محمد عثمان رضا عطاری (د رجہ سابعہ، جامعۃ المدینہ
فیضان مدینہ گوجرانوالہ،پاکستان)
ماہنامہ فیضان مدینہ دین
کا ذریعہ ہے بچوں کے لئے ۔آج کل جو معاشرے میں انٹرنیٹ نے بچوں کو خراب کیا تو اس معاشرے میں دعوت اسلامی نے ایک تحفہ
ماہنامہ فیضان مدینہ کے نام سے شائع کیا۔ وہ علمی معلومات کا خزانہ ہے۔ اس میں خاص
طور پر جو بچوں کے لئے نماز کی حاضری کا مقابلہ ہے وہ بہت بنیادی عمل ہے تاکہ بچہ
اس کے صدقے شروع سے ہی نماز کو سیکھنے کی طرف بڑھے اور اس کے علاوہ جو بچوں کا
علیحدہ حصہ ہے وہ انتہائی مفید ہے۔ اس سے
بچوں میں اخلاقی طور پر بھی اور کہانیوں کی جگہ پر یہ نصیحتیں بہت فائدہ پہنچا رہی
ہے۔ اس سے بچے نمازی بن رہے ہیں، ماں باپ کا ادب و احترام کرنے والے بن رہے ہیں۔
شروع سے اچھی تربیت ماہنامہ کے ذریعے ہو رہی ہے۔ بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جا
رہی ہے ۔
عورتوں کے لئے: ماہنامہ فیضان مدینہ میں عورتوں کے لئے بھی علیحدہ ایک حصہ
ہے۔ جس میں عورتوں کے مسائل اور ان کے جوابات دیئے جاتے ہیں اور عورتوں کو اس میں
علم دین کے بہت فائدے ہوتے ہیں اور اس میں تفسیر قرآن سے بھی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
جہاں عورتیں ناول وغیرہ پڑھتی تھی اب ان کو چھوڑ کر ماہنامہ شوق کے ساتھ پڑھتی
ہیں۔ یہ آخرت کی بھی یاد دلاتا رہتا ہے۔ گناہوں سے بھی بچت ہوتی ہے۔
طلبہ کے لئے: طلبہ کے لئے تو
اس میں خزانے کا انبار ہے۔ ہر قسم کے مسائل کا حل مل جاتا ہے اور اس کو پڑھنے سے ہر مہینے کی معلومات مل جاتی ہیں کہ اس میں کس بزرگ کا عرس ہے اور نبی پاک صلی اللہ
علیہ وسلم سے محبت اور بڑھ جاتی ہے۔ قرآن پاک کا بھی شوق و ذوق رہتا ہے ۔گناہوں سے
بچنے کا بھی ذہن بنتا چلا جاتا ہے۔
عام لوگوں کے لئے: بہت فائدہ مند ہے کیونکہ انہیں تو کچھ پتہ نہیں تھا ماہنامہ کو پڑھنے سے علم
ان کے دلوں میں منور ہوا ۔اس سے ہر لحاظ سے ان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ دارالافتاء
حصہ سے بھی مسائل کا معلوم ہونا یہ بھی فائدہ دے رہا ہے۔ اس میں علمی روحانی ہر
طرح کی تربیت بھی موجود ہے۔
میرے لئے: میں اس ماہنامہ کو بڑی دلچسپی سے پڑھتا ہوں۔ میرے علم میں بے پناہ اضافہ ہوتا
رہتا ہے اور ہوتا رہے گا۔ اس سے وہ وہ باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں جو پہلے کبھی نہیں
ملیں۔ ہر لحاظ سے میرے لئے مفید ہے۔
دعا :اللہ ہم سب کو
ماہنامہ کو سمجھ کر پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم