مختصر تعارف-
راکبِ دوشِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جگر گوشۂ مرتضیٰ
دلبند فاطمہ سلطان کربلا سید الشہداء امام عالی مقام امام تشنہ کام حضرت سیدنا
امام حسین رضی اللہ عنہم اجمعین سراپا کرامت تھے حتیٰ کہ آپ کی ولادت باسعادت بھی
با کرامت ہے حضرت سید عارف باللہ نور الدین عبدالرحمن جامی رحمۃ اللہ علیہ شواھر
انبوت میں فرماتے ہیں سیانا امام حسین رضی اللہ عنہم کی ولادت باسعادت چار شعبان
المعظم نو ھجری کو مدینہ منورہ میں منگل کے دن ہوی
منقول ہے کہ امام پاک رضی اللہ عنہم کی مدت حمل چھ ماہ ہے
حضرت سیدنا یحییٰ علیہ السلام اور امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہم کے
علاوہ کوئی ایسا بچہ ذندہ نہ رہا جس کی مدت حمل چھ ماہ ہے
مرحبا سرور عالم کے پسر آءے ہیں
سیدہ فاطمہ کے لخت جگر آءے ہیں
واہ قسمت کہ چراغ حرمین آءے ہیں
ای مسلمانو مبارک ہو کہ حسین آءے ہیں
امام حسین رضی اللہ عنہ کی خصوصیات-
یوں تو امام حسین رضی اللہ عنہ کی بے شمار خصوصیات ہیں آپ
رضی اللہ عنہ کے فضائل و کمالات مختصر
تعارف میں بتانا بہت مشکل ہے پھر بھی حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی پانچ خصوصیات
آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتی ہوں
1رخسار سے انوار کا اظہار
حضرت علامہ جامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام حسین
رضی اللہ عنہ کی شان یہ تھی کہ مبارک پیشانی اور دونوں مقدس رخسار سے انوار نکلتے
اور قرب و جوار ضیابار یعنی روشن ہو جا تے۔
2کنویں کا پانی ابل پڑا
حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ جب مدینہ منورہ سے مکہ
مکرمہ کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں حضرت سیدنا ابن مطیع علیہ رحمۃ اللہلبرح سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے عرض کی
میرے کنویں کا پانی کم ہے براءے کرم دعاءے
برکت سے نواز دیں آپ رضی اللہ عنہ نے اس
کنویں کا پانی طلب فرمایا جب پانی کا ڈول
حاضر کیا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے منہ لگا کر اس میں سے پانی نوش کیا اور
کلی کی پھر ڈول کو واپس کنویں میں ڈال دیا
جیسے ہی ڈول پانی میں گیا فور کنویں کا پانی کافی بڑھ گئا اور پہلے سے ذیادہ میٹھا
اور لذیذ بھی ہو گیا
3 اللہ عزوجل کی رضا کے لئے نماز اور تلاوت کا معمول
امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا مجھے ربّ کریم کی رضا کے
لئے نماز اور تلاوت سے محبت ہے اور کسرت کے ساتھ دعا اور استغفار میرا معمول ہے
4 امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنی شہادت کی
رات حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ مجھ کو
نماز تلاوت اور استغفار اور دعا سے بے حد
محبت ہے
5 ابو مھزم رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں ہم ایک جنازہ میں تھے تو
کیا دیکھا کہ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اپنے کپڑوں سے امام حسین رضی اللہ
عنہ کے پاؤں سے مٹی صاف کر رہے تھے
تیری نسل پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا
تو ہے عین نور تیرا سب گھرانہ نور کا