جنت کیسی ہے؟

Mon, 1 Jun , 2020
4 years ago

جنت ایک مکان ہے کہ اللہ تعالی نے اسے مسلمانوں (ایمان والوں) کے لیے بنایا ہے اس میں وہ نعمتیں مہیا کی ہیں جن کو نہ آنکھوں نے دیکھا، نہ کانوں نے سنا، نہ کسی آدمی کے دل پر ان کا خطرہ گزرا جو کوئی مثال اس کی دی جائے سمجھانے کے لئے ہے، ورنہ دنیا کی اعلی سے اعلی شے کو جنت کی کسی شے کے ساتھ کچھ مناسبت نہیں اگر وہاں کی کوئی عورت زمین کی طرف جھانکے تو وہ آسمان سے زمین تک روشن ہو جائے اور خوشبو سے بھر جائے

ایک روایت میں یوں ہے کہ اگر حور اپنی ہتھیلی آسمان اور زمین کے درمیان نکالے تو اس کے حسن کی وجہ سے خلائق فتنے میں پڑ جائے اور اگر اپنا دوپٹہ ظاہر کرے تو اس کی خوبصورتی کے آگے آفتاب ایسا ہو جائے جیسے آفتاب کے سامنے چراغ اگر جنت کی کوئی ناخن بھر چیز بھی دنیا میں ظاہر ہو تو تمام آسمان و زمین اس سے آراستہ ہو جائیں۔