6 نومبر سے 17 نومبر تک روزانہ رات کو بعدِ عشاء مدنی
مذاکروں کا سلسلہ ہوگا
دعوتِ اسلامی کی جانب سے پیرِ پیراں، میرِ میراں
حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی حضور
غوثِ پاک رحمۃ
اللہ علیہ کا عرسِ پاک ہر سال نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ربیع الآخر کا مہینا شروع ہوتے ہی مدنی مذاکروں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، جن کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوتا ہے جبکہ امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ
رسول کے ہمراہ جلوسِ غوثیہ نکالتے ہیں ، اس کے بعد آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہعاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم
و حکمت سے بھرپور جوابات عطا فرماتے ہیں۔ اِن مدنی مذاکروں کا اختتام اجتماعی دعا
اور صلاۃ و سلام پر ہوتا ہے۔
رؤیتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے رکن مفتی علی اصغر
عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے صارفین کو بتایا ہے کہ یکم ربیع الآخر آج 6 نومبر کی شب کو ہوگی۔ اسی
مناسبت سے آج را ت سے 11 ربیع الآخر تک مدنی مذاکروں کا آغاز
ہوجائے گا جن میں تلاوت و نعت خوانی اور جلوسِ غوثیہ، سوالات و جوابات اور دعا و
صلاۃ و سلام کا سلسلہ ہوگا۔
مدنی مذاکرے کا مرکزی اجتماع عالمی مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ کراچی میں ہوا کرے گا جس میں امیرِ
اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ خود تشریف فرماہوں گے جبکہ تمام مدنی مذاکرے مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ
بھی کئے جائیں گے جسے لاکھوں کروڑوں
ناظرین اپنے گھر بیٹھے ملاحظہ کرسکیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول کو دعوت دی جاتی ہے کہ جن
اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ مدینہ کراچی آنا ممکن ہو وہ یہاں تشریف لاکر اور دیگر عاشقانِ رسول مدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں اور علمِ دین کے نور
سے اپنے سینوں کو منور فرمائیں۔