حافظ علی
شان عطّاری (درجۂ ثانیہ جامعۃ المدینہ
شاہ عالم مارکیٹ لاہور، پاکستان)
پیارے اسلامی
بھائیو اللہ تعالیٰ کے نبیوں میں سے ایک نبی حضرت شعیب علیہ السلام بھی ہیں آج ہم
ان کے بارے میں جو نصیحتیں انہوں نے اپنی قوم کو کیں ہیں وہ پڑھیں گے۔ حضرت شعیب علیہ السلام نے اپنی قوم کو عذاب الٰہی
سے ڈراتے ہوئے نصیحت فرمائی کہ اے میری قوم مجھ سے تمھاری عداوت و
بغض،میرے دین کی مخالفت،کفر پر اصرار ،ناپ تول میں کمی اور توبہ میں اعراض کی وجہ
سے کہیں تم پر بھی ویسا عذاب نازل نہ ہو جائے جیسا کہ قوم نوح یا قوم عاد و ثمود
اور قوم لوط پر نازل ہوا کیونکہ حضرت لوط علیہ السلام کا زمانہ دوسروں کی بنسبت تم
سے زیادہ قریب ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ہے
وَ یٰقَوْمِ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِیْۤ اَنْ یُّصِیْبَكُمْ
مِّثْلُ مَاۤ اَصَابَ قَوْمَ نُوْحٍ اَوْ قَوْمَ هُوْدٍ اَوْ قَوْمَ صٰلِحٍؕ-وَ مَا
قَوْمُ لُوْطٍ مِّنْكُمْ بِبَعِیْدٍ ترجمہ
کنزالایمان:اور اے میری قوم تمہیں میری ضد یہ نہ کموا دے کہ تم پر پڑے جو پڑا تھا
نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر اور لوط کی قوم تو کچھ تم سے دور نہیں۔
(ھود،آیت نمبر 79)
آپ علیہ
السلام نے اپنی قوم کو تجارت کے بارے میں نصیحت فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا خرید
وفروخت کے وقت ناپ تول پورا کرو اور لوگوں کو انکی چیزیں کم کرکے نہ دو کفر و گناہ
کرکے زمین میں فساد برپا نہ کرو جیسا کہ قرآن مجید میں ہے فَاَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ
وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ
بَعْدَ اِصْلَاحِهَاؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ۔ ترجمہ کنزالایمان:تو ناپ اور تول پوری کرو اور
لوگوں کی چیزیں گھٹا کر نہ دو اور زمین میں انتظام کے بعد فساد نہ پھیلاؤ یہ
تمہارا بھلا ہے اگر ایمان لاؤ۔ (الاعراف،آیت نمبر 85)
اللہ پاک سے
دعا ہے جو کچھ میں نے بیان کیا اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین جزاک اللہ خیرا