.jpeg)
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن گجرات میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ،
سٹی، تحصیل اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت
کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو مضبوط کرنےکی پلاننگ پر گفتگو کی۔
رکنِ شوریٰ نے جن یوسیز میں دینی کام نہیں وہاں
دینی کام بڑھانےبالخصوص نگرانِ شوریٰ کے ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد
علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ
پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 14
جولائی 2025ء کو کشمیر کے شہر راولہ کوٹ
میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں محمد ارشد اور ان نابینا بچے سے ملاقات کی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی و فلاحی کاموں بالخصوص دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کیا۔
علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ (برائےنابینا افراد) کے
بارے میں بتایا اور انہیں قافلے میں سفر کرنے نیز ہفتہ و ار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

16 جولائی 2025ء کو کراچی میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں نیوچارلی برانچ شفٹ
مدنی کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔
کراچی ڈویژن 2 کے ذمہ دار مولانا محمد آصف
عطاری مدنی اور برانچ ناظم عبد العزیز عطاری نے شعبے کے متعلق تمام اسٹاف سے گفتگو کی اور انہیں اپنی اسکلز بڑھانے کا ذہن دیا۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حاضرین کو
دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اور وقت کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی، برانچ مینجر فیضان
آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
فیضان اسلامک اسکول سسٹم (دعوتِ اسلامی) آپ کے لئے ایک
خاص موقع لے کر آیا ہے۔خوشی سے بھرپور اور 100% مفت سمر کیمپ 2025ء! یہ پروگرام
بچوں کے لئے ایک لاجواب تجربہ ہے جہاں وہ نہ صرف تفریح کریں گے بلکہ نئے ہنر بھی سیکھیں
گے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں گے۔
کیمپ میں شامل ہوکر اپنے بچوں کو سیکھنے دیں اوراپنی صلاحیتیں بڑھنے دیں:
٭آرٹ اینڈ کرافٹ٭زندگی کی اہم مہارتیں٭ماحولیاتی
آگاہی٭جسمانی سرگرمیاں٭STEM پروجیکٹس٭رول پلے٭تفریحی اور تعلیمی تربیتی
سیشنز۔
محدود نشستیں دستیاب ہیں، اس لئے فوراً رجسٹریشن
کریں اور اس موسم گرما کو یادگار بنائیں!
یہ کیمپ کراچی، سندھ اور بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کے لئے خاص طور پر لگایا
گیا ہے جس کی ٹائمنگ 22 سے 30 جولائی
2025ء کے دوران صبح 8:15 بجے سے 10:45 بجے تک ہوگی۔
واضح رہےیہ پروگرام فیضان اسلامک اسکول سسٹم اوردیگر
اسکولوں کے بچوں دونوں کے لئے کھلا ہے۔(رپورٹ: شعبہ
فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس
عطیات بکس، گھریلو صدقہ بکس، ڈونیشن سیل، عشر اور خودکفالت کے دینی کاموں کا
فالواپ لینے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹس اور
صوبائی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں متعلقہ رکنِ
شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی شریک تھے۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف پوائنٹس پر گفتگو کی اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب
دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے
ڈیپارٹمنٹس کی سابقہ 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کے
حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف دیئے اور مدنی پھولوں سے
بھی نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

4 جولائی 2025ء کو شعبہ روحانی علاج للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت
ذمہ داران کی تربیت کے لئے آن لائن نشست منعقد
کی گئی جس میں صوبائی و سٹی سطح کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ اس نشست کا مقصد ذمہ داران
کے نظام کو مضبوط بنانے اور دینی خدمات میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے تربیت
فراہم کرنا تھا۔
اس نشست کی ابتدا میں رکن عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے کی ذمہ داران کو شعبے کی حالیہ کارکردگی اور مستقبل کے اہداف کے
حوالے سے اہم نکات بتائے اور مختلف امور پر تفصیل سے گفتگو کی جن میں شعبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور
اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کے لئے ترغیب دینے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر
صوبوں کے لئے فزیکل سیشنز کے اہداف مقرر کئے گئے جبکہ دیگر صوبوں کے لیے آن لائن سیشنز کا انعقاد
بھی طے پایا۔
ویسٹر ن یورپ اور ایسڑن اینڈ ساؤدرن یورپ نگران
اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ

دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
دینی و فلاحی کاموں کو مینج کرنے کے لئے مختلف ڈیپارٹمنٹس قائم کئے گئے ہیں جن میں
سے ایک فنانس ڈیپارٹمنٹ بھی ہے ۔
8 جولائی 2025ء کو بیرونِ ممالک کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں ویسٹر ن یورپ اور ایسڑن اینڈ ساؤدرن یورپ
نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے یورپ کے دو
ملک اٹلی اور اسپین میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے اخراجات کے بارے میں
تبادلۂ خیال کیا نیز اسلامی بہنوں کو کن انداز میں سہولیات مہیا کی جائیں اس پر
مشاورت کی گئی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
7 جولائی 2025ء کو کراچی سٹی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد
کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور کراچی سٹی پر مقرر رکنِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور مختلف موضوعات کے حوالے سے مدنی پھولوں سے
نوازا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭کراچی سٹی میں ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ جا کر شیڈول بنانا٭تعلیمی
شعبہ جات کا وزٹ کرنا٭رہائشی کورسز میں بیانات کرنا۔

اورسیز پاکستانیوں میں 14 اگست 2025ء کو پاکستان
کے یومِ آزادی منانے کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ داران کی ذہن سازی کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی کی خوشیوں میں اورسیز
پاکستانی فیملیز کو شامل کیا جائے اور شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے خوشی منائی جائے۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے پاکستان کی سلامتی
کے لئے جو دعائیں کی جائیں گی اس کے طریقۂ کار پر گفتگو کی اور طے کیا گیا کہ
جہاں جہاں ممکن ہو وہاں یومِ آزادی کے موقع پر اجتماعات و سیشنز کاانعقاد کیا جائے
گا۔
عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور سب کانٹیننٹ
نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ

عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں میں مصروف
دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 7 جولائی 2025ء
کو عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن
میٹنگ ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں پر کلام
کرتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دینی ایکٹیویٹیز کا جائزہ لیا اور ان میں مزید
بہتری لانے کےلئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر تمام ذمہ دار و نگران اسلامی بہنوں نے
اپنی اپنی رائے پیش کی۔

10 جولائی 2025ء کی دوپہر 4:00 تا شام 6:00 بجے تک اسلام آباد سٹی
کے جامعۃ المدینہ G-7 میں اسلامی
بہنوں کے درمیان ایک سیشن منعقد
کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار کی خصوصی شرکت ہوئی جبکہ
نگرانِ اسلام آباد سٹی و مشاورت، زون نگران و مشاورت اور یوسی و سیکٹر نگران اسلامی بہنیں بھی موجود تھیں۔
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سیشن کے دوران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے فرمایا:کہ ذمہ
دار اسلامی بہن میں نرمی، اخلاص، دعوتِ دین کا جذبہ اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا
حوصلہ ہونا چاہیئے۔
اسی طرح صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کو بے پردگی اور بے حیائی سے بچنے، نیک اعمال پر عمل
کرنے اور اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا ۔
علاوہ ازیں سیشن میں شریک نگرانِ پاکستان مجلسِ مشارت اسلامی بہن نے سلائیڈز کے ذریعے دینی
کاموں کی کارکردگی پر رہنمائی کرتے ہوئےدینی کاموں میں ترقی پر حوصلہ افزائی کی اور آئندہ کے
اہداف طے کئے۔
آخر میں تمام شعبہ جات کو فکرِ آخرت کے ساتھ
ساتھ دینِ اسلام کا کام مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے دین کے کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں لورپول
کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت
کی اسلامی بہنوں کے مابین نئی جگہوں اورمساجد
کے لئے فنڈ ریزنگ کرنے کے حوالے سے 5 جولائی
2025ء کو مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں جن نکات پر گفتگو ہوئی وہ یہ ہیں:٭نئی مساجد کے لئے
فنڈز جمع کرنے کے طریقہ کار٭کمیونٹی سے رابطہ ٭فلاحی منصوبوں کے لئے مالی امداد کی
ترغیب٭فنڈ ریزنگ کے لئے مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد۔
اس کے علاوہ ذمہ دار و نگران اسلامی بہنوں کے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانےدینِ اسلام کی ترقی کے لئے اپنی
اپنی تجاویز پیش کیں۔