محمد رضا
عطاری (درجۂ خامسہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
اللہ عزوجل نے
اپنے بندوں پر احسان فرماتے ہوئے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو بندوں کی
رہنمائی کے لیے بھیجا. یہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام مختلف قوموں کی طرف بھیجے
گئے اور ان انبیاءاکرام علیہم الصلوۃ والسلام نے اپنی قوموں کے لیے بہت نصیحتیں
فرمائیں اور ان نصیحتوں کو اللہ عزوجل نے
قران پاک میں بھی حکایت فرمایا آئیے ان میں سے چند نصیحتیں پڑھنے کی سعادت حاصل
کرتے ہیں:
1)
عبادت کرو: قَالَ
یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗؕ ترجمہ کنزالایمان:کہا اے میری قوم اللہ کی
عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں( پ8سورہ اعراف آیت 85)
2)
ناپ اور تول پوری کرو: قَدْ جَآءَتْكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ
فَاَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ،ترجمہ
کنزالایمان: بے شک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے روشن دلیل آئی تو ناپ اور تول
پوری کرو ،( پ8سورہ اعراف آیت 85)
3)چیزیں
گھٹا کر نہ دو : وَ
لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ،ترجمہ کنزالایمان:اور لوگوں کی چیزیں گھٹا کر نہ دو ،( پ8سورہ اعراف آیت
85)
4)فساد
نہ پھیلاؤ: وَلَاتُفْسِدُوْا
فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَاؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ
مُّؤْمِنِیْنَ،ترجمہ کنزالایمان
،اور زمین میں انتظام کے بعد فساد نہ پھیلاؤ یہ تمہارا بھلا ہے اگر ایمان لاؤ۔(
پ8سورہ اعراف آیت 85)
(5)اللہ
کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو :قَالَ
یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗؕ ترجمہ کنزالایمان:اے میری قوم اللہ کو پوجو اس
کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ( پ8سورہ اعراف آیت 85)۔
اللہ عزوجل ہمیں
انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی ان نصیحتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
امین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم