ابو ثوبان
عبدالرحمٰن عطّاری (دورۂ حدیث مرکزی جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور، پاکستان)
معاشرےکےافرادکےظاہروباطن کو بُری خصلتوں سے پاک کرکےاچّھے اوصاف سے مزیّن
کرنا اور انہیں معاشرے کا ایک باکردار فرد بنانا بہت بڑا کام اور انبیائے
کرام علیہمُ الصَّلٰوۃ و السَّلام کا طریقہ ہے۔ جن میں ہمارے آخری نبی ﷺ
بھی شامل ہیں کہ نبی اکرمﷺکی زندگی کے جس گوشے پر بھی نظر ڈالیے
آپ ﷺ کامل ومکمل نظرآئیں گے، آپﷺ کی مربیانہ زندگی پر نظر کریں تو
دنیا کے تمام ہی معلّمین آپ کے خوشہ چین نظر آئیں، آپ ﷺ کی ازدواجی
زندگی کا جائزہ لیں تو آپ ﷺ اپنی بیویوں کے لیے بہترین شوہر ہیں، آپ کی
مجاہدانہ وسپاہیانہ زندگی پر نظر کریں تو دنیا کے بہادر آپ سے کوسوں دور ہوں گے،
اسی طرح بچوں کے ساتھ آپ کے حسنِ سلوک کا جائزہ لیں تو آپ بہترین مربی بھی ہیں،جس
طرح پیارے آقاﷺ نے اپنے افعال وکردار سے تربیت فرمائی اسی طرح اپنے فرامین سے
بھی تربیت فرمائی۔آیئے نبی کریم ﷺ کے وہ
اقوال جن سے آخری نبی ﷺ تین چیزوں کے
ذریعے تربیت فرمائی ملاحظہ فرمائیے
ایمان
کی لذت پانے والی تیں خصلتیںنبی ﷺ نے فرمایاکہ جس میں تین خصلتیں ہوں وہ ایمان کی لذت پالے
گا :اﷲ و رسول تمام ماسواسےزیادہ پیارے
ہوں۔ جوبندےسےصرف اﷲ کے لیے محبت کرے۔ جو کفر میں لوٹ جانا جب کہ رب نے اس سے
بچالیا ایسا بُرا جانے جیسے آگ میں ڈالا جانا۔(مراۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح ،
ج:01،حدیث:08)
وہ تین میں سے ایک ہوگا:فرمان آخری نبی ﷺ: جو شخص میری آل، انصار اور اہل عرب کاحق نہیں پہچانتا وہ یا تو
منافق ہے یا حرام زادہ، یا اس عورت کا بچّہ ہے جو ناپاکی کے دنوں میں حاملہ ہوئی
ہو۔(فردوس الأخبار، حرف المیم، الحدیث: 6371، ج:2، ص:309 بتغیر قلیل)
تین
خصلتیں اور حساب میں آسانی:حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آخری نبی ﷺ نے فرمایا،''جس میں تین خصلتیں ہوں گی، اللہ
عزوجل اس کا حساب آسانی سے لے گا اور اسے اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرمائے گا۔''
صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیا،'' یارسول اللہ!ہمارے ماں اور باپ آپ صلی
اللہ علیہ وسلم پر قربان !وہ خصلتیں کونسی ہیں؟'' فرمایا،'' جوتمہیں محروم کرے اسے
عطا کرو اور جوتم سے تعلق توڑے تم اس سے تعلق جوڑواور جو تم پر ظلم کرے اسے معاف
کردو ،جب تم یہ اعمال بجا لاؤ گے تو اللہ عزوجل تمہیں جنت میں داخل فرمادے گا ۔''
(المستد رک ،کتا ب التفسیر ،باب ثلاث من کن فیہ الخ ،رقم:3968 ،ج:3، ص: 362)
دنیا
و آخرت میں بہترین اخلاق والا:مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرتِ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت
ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصالﷺ نے فرمایاکہ ''کیامیں تمہیں دنیا و آخرت کے سب سے بہترین
اخلا ق کے بارے میں نہ بتاؤں ؟جو تم سے تعلق توڑے تم اس سے تعلق جوڑو اورجو تمہیں
محروم کرے اس کو عطا کرواورجو تم پر ظلم کرے اسے معاف کردو۔'' (المعجم الاوسط للطبرانی، رقم: 5567 ،ج:4 ،ص:5567)
تین
اشخاص جنت میں داخل نہ ہونگےتین اشخاص جنت میں نہ جائیں گے: ماں باپ کی نافرمانی کرنے والا
اور دیّوث(وہ شخص جو اس بات کی پرواہ نہ کرے کہ اس کی بیوی کس کس غیر مرد سے ملتی
ہے) اور وہ عورت کہ مردانی وضع بنائے۔ (المستدرک علی الصحیحین''، کتاب الإیمان،
ثلاثۃ لا یدخلون الجنّۃ، ج:1، ص:252، الحدیث: 252)
اللہ پاک ہمیں آخری نبی ﷺ کے مبارک فرامین پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے
صدقے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں فیضانِ انبیاء
سے مالا مال فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم