جنت کیسی ہے؟

Mon, 1 Jun , 2020
3 years ago

جنت کا معنی: جنت کا معنی باغ، بہشت ہے

جنت اصل میں ڈھانپنے کے معنی میں آتا ہے، بہشت کو جنت اسی اعتبار سے کہا جاتا ہے کہ وہاں گھنے درخت اور باغات ہیں جو ہر چیز کو اپنے دامن میں چھپائے ہوئے ہیں .

جنت کا منظر :

جنت میں اللہ تعالی نے اپنے ایماندار بندوں کے لیے انواع و اقسام کی ایسی نعمتیں جمع فرمائی ہیں جن تک آدمی کا وہم و خیال نہیں، جنت کی وسعت کا یہ بیان ہے کہ اس میں سو درجے ہیں، ہر درجے سے دوسرے درجے تک اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین و آسمان کے درمیان تک کا، جنت میں صاف شفاف چمکدار سفید موتی بڑے بڑے خیمے نصب ہیں، ان میں رنگارنگ عجیب و غریب نفیس فرش ہیں اور یاقوت کے سرخ ممبر ہیں، جنتی نفیس و لذیذ غزائیں، لطیف میوے کھائیگے، جنت میں کبھی بیماری نہیں ہوگی ہمیشہ کے لئے زندگی ہوگی، جوانی ہوگی بڑھاپا نہیں ہوگا، تمام نعمتوں سے بڑھ کر اللہ پاک کا دیدار ہوگا ۔

لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَ ۚسَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ

تَرجَمۂ کنز الایمان:ان کے لیے اس میں میوہ ہے اور ان کے لیے ہے اس میں جو مانگیں ان پر سلام ہوگا مہربان رب کا فرمایا ہوا ۔(سورہ یسین، آیت 57،58)