محمد علی ( درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ فیضان
بغداد کورنگی ، کراچی پاکستان)
خوف ایک ایسا احساس ہے جو کسی
خطرے یا نقصان کے امکان سے پیدا ہوتا ہے۔ جب انسان کو لگتا ہے کہ کوئی نقصان ہو
سکتا ہے، تو وہ "خوف" محسوس کرتا ہے۔اور غم ایک دکھ یا افسوس کا احساس
ہے جو کسی نقصان، جدائی یا تکلیف کے بعد پیدا ہوتا ہے۔ غم عام طور پر کسی ماضی کے واقعے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
قرآن پاک میں ایمان والوں کے لئے روز قیامت خوف و غم کی نفی کی گئی ہے چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
اولیاء اللہ کوخوف وغم نہیں ہوگا: اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا
هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ(۶۲) ترجمہ کنز الایمان: سن لو
بےشک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خو ف ہے نہ کچھ غم۔ (پ11، یونس:62)
غم سے نجات پر رب کی حمد : وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ
الَّذِیْۤ اَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَؕ-اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَكُوْرٌۙ(۳۴) ترجمہ کنزالایمان: اور کہیں گے سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمارا غم دور
کیا بےشک ہمارا رب بخشنے والا قدر فرمانے والا ہے۔(پ 22، فاطر: 34)
اللہ کریم ہمیں قرآن کریم پڑھ
کر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Dawateislami