جنت وہ مقام ِ رحمت ہے جسے رب تعالىٰ نے اپنے اطاعت گزار
بندوں کے لئے تخلىق فرماىا ہے۔ جنت کا نام زبان پر آتے ہى ہمارے دل و دماغ پر سرور
کى اىک عجىب کىفىت طارى ہوجاتى ہے۔(کتاب: جنت کى دو چابىاں)
جنت کن چىزوں سے بنى ہے!!
حضرت سىدنا ابوہرىرہ رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ ہم نے عرض کىا: یارسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم ہمىں جنت اور اس کى تعمىر سے متعلق بتائىے؟ تو
آپ صلى اللہ
علیہ وسلم نے ارشاد فرماىا:
اس کى ایک اىنٹ سونے کى اور اىک چاندى کى ہے اور اس کا
گارا مشک کا ہے اور اس کى کنکرىاں ىاقوت کى ہیں اور اس کى مٹى زعفران کى ہے۔
(ترمذى ، کتاب صفۃ الجنة، رقم ۲۵۳۴، ج ۴،
ص ۲۳۶)
حضرت سىدنا ابوہرىرہر ضى اللہ عنہ سے رواىت ہے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرماىا: جنت کى زمىن سفىد ہے اس کا مىدان
کافور کى چٹانوں کا ہے اس کے گرد رىت کے ٹىلوں کى طرح مشک کى دىوارىں ہىں اور اس
مىں نہرىں جارى ہىں۔
(الترغىب والترہىب، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، رقم۳۴،
ج۴، ص ۲۸۳)
جنت کى نعمتىں !!
حضرت سىدنا ابوہرىرہ رضى اللہ عنہ فرماتے ہىں کہ رسول کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے
فرماىا: اللہ تعالىٰ نے ارشاد فرماىا کہ مىں نے اپنے بندوں کے لىے اىسى ا ىسى نعمتىں
تىار کررکھى ہىں جن کو نہ تو کسى آنکھ نے دىکھا، نہ اس کى خوبىوں کو کسى کان نے
سنا اور نہ ہى کسى انسان کےدل پر ان کی
ماہیت کا خیال گزرا۔(مسلم،کتاب الجنۃ، رقم الحدیث۲۸۲۴،ص۱۵۱۶)
جنت کتنى بڑى ہے ؟
حضرت سىدنا عبادہ بن صامت رضى اللہ عنہ رواىت کرتے ہىں رحمت کونىن صلى اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرماىا: جنت مىں سو
منزلىں ہىں اور ان مىں سے ہر دو منزلوں کے درمىان اتنا فاصلہ ہے جتنا زمىن و آسمان
کے درمىان ہے۔
(ترمذى، کتاب صفۃ الجنۃ، رقم الحدىث ۲۵۳۹،ج۴ ،ص
۲۳۸)
جنت کے دروازے !!
حضرت سىدنا سہل بن سعد رضى اللہ عنہ سے مروى ہے کہ سرکار مدىنہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت کے آٹھ دروازے ہىں۔
(بخارى، کتاب بداء الخلق، رقم ۳۲۵۷، ج ۲، ص۳۹۴)
جنتى زبان!!
جنت مىں عربى زبان بولى جائے گى۔ (معجم الاوسط، 4/226،حدىث
5583)
جنتى درىا !!
جنت مىں پانى، شہد، دودھ اور شراب کا درىا ہے جن سے
آگے نہرىں نکلتی ہىں۔
(ترمذى،4/257، حدىث2580)
جنت مىں نىند!!
حضرت سىدنا جابر رضى اللہ عنہ فرماتے ہىں اىک شخص نے نبى کرىم صلى اللہ علیہ
وسلم کى بارگاہ مىں عرض کى: کىا
اہل جنت سوىا کرىں گے؟ تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرماىا: نىند جنس موت سے ہے اور
جنتىوں کو موت نہىں آئے گى۔
(مشکوة المصابىح ، کتاب صفۃ الجنۃ، رقم ۵۶۵۴،ج۳،
ص۲۳۰)
کىا ىہ نعمتىں جنتىوں کے پاس ہمىشہ رہىں
گى؟؟
جنتىوں کو ىہ نعمتىں ہمىشہ کے لىے دى جائىں گى جىسا کہ
سورہ توبہ ىہى ہے:
ترجمہ کنزالاىمان: ان کا رب انہىں خوشى سناتا ہے اپنى رحمت اور اپنى رضا کى ان باغوں کى جن
مىں انہىں دائمى نعمت ہے ہمىشہ ہمىشہ انہىں مىں رہىں گے بے شک اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے۔ (پ10، سورۂ توبہ:۲۱، ۲۲)
جنتىوں کى عمرىں!!
حضرت سىدنا ابو سعىد رضى اللہ عنہ سے مروى ہے کہ نبى پاک صلى اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرماىا: