دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی لاہور اور جنوبی لاہور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نے شب و روز کے نکات سمجھائے اور تقرریوں کے اہداف دئیے نیز شب و روز ویب سائٹ پر مدنی خبریں پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے خود کو شعبہ شب و روز کے کاموں کےلئے پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  مکتبۃ المدینہ کی ریجن تا ڈویژن سطح اور نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ کی پاک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور جہاں سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کے اسٹال نہیں لگتے تھے وہاں لگوانے کی ترغیب دلائی نیز اسٹال بڑھانے اور آرڈر بک کروانے کے طریقے بتائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ کے ڈویژن سندھی ہوٹل اور شاہنواز میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں ڈویژن اور کابینہ مشاورت سمیت 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیاناے کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے فضائل و برکات اور نیک اعمال کے رسالے کی اہمیت بتاتے ہوئے شجرۂ عطاریہ کے اوراد کی طرف توجہ دلائی نیز ان کو پڑھنے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے اور نیک اعمال کے رسالے پر پابندی سے عمل کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ للبنات کے زیرِ اہتمام5 دسمبر 2020ء کو  کراچی ایسٹ زون اور مشاورت کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں دار السنہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دار السنہ کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز کے نکات بتائے اور اسکائپ کے ذریعہ اسلامی بہنوں کو داخلہ کا طریقہ بتایا، مزید زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو”اسلامی زندگی کورس“ میں شامل ہو کر علم دین حاصل کرنے اور دعوت اسلامی سے وابستہ کرنے پر کلام ہوا اس کے لئے کوشش کرنے اور کورس کی خوب تشہیر کرنے کا ہدف بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں تقریباً 545 مقامات پر 1 دن پر مشتمل کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جن میں 5ہزار347 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یہی کورس کراچی ریجن میں آن لائن 9 مقامات پر جن میں 90 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا ہمارے پیارے نبی ﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکرا ہٹ بہت سے مسائل حل کردیتی ہے نیزانہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آ گاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بھی دیئے جبکہ 4ہزار351 اسلامی بہنوں نے مزید کورسز کرنے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام4 دسمبر2020ء کو کراچی ساؤتھ زون کھارادرکابینہ علاقہ پنجاب کالونی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز انفرادی کوشش کر کے اسلامی بہنوں کو دینی کام میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن  میں بذریعہ اسکائپ نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران و ریجن مشاورتوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اہم نکات دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر محفل نعت، سنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مشورے وغیرہ میںSOPS کا خاص خیال رکھا جائے، ماتحت سے رابطے مضبوط ہوں، مدنی مشورے میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کا ذہن دیا ، باصلاحیت اسلامی بہنوں کے نام دئیےجائیں جو گھر بیٹھے بھی وقت دے سکتی ہوں تاکہ دین کے کاموں میں معاونت و آسانی ہو۔مزید یہ کہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ میں شامل ہونے، شارٹ کورسز کرنے/کروانے اور ای رسید اکاؤنٹ بنوانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  راولپنڈی کی سٹی کابینہ میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس بات کی ترغیب دلائی کہ جو زندگی رہ گئی اس کو غنیمت جانتے ہوئے نیکیوں میں گزارا جائے نیز شارٹ کورسز کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام بنگلہ دیش کے شہر کومیلا زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے معلومات فراہم کی۔ اجتماع میں 2 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنو ں مدنی ریجن عرب شریف میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عرب شریف کی ملك نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور 8 دینی کاموں کو بڑھانے اور نئے شہروں میں نیکی کے کام شروع کرنے پر مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ  بالغات کے زیرِ اہتمام04 دسمبر2020ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی تمام ریجن کی پہلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات عالمی سطح، یوکے(لندن،اسکاٹ لینڈ، مانچسٹر، بریڈفورڈ، برمنگھم)، ہند، ساؤتھ افریقہ، سینٹرل افریقہ( یوگنڈا، کینیا ممباسہ اور کینیا نیروبی) ہجویری ریجن (ایران)، یورپین یونین(ڈنمارک،اسپین، اٹلی آسٹریا، فرانس)، بنگلہ دیش ، افریقن عرب(ترکی )، ایسٹ افریقہ(ماریشس)، مڈل ایسٹ( کویت، عمان،قطر) اور آسٹریلیا کی پہلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرریوں کے حوالے سے اہداف لئے نیز کارکردگی جدول اور عملی جدول کے حوالے سے مزید مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا عرب شریف کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں کم و بیش 34 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی نیز ان کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی پھولوں کے مطابق اطاعت کرتے ہوئے نیکی کے کام کرنے پر تربیت کی۔