جنت کىسى ہے؟

Tue, 2 Jun , 2020
4 years ago

جنت:

اللہ تعالىٰ نے مسلمانوں کے اچھے اعمال پر ثواب اور انعامات کیلئے اىک اىسا گھر بناىا ہے جس مىں تمام قسم کى روحانى اور جسمانى لذتوں کا سامان مہىا ہىں ىہ نعمتىں کسى کے خىال مىں نہىں آسکتىں اسے جنت کہتے ہىں۔

قرآن کرىم کى روشنى مىں:

ترجمہ کنزالعرفان:اور ان لوگوں کو خوشخبرى دو جو اىمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کىے کہ ان کے لىے اىسے باغات ہىں جن کے نىچے نہرىں بہہ رہى ہىں۔ جب انہیں ان باغوں سے کوئى پھل کھانے کو دىا جائے گا تو کہىں گے ىہ تو وہى رزق ہے جو ہمىں پہلے دىا گىا تھا حالانکہ انہىں ملتا جلتا پھل (پہلے) دىا گىا تھا، اور ان (جنتىوں) کے لىے ان باغوں مىں پاکىزہ بىوىاں ہوں گی اور وہ ان باغوں مىں ہمىشہ رہىں گے۔

(سورۃ البقرۃ، آیت نمبر25)

حدىث قدسى:

حضرت ابوہرىرہ رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ رسول اکرم صلى اللہ علیہ وسلم نے فرماىا کہ اللہ عزوجل نے فرماىا کہ مىں نے اپنے نىک بندوں کے لىے (اىسى اىسى چىزىں) تىار کررکھى ہىں کہ جنہىں نہ کسى آنکھ نے دىکھا نہ کسى کان نے سنا اور نہ کسى انسان کے دل پر اس کا خىا ل گزرا۔

جنت کىسى ہے؟

٭جنت مىں سو درجے ہىں ہر درجہ اتنا وسىع کہ اگر تمام عالم اىک درجے مىں جمع ہوں سب کے لىے وسىع ہے۔

٭جنت مىں مختلف قسم کے جواہر کے محلات ہىں اور اىسے صاف شفاف ہىں کہ اندر کا حصہ باہر سے اور باہر کا حصہ اندر سے نظر آئے۔

٭جنت کى دىوارىں سونے اور چاندى کى اىنٹوں اور مشک کے گارے سے بنى ہوئى ہىں اور زمىن زعفران کى اور کنکرىوں کى جگہ موتى اور ىاقوت ہىں۔

٭جنت مىں چار درىا ہىں، اىک پانى کا، دوسرا شہد کا ، تىسرا دودھ کا اور چوتھا پاکىزہ شراب کا۔

٭جنت مىں نىند نہىں ہے کىونکہ نىند اىک قسم کى موت ہے اور جنت مىں موت نہىں۔

٭جنت مىں ہر شخص کے پاس کم از کم دس ہزار خادم کھڑے ہوں گے۔

٭جنت مىں نہ تو جنتىوں کے لباس پرانے ہوں گے اور نہ ان کى جوانى فنا ہوگى۔

٭جنت مىں جنتىوں کو سب سے اعلىٰ نعمت جو انہىں مىسر ہوگى وہ اللہ تعالىٰ کا دىدار ہے۔

اگر ہم دل کو خوفِ خدا کا گہوارہ بنائىں اور جنت کى دائمى نعمتوں کے بارے مىں سوچ بچار کرتے رہیں اور اللہ تعالیٰ کى رحمت سے امىد رکھىں تو وہ ان شآء اللہ ہمىں بھى اس جنت کا مکىن بنائے گا جس کا اس نے اپنے نىک بندوں سے وعدہ فرماىا ہے۔