حضور
ﷺ کی صدیق اکبر سے محبت از بنت سرفراز،فیضان ام عطار گلبہار سیالکوٹ
جن خوش نصیبوں نے ایمان کے ساتھ حضور ﷺ کی صحبت پائی چاہے
یہ صحبت ایک لمحے کے لئے ہی ہو اور پھر ایمان پر خاتمہ ہوا انہیں صحابی کہا جاتا
ہے۔یوں تو تمام ہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین عادل،متقی،پرہیزگار اپنے
پیارے آقا ﷺ پر جان نچھاور کرنے والے اور رضائے الٰہی کی خوش خبری پانے کے ساتھ
ساتھ بے شمار فضائل وکمالات رکھتے ہیں لیکن ان مقدس حضرات کی طویل فہرست میں سر
فہرست حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔
حضور کی ابوبکر سے محبت پر احادیث:
(1)اے ابو الحسن میرے نزدیک ابو بکر کا وہی مقام ہے جو اللہ
پاک کے ہاں میرا مقام ہے۔(الریاض النضرة،1/185)
(2) مجھے کسی کے مال نے اتنا فائدہ نہ دیا جتنا ابو بکر
صدیق کے مال نے دیا۔ (ابن ماجہ، 1/72، حدیث: 94)
(3) حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حضور ﷺ نے
مجھے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے آگے چلتے ہوا دیکھا تو ارشاد فرمایا: اے
ابودرداء! کیا تم ابو بکر کے آگے چلتے ہو حالانکہ انبیاء مرسلین علیہم السلام کے
بعد ابو بکر سے افضل کسی شخص پر سورج طلوع و غروب نہیں ہوا۔ (فضائل الصحابہ، ص 187،
حدیث: 135)
(4) مسجد میں ابو بکر صدیق کے دروازے کے علاوہ سارے دروازے
بند کر دو۔ (بخاری،1/177، حدیث: 466)
(5) جو جہنم سے آزاد شخص کو دیکھنا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ
وہ ابو بکر کو دیکھ لے۔(معجم اوسط،6/456، حدیث: 9384)
(6)ابو بکر کی محبت اور ان کا شکر میری تمام امت پر واجب ہے۔
(تاریخ الخلفاء، ص 44)
(7)مجھے آسمانوں کی سیر کرائی گئی بس میرا جس آسمان سے گزر
ہوا میں نے وہاں اپنا نام لکھا ہوا پایا اور اپنے بعد ابو بکر کا نام بھی لکھا ہوا
پایا۔ (مجمع الزوائد، 9/19، حدیث: 14496)
(8) مجھ پر جس کسی کا احسان تھا میں نے اس کا بدلہ چکا دیا
ہے مگر ابو بکر کے مجھ پر وہ احسانات ہیں جن کا بدلہ اللہ پاک روز قیامت انہیں عطا
فرمائے گا۔ (ترمذی،5/374،حدیث:3681)
(9)ابو بکر دنیا و آخرت میں میرا بھائی ہے اللہ پاک اس پر
رحم فرمائے اور اللہ کے رسول کی طرف سے اسے بہتر جزا دے کہ اس نے اپنی جان و مال
سے میری مدد کی۔ (ریاض النضرۃ، 1/131)
(10)ابو بکر کو کسی کو فضیلت مت دو کیونکہ وہ دنیا و آخرت
میں تم سب صحابہ سے افضل ہے۔(ریاض النضرۃ، 1/37)
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں حضرت صدیق اکبر رضی
اللہ عنہ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین