاری نے حافظ آباد زون کا دورہ کیا جہاں
جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ کے طلباء میں سنتوں بھرا بیان کیا اور طلباء کو پیر
کا روزہ رکھنے، روزانہ نماز تہجد پڑھنے اور نیک اعمال کا رسالہ بھرنے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر
ذمہ داران دعوت اسلامی نے حافظ آباد زون
کے اراکین کابینہ کامدنی مشورہ کیا جس میں شرکا کو نگران مجلس نے رسالہ نیک اعمال کو عام
کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے تقرر ی
پر کلام کیا ۔(رپورٹ: محمد قاسم عطاری )
On the 28th November 2020, a training session in
English was held in Rochdale Division UK, regarding bathing and shrouding the
deceased. 22 Islamic sisters participated.
The region level Kafn Dafn responsible Islamic sister
started with an introduction to the Department of Kafn Dafn. After this, a key
speaker of Dawateislami trained the participant Islamic sisters on the bathing
and shrouding of the deceased.
The region level Kafn Dafn responsible Islamic sister
gave Madani Pearls regarding not wasting water and the rulings of Mustamal (used) water.5 Islamic sisters made the intention of giving
the Kafn Dafn test.
یوکے کے ڈویژن
بلیکبرن میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے ڈویژن بلیکبرن (Blackburn) میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں ڈارون(Darwen) اور گریٹ ہاروڈ(Great Harwood) کی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے
اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان
کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر
گوون ہیل( Govanhill) میں
مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس
میں 10 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش
کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے لانگسائٹ(Longsight) میں آن لائن محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً
50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”غوث پاک کا کردار“
کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی عبادت، سخاوت اور خوف خدا کے واقعات سنائے نیزاسلامی بہنوں کو بھی ان نیک اعمال کو عمل میں
لانے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 28
نومبر 2020ء کو یوکے کے برسٹل( Bristol )میں کفن دفن تربیتی اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 8
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔