جنت کیسی ہے؟

Mon, 1 Jun , 2020
3 years ago

جنت کا نام زبان پر آتے ہی ہمارے د ل و دماغ پر  سرور کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے، ہمارے ذہن میں یہ سوالات آتے ہیں کہ جنت کس چیز سے بنائی گئی ؟وہاں موسم کیسا اور نعمتیں کیا ہونگی؟

آئیے حدیثِ ترمذی ہے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کیاہمیں جنت اور اس کی تعمیر کے متعلق بتائیے تو سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت کی عمارتوں میں ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک چاندی کی ہے اس کا گارا خوشبودار مشک اس کی کنکریاں موتی اور یاقوت اور اس کی دھول زعفران ہے۔

ہر جنتی خواہ بچپن میں مرا ہو یا بوڑھا ہو کر جنت میں اس کی عمر ت 30 برس ہی رہے گی، ادنیٰ درجے کے جنتی کو 80 ہزار خادم 72 بیویاں ملیں گی

جب مومن جنت میں داخل ہوگا تو وہ ستر ہزار ایسے باغات دیکھے گا کہ ہر باغ میں ستر ہزا ر درخت ، ہر درخت پر ستر ہزار پتے ہوں گے ، اور ہر پتے کی چوڑائی مشرق سے مغرب تک ہوگی۔

گویا جنت مومنین کے لیے ایک ایسا مقام بنایا گیا ہے جسے کسی آنکھ نے دیکھانہ کان نے سنا نہ دل پر خیال گزرا اس کی جو بھی مثال دی جاتی ہے وہ صرف سمجھانے کے لیے ہے ورنہ دنیا کی اعلیٰ سے اعلیٰ شے کو کوئی نسبت نہیں

جنت میں جانے کے لیے ایمان سلامت لے کر جانا ضروری ہے اس پر ابھارتے ہوئے اعلی حضرت فرماتے ہیں:

سونا پاس ہے سونا بن ، سونا زہر ہےاٹھ پیارے

تو کہتا ہے نیند ہے میٹھی تیری مت ہی نرالی ہے

نار جہنم سے تو اماں دے ، خلد بریں دے، باغ جناں دے، جنتیوں کوشراب طہور پلائی جائے گی مگر وہ شراب دنیا کی شراب کی طرح بدبو دار ، کڑوی، بے عقل کرنے والی نہیں ہوگی، بلکہ ان سب سے منزہ و پاک ہوگی

تو چھوڑ دو شراب اور گندے گندے کام کہیں ایسا نہ ہو یہاں گندگیوں میں پڑ جائیں اور جنت کی نعمتوں سے محروم ہوجائیں بس اللہ راضی ہوجائے ان شا اللہ عزوجل اس کے حبیب کے دستِ مبارک سے حوض کوثر کے جام پئیں گے

ہم رسو ل اللہ کے جنت رسول اللہ کی

جنتیوں کو جنت میں ایک سے ایک لذیذ کھانے ملیں گے جو چاہیں گے وہ کھانا حاضر ہوجائے گا اگر کسی پرندے کو دیکھ کر اس کا گوشت کھانے کو دل چاہے گا تو وہ اسی وقت بھنا ہوا اس کے پاس آجائے گا ہر نوالے میں ستر مزے ہوں گے ہر مزہ دوسرے سے ممتاز ہوگا اگر پانی کی خواہش ہوئی تو کوزے خود ہاتھ میں آجائیں گے ، اس میں ٹھیک اندازے کے موافق پانی دودھ شراب اور شہد ہوگا پینے کے بعد جہان سے آئے تھے خود بخود چلے جائیں گے،وہاں نجاست، گندگی، پیشاب تھوک رینٹھ، کان کا میل ، بدن کا میل بالکل نہ ہون گے ڈکار اور پسینے سے مشک کی خوشبو نکلے گی۔