نصراللہ عطاری (درجہ سابعہ الف جامعۃالمدینہ فیضان
مہر علی شاہ ،اوستا محمد،پاکستان)
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ رب العالمین ماہنامہ فیضانِ مدینہ زندگی کے مختلف شعبوں سے
تعلق رکھنے والے افراد کی دینی ، دُنیاوی ، شرعی ، اَخلاقی ، نفسیاتی ، معاشرتی ،
معاشی ، اِنفرادی اور اجتماعی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہر مہینے اوسطاً 25سے زائد موضوعات پر کم
وبیش 40مضامین شائع کرتا ہے۔
چند کا ذکر حاضر خدمت ہے: تفسیر ، شرح حدیث ، فقہی مسائل کا
حل ، بچوں کی کہانیاں ، سماجی موضوعات پر اصلاحی مضامین ، تاجروں کیلئے شرعی
رہنمائی ، خواتین کے لئے شرعی راہنمائی ودیگر خصوصی موضوعات ، بُزرگانِ دین کی
سیرت ، دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں وغیرہ ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ کے ہر شمارے کی زینت ہیں۔
چند مضامین کی وضاحت:
(1)تفسیرِ قراٰنِ کریم: اس سلسلہ کے تحت شیخ التفسیر مفتی ابوصالح محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی قراٰنِ کریم کی ایک یا
دو آیات کی عام فہم ، جامع اور جدید تقاضوں کے مطابق تفسیر بیان فرماتے ہیں
(2)حدیث شریف اور اس کی شرح :اس عنوان کے تحت کسی اہم مسئلے یا عمل کی جانب توجہ دلانے کے لئے ایک منتخب حدیث شریف کا ترجمہ اور مختصر شرح بیان کی جاتی ہے۔
(3)اسلامی عقائدو معلومات : اسلامی عقائدو
معلومات “ میں اسلام کے بنیادی و ضروری عقائد کی اصلاح و معلومات کے لئے مضامین شائع کئے جاتے ہیں۔
(4)مدنی مذاکرے کے سوال جواب :اس میں شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا ابو
بلال محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے مدنی مذاکرے میں ہونے والے سولات اور ان کے
جوابات کا ذکر ہوتا ہے۔
(5)اشعار کی تشریح :اشعار کی تشریح میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا حسن رضا خان رحمۃ اللہ علیہ اور بعض دیگراکابرین کے ایک یا دو منتخب اشعار
کی عام فہم شرح بیان کی جاتی ہے ، جس میں مشکل الفاظ کے معانی اور شعر میں جس
قراٰنی آیت ، حدیث یا سرکار علیہ
الصَّلٰوۃ والسَّلام کی سیرت کے کسی واقعے
کی طرف اشارہ ہو تو اس کا بھی بحوالہ مختصر ذکر کیا جاتا ہے۔
(6)دارالافتاء اہلِ سنّت : دارالافتاء اہلِ سنّت(دعوتِ اسلامی) تحریری ، زبانی ، فون
کالز ، واٹس ایپ ، ای میل اور کتب کی اشاعت کی صورت میں امّتِ مسلمہ کی شرعی
راہنمائی کی جاتی ہے۔
(7)اقوالِ زرّیں :بزگانِ دین کے علم و حکمت سے بھرپور
فرامین اُن کی زندگی کے تجربات ، علم و عمل اور مشاہدات کا نچوڑ ہوتے ہیں۔
تاثرات:ماشاءاللہ دعوت اسلامی کی اس محنت کو ہر کوئی تسلیم کرتا ہے۔چاہیے جاہل ہو یا عالم اپنے ہوں یا پرائے۔یہ نہ صرف جاہل کو بلکہ
علماء کے لیئے بھی بہت مفید ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ دریا کو کوزے بند کیا ہے ،کوئی
کہتا ہے علم کا سمندر ہے۔
اللہ پاک دعوت اسلامی کو دن دگنی رات چگنی ترقیاں عطاء
فرمائےاور ہمیں بھی اس کو صحیح معنوں میں پڑھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم