محمد وقار یونس (درجہ رابعہ، جامعۃ المدینہ فیضان
عبداللہ شاہ غازی،کراچی،پاکستان)
ہفتہ وار یا ماہانہ رسائل
کی تاریخ بھی اتنی پرانی ہےجتنی کہ اخبار
کی ۔ان ماہنامہ رسائل کے دیگر افادیت کے ساتھ ساتھ ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ جہاں
ہمیں گزشتہ ماہ ہونے والے واقعات و معاملات کا پتا چلتا ہے وہی آئندہ آنے والے مہینے کے بارے میں زبردست مفید
کا ذخیرہ ہاتھ آتا ہے اور یہ ماہانہ رسائل دینی و دنیاوی موضوعات دونوں طرح کے
شائع ہوتے ہیں۔ ان میں سے دینی موضوعات اور دینی ادارے یا تنظیموں سے جاری ہونے
والے ماہانہ رسائل کو کافی مقبولیت حاصل رہی ہے نہ صرف دینی لوگوں میں بلکہ دنیاوی طرز پر زندگی گزارنے والے ان دینی
مسائل سے خوب استفادہ حاصل کرتے ہیں۔ زمانہ ماضی کی طرح دورہ حاضر میں بھی یہ
سلسلہ جاری و ساری ہے ۔جہاں دنیا بھر میں دیگر اہل سنت کے اداروں سے ماہنامہ جاری
ہوتے ہیں وہیں ہماری اور سب کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی طرف سے جاری ہونے
والا "ماہنامہ فیضان مدینہ " بھی ہے۔ جو میری ناقص معلومات کے مطابق
دنیا کا واحد مایاناز شمارہ ہے جو کہ ایک ہی وقت میں دنیا کی پانچ سے زائد زبانوں
میں شائع ہوتا ہے۔ اور رہا اس کا مواد اس کے تو کیا ہی کہنے کہ زمانے کے ولی، شیخ
طریقت حضرت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان کا خلاصہ ہے کہ "جس نے سو کتابیں پڑھی
اس کو یہ معلومات حاصل نہ ہوگی جو کہ صرف ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے سے حاصل ہو
جاتی ہے۔ اگر اس ماہانہ شمارے کے مصنفین پر نظر کی جائے تو کوئی مفتی دعوت اسلامی
ہے تو کوئی ماہر فن حدیث کے ماہر،تو کوئی
فن تالیف میں عرصہ دراز گزار چکا ہے، تو کوئی اپنی تحقیق میں مثال، نیز
ماہنامہ فیضان مدینہ کے مؤلفین اپنا ثانی
نہیں رکھتے ۔
”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“میں علمائے کرام کے لئے بھی مواد ہے
اور طلبہ کرام کے لئے بھی ۔ تاجر حضرات بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور نوکری پیشہ
ور حضرات بھی اس کی برکتوں سے محروم نہیں۔ جہاں بچوں کو من پسند کہانیاں پڑھنے اور
ان سے سبق حاصل کرنے کا موقع میسر آتا ہے
تو وہیں اسلامی بہنوں کے لئے سیرت صالحات اور مخصوص شرعی مسائل سیکھنے کا گوہر
نایاب دستیاب ہے۔ جہاں اس شمارے میں اصلاحی مضامین ہوتے ہیں وہی تاریخ اسلام کے
پہلوؤں سے یہ شمارہ سجا نظر آتا ہے۔ ایک طرف تو سب سے اعلیٰ سیرت کے روشن پہلو
بیان ہوتے ہیں وہی بزرگان دین کے بھی مختصر حالات پیش خدمت ہوتے ہیں۔
اگر یہ کہا جائے کہ
یہ دنیا کا سب سے زیادہ پڑھا جانے والا ماہانہ شمارہ ہے تو غلط نہ ہو گا۔ کئی
شماروں میں دیکھا گیا ہے کہ ان میں مشہور و معروف شخصیات کے مضامین ہوتے ہیں جبکہ اس ماہنامہ کی خاص بات یہ ہے
کہ اس میں نئے لکھنے والوں کو بھی موقع
دیا جاتا ہے ۔
حاصل کلام کہ اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے جہاں لوگوں
کو گناہوں بھری تحریر سے بچا لیا ہے وہی عوام الناس میں اسلام کا صحیح چہرہ عیاں
کرنے کی کوشش کی ہے۔ میری قارئین سے گزارش ہے کہ ماہنامہ فیضان مدینہ کا ضرور
مطالعہ کیا کریں۔ ناقص مشورہ ہے اس کی سالانہ بکنگ کروا لیجیے تاکہ اس کے حصول میں
دشواری نہ ہو۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمین بجاہ النبی
الامین صلی اللہ علیہ وسلم