آپ علیہ السلام الله کے مقبول بندے برگزیدہ نبی اور اولوالعزم یعنی عزم و ھمت والے رسول ھیں آپ کی ولادت الله رب العزت کی قدرت کا ایک حیرت انگیز نمونہ ھے الله نے آپ علیه السلام کو حضرت مریم رضی الله عنھا سے بغیر باپ کے پیدا فرما کر اپنی عظیم قدرت کی ایک بہت بڑی نشانی بنا دیا جب یہودیوں نے آپ کے قتل کی سازش کی تو الله نے آپ کو ان کے شر سے بچا کر زندہ آسمان پر اٹھا لیا قرب قیامت میں دوبارہ زمین پر تشریف لائیں گے ھمارے آخری نبی حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کی شریعت پر عمل کریں گے چالیس سال حکومت فرمائیں گے بعد وصال مدینه منورہ حضور علیه السلام کے حجرہ میں مدفون ھوں گے۔

الله نے آپ کو اپنی طرف سے ایک خاص روح فرمایا اس بنا پر آپ کو روح الله بھی کہا جاتا ھے ۔

عیسی علیہ السلام کو رب کی طرف سے اختیار:وَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَ لِاُحِلَّ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِیْ حُرِّمَ عَلَیْكُمْ وَ جِئْتُكُمْ بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ۫-فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ(50)اِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ(51)(سورۃ آل عمران 50,51) ترجمه کنز الایمان: اور تصدیق کرتا آیا ھوں اپنے سے پہلی کتاب توریت کی اور اس لئے که حلال کروں تمہارے لئے کچھ وہ چیزیں جو تم پر حرام تھیں اور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لایا ھوں ، تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو بیشک میرا تمہارا سب کا رب الله ھے تو اسی کو پوجو یہی سیدھا راستہ خدا ایک ھے۔

لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُـوْۤا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍۘ-وَ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّاۤ اِلٰهٌ وَّاحِدٌؕ-وَ اِنْ لَّمْ یَنْتَهُوْا عَمَّا یَقُوْلُوْنَ لَیَمَسَّنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(73)اَفَلَا یَتُوْبُوْنَ اِلَى اللّٰهِ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَهٗؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(74)(سورۃ المائدہ آیت 73،74) ترجمه کنز الایمان: بیشک کافر ھیں وہ جو کہتے ھیں اللہ تین خداؤں میں کا تیسرا ھے اور خدا تو نہیں مگر ایک خدا اور اگر اپنی بات سے باز نہ آئے تو جو ان میں کافر مریں گے ان کو ضرور دردناک عذاب پہنچے گا۔ تو کیوں نہیں رجوع کرتے الله کی طرف اور اس سے بخشش مانگتے اور الله بخشنے والا بڑا مہربان۔

عیسی علیہ السلام کا حکمت لانا: وَ لَمَّا جَآءَ عِیْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُمْ بِالْحِكْمَةِ وَ لِاُبَیِّنَ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِیْ تَخْتَلِفُوْنَ فِیْهِۚ-فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ(63)اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ(64) (سورۃ زخرف آیت 63،64) ترجمه کنز الایمان: اور جب عیسیٰ روشن نشانیاں لایا اس نے فرمایا میں تمہارے پاس حکمت لے کر آیا اور اس لیے میں تم سے بیان کردوں بعض وہ باتیں جن میں تم اختلاف رکھتے ھو تو الله سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔ بیشک الله میرا رب اور تمہارا رب تو اسے پوجو یہی سیدھی راہ ھے۔

عیسی علیہ السلام تو الله کے رسول ھیں: یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْنِكُمْ وَ لَا تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّؕ-اِنَّمَا الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ رَسُوْلُ اللّٰهِ وَ كَلِمَتُهٗۚ-اَلْقٰىهَاۤ اِلٰى مَرْیَمَ وَ رُوْحٌ مِّنْهُ٘-فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ ۚ۫-وَ لَا تَقُوْلُوْا ثَلٰثَةٌؕ-اِنْتَهُوْا خَیْرًا لَّكُمْؕ-اِنَّمَا اللّٰهُ اِلٰهٌ وَّاحِدٌؕ-سُبْحٰنَهٗۤ اَنْ یَّكُوْنَ لَهٗ وَلَدٌۘ-لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا(سورۃ النساء آیت 171)

ترجمۂ کنز الایمان: اے کتاب والو اپنے دین میں زیادتی نه کرو اور الله پر نه کہو مگر سچ، مَسیح عیسیٰ مریم کا بیٹا الله کا رسول ھی ھے اور اس کا ایک کلمہ کہ مریم کی طرف بھیجا اور اس کے یہاں کی ایک روح تو الله اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور تین نه کہو باز رھو اپنے بھلے کو الله تو ایک ھی خدا ھے پاکی اُسے اس سے که اس کے کوئی بچہ ھو اسی کا مال ھے جو آسمانوں میں ھے اور جو کچھ زمین میں اور الله کافی کارساز ھے۔

الله سے دعا ھے کے ھمیں انبیاء کرام کی پکی سچی محبت اور انکی سیرت پر عمل پیرا ھونے کی توفیق دے انبیاء کرام کے سایه طفیل کی برکت سے ھمیں دنیا و آخرت میں بھلائی و کامرانی عطا فرمائے اور مرتے وقت ھمیں کلمہ نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم