جنت کیسی ہے؟

Mon, 1 Jun , 2020
3 years ago

۔  اہل ایمان کے ثواب اور انعامات کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایک مکان بنایا ہے جس میں تمام قسم کی جسمانی روحانی لذتوں کے وہ سامان مہیا فرمائے ہیں جو شایانِ ہفت اقلیم، ساری کائنات کی فرمانرواؤں اور حکمرانوں میں یعنی خیال میں نہیں آسکتے اسی کا نام جنت و بہشت ہے۔

۲۔ جنت میں اللہ پاک نے اپنے ایمان دار بندوں کے لیے بے شمار نعمتیں جمع فرمائی ہیں جنہیں نہ آنکھوں نے دیکھا ہے اور نہ ہی کانوں نے سنا ہے اور جنت کا وصف پوری طرح بیان میں نہیں آسکتا۔

۳۔جنت میں سو ۱۰۰ درجے ہیں اور ہر درجے کی وسعت اتنی ہے کہ اگر تمام عالم ایک درجہ میں جمع ہو تو سب کے لیے وہ وسیع ہو، اور جگہ بھی باقی رہے۔

جنت کیسے ملے گی؟

جنت نیک کام کرکے ہی ملے گی انسان کو چاہیے کہ اپنے رب کریم کو راضی رکھے تو وہ انعام میں جنت بھی عطا فرمائے گا۔

جھوٹی امید و آس :

امیر المومین حضرت سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم ارشا دفرماتے ہیں: جو شخص یہ گمان رکھتا ہے کہ نیک اعمال اپنائے بغیر جنت میں داخل ہوگا وہ جھوٹی امید و آس کا شکار ہے اور جس نے یہ خیال کیا کہ نیک اعمال کی بھرپور کوشش سی ہی جنت میں داخل ہوگا تو گویا وہ خود کو اللہ عزوجل کی رحمت سے مستغنی و بے پر واہ سمجھ بیٹھتا ہے۔(رسالہ بیٹے کو نصیحت ص ۱۶)

حضرت سیدنا حسن بصری علیہ الرحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

اچھے اعمال کے بغیرجنت کی طلب گناہ سے کم نہیں۔(رسالہ بیٹے کو نصیحت ص۱۶) اور انہیں نے ارشاد فرمایا کہ: حقیقی بندگی کی علامت یہ ہے کہ بندہ عمل نہ چھوڑے بلکہ عمل کو اچھا سمجھنا چھوڑ دے۔( بیٹے کو نصیحت ص،۱۶)

جنت کیسی ہے؟ اگر یہ انسان سوچے تو یقینا وہ کوئی گناہ کرنے کا سوچے بھی نہ اور جنت میں انسان کو ہر آسائش پر نعمت میسر ہوگی۔اگر ہم پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے محبت اور ان کے سنتوں پر عمل کریں تو یقینا ہم جنت کو حاصل کرلیں گے۔ جیسا کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا۔

پیاری پیاری باتیں:

جنت میں ایک ایسا گھر ہے کہ جس کے اندر باہر سے اور باہر اندر سے نظرآتا ہے اوریہ گھر خاص اس شخص کے لیے ہے جو ر ات کو اٹھ کر اپنے رب کے ہاں نفل پڑھے یعنی تہجد۔ہمیں چاہیے کہ ہم رضائے الہی کے لیے تہجد پڑھیں اور رب کے پسندیدہ انسان بنیں۔ اگر انسان نیک عمل کرتا ہے تو وہ رب کی خوشنودی حاصل کرلیتا ہے تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے رب کو راضی کریں اور اپنا اٹھکانہ بنائے۔

دعوت اسلامی کے ماحول میں الحمدللہ عزوجل نیکی کے کاموں کی رغبت بڑھتی ہے امیر اہلسنت سے پیش کردہ مدنی انعامات کے رسالہ سے بھی انسان گناہوں سے بچتا ہے اور نفس کا محاسبہ ہوتا ہے اور رب کریم کی رضا سے اپنا ٹ ٹھکانا جنت بنالیتا ہے۔