محمد مدثر رضوی عطّاری (درجۂ سادسہ جامعۃ
المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
اللہ تعالٰی
نے اپنی مخلوق کی اصلاح کیلئے کم و پیش ایک
لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام کو بھیجا تاکہ وہ انکو وعظ و نصیحت
فرمائیں انہی انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام میں سے بعض کا تذکرہ اللہ پاک نے
قرآن پاک میں بھی فرمایا جن کا تذکرہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں فرمایا انہیں میں
سے ایک حضرت شعیب علیہ السلام بھی ہیں آپ علیہ السلام نے بھی اپنی قوم کی راہنمائی
فرمائی اور نصیحت بھی فرمائی آئیں آپ کا تذکرہ خیر قرآن پاک کی روشنی میں پڑھتے ہیں
(1)میں
نے تمہاری خیر خواہی کی۔فَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ لَقَدْ
اَبْلَغْتُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ نَصَحْتُ لَكُمْۚ-فَكَیْفَ اٰسٰى عَلٰى قَوْمٍ
كٰفِرِیْنَ(93الاعراف) ترجمۂ کنز العرفان:تو شعیب نے ان سے منہ پھیرلیا
اور فرمایا، اے میری قوم! بیشک میں نے تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچا دئیے اور میں
نے تمہاری خیرخواہی کی تو کافر قوم پر میں کیسے غم کروں ؟۔
(2)تمام
اعمال کو گھیرے ہوئے ہے۔قَالَ یٰقَوْمِ اَرَهْطِیْۤ اَعَزُّ عَلَیْكُمْ
مِّنَ اللّٰهِؕ-وَ اتَّخَذْتُمُوْهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِیًّاؕ-اِنَّ رَبِّیْ بِمَا
تَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ(92ھود) ترجمۂ کنز العرفان: شعیب نے فرمایا: اے میری
قوم ! کیا تم پر میرے قبیلے کا دباؤ اللہ سے زیادہ ہے اور اسے تم نے اپنی پیٹھ کے
پیچھے ڈال رکھا ہے بیشک میرا رب تمہارے تمام اعمال کو گھیرے ہوئے ہے۔
(3)کیا
تم ڈرتے نہیں۔اِذقَالَ
لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ(177الشعراء)جب
ان سے شعیب نے فرمایا: کیا تم ڈرتے نہیں ؟
(4)میری
اطاعت کرو۔ اِنِّیْ
لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ - فَاتَّقُوا
اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ - وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ
عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ (الشعراء178۔179-180) ترجمۂ کنز العرفان: بیشک میں تمہارے لیے
امانتدار رسول ہوں ۔ تو اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ اور میں اس (تبلیغ) پر تم
سے کچھ اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔
(5)ناپ
تول پورا کرو۔وَ
یٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا
النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ۔ بَقِیَّتُ اللّٰهِ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ
كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ﳛ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِحَفِیْظَ۔(سورہ ھود آیت 85 86) ترجمۂ کنز العرفان: اور اے میری قوم !انصاف کے
ساتھ ناپ اور تول پوراکرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو اور زمین میں
فساد نہ پھیلاتے پھرو۔ اللہ کا دیا ہوا جو بچ جائے وہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تمہیں
یقین ہو اور میں تم پر کوئی نگہبان نہیں ۔
اللہ پاک سے
دعا ہے کہ وہ ہمیں انبیاء کرام علیھم
السلام کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔ امین بجاہ خاتم النبیین صلى الله عليه وسلم