(1) نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ مہمان کی عزت کرے۔  (بخاری، 4/105، حدیث: 6018)

(2) سرکار ﷺ نے ارشاد فرمایا: سنت یہ ہے کہ مہمان کو دروازے تک رخصت کرنے جائیں۔ (ابن ماجہ، 4/52، حدیث: 3358)

(3) جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ مہمان کی عزت کرے ایک رات اس کا جائزہ ہے اور تین دن کے بعد صدقہ ہے مہمان کے لیے یہ حلال نہیں کہ اس کے یہاں ٹھہرا رہے کہ اسے حرج میں ڈال دے۔ (بخاری، 4/136، حدیث: 6135)

(4) مہمان کے آنے کے بعد اس کی خیریت معلوم کرے۔ اچھے لوگ مہمانوں کے کھانے پینے پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں مہمان کو زحمت نہیں رحمت سمجھتے ہیں۔

(5) مہمان کا خندہ پیشانی سے استقبال کرے مہمان کی رہائش کا انتظام کرے کہ اس کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔