حضور ﷺ کی اپنی رضاعی ماؤں سے محبت از بنتِ
ایاز خان،فیضان ام عطار گلبہار سیالکوٹ
حضور اکرم ﷺ اپنی رضاعی ماؤں سے بہت ہی محبت فرماتے تھے اور
ان کا نہایت ادب واحترام فرماتے تھے۔حضور اکرم ﷺ کو 6 خوش نصیب خواتین نے دودھ پلایا
ان تمام خواتین کو دولت ایمان اور صحابیات کا شرف حاصل ہوا۔حضور اکرم ﷺ کو سب سے
پہلے حضرت ثویبہ رضی اللہ عنہا (جو کہ ابو
لہب کی لونڈی تھی)دودھ پلایا،حضور اکرم ﷺ ان سے بہت ہی محبت فرماتے تھے۔حضرت بی بی
خدیجہ رضی اللہ عنہا سے جب حضور اکرم ﷺ نے نکاح کر لیا تو حضرت ثویبہ رضی
اللہ عنہا حضور اکرم ﷺ کے پاس آ یا کرتی
تھی،آپ ان کا احترام فرماتے تھے اور مدینہ منورہ سے حضرت ثویبہ رضی اللہ عنہا کے لئے تحائف وغیرہ بھیجا کرتے تھے۔
(الکامل فی التاریخ ،1/356)
حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا نے سب سے زیادہ عرصہ حضور اکرم ﷺ کو دودھ پلایا۔حضور اکرم ﷺ نے اپنے
بچپن کے چار سال حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے گھر پر گزارے۔حضور اکرم ﷺ ان سے بہت محبت اور احترام فرماتے تھے۔جب
حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا حضور اکرم
ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو تی تو آپ ان کا ادب و احترام فرماتے اور محبت سے پیش آتے۔چنانچہ
ایک مرتبہ غزوۂ حنین
کے موقع پر جب حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا حضور اکرم ﷺ سے ملنے آئیں تو آپ نے ان کے لئے اپنی چادر بچھائی۔(الاستیعاب،4/324)ایک
مرتبہ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا
حضور اکرم ﷺ کے پاس آئی اور قحط سالی کا بتایا تو حضور اکرم ﷺ کے کہنے پر حضرت خدیجہ
رضی اللہ عنہا نے حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کو 1 اونٹ اور 40 بکریاں دیں۔(الحدائق لابن الجوزی، 1/169)
بی بی ام ایمن حضور اکرم ﷺ کے والد ماجد کی کنیز اور حضور ﷺ
کی رضاعی والدہ تھیں۔حضور ﷺ فرماتے ہیں:ام ایمن میری سگی ماں کے بعد میری ماں ہیں۔(مواہب
لدنیہ،1/428ملخصاً)آپ نے حضور اکرم ﷺ کی تبلیغ سے ابتدا ہی اسلام قبول کر لیا تھا
نیز آپ نے پہلے حبشہ پھر مدینہ ہجرت کی۔(اسدالغابہ، 7/325)
حضور اکرم ﷺ اپنی تینوں رضاعی ماؤں سے بہت محبت فرماتے اور
ان کا نہایت ہی احترام فرماتے۔ان کے علاوہ تین کنواری لڑکیوں نے حضور اکرم ﷺ کو
دودھ پلایا جو عاتقہ کہلاتی ہیں۔چنانچہ سرکار اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
ہیں:تین
نوجوان کنواری لڑکیوں نے وہ خدا بھائی صورت دیکھی جو شِ محبت سے اپنی پستانیں دہن
اقد س میں رکھیں،تینوں کے دودھ اترآیا ، تینوں پاکیزہ بیبیوں کا نام عاتکہ
تھا۔عاتکہ کے معنی زن شریفہ،رئیسہ،کریمہ،سراپا عطرآلود، تینوں قبیلہ بنی سلیم سے
تھیں کہ سلامت سے مشتق اور اسلام سے ہم اشتقاق ہے۔(فتاویٰ رضویہ،30/295)