محمد محسن رضا عطّاری (درجۂ رابعہ جامعۃُ المدینہ نیو سٹی
قصور پنجاب، پاکستان)
اے عاشقانِ
رسول! آج ہم انبیائے کرام علیہم السلام میں سے ایک ایسے عظیم نبی کا تذکرہ پڑھیں گے
کہ جن کے والد کو خالقِ کائنات نے خلیلُ اللہ بنایا، ان کے بھائی کو ذَبیحُ اللہ
بنایا، جن کی ولادت کی خوشی خود ربِّ کائنات نے جبرائیلِ امین کے ذریعے حضرت
ابراہیم علیہ السلام کو عطا کی، وہ دلدار اور آنکھوں کا تارا کوئی اور نہیں بلکہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے فرزند، حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بھائی اور حضرت
یعقوب علیہ السلام کے والد ماجد حضرت اسحاق علیہ السلام ہیں، خدائے رحمٰن نے قرآنِ
کریم کی متعدد سورتوں میں آپ کے فضائل و کمالات بیان کیے ہیں۔
(1)حضرت
اسحاق علیہ السلام کو خاص قرب والے بندوں میں شامل کیا: ارشادِ باری
تعالیٰ ہے:وَ
وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَ یَعْقُوْبَ نَافِلَةًؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا صٰلِحِیْنَ(72)
ترجمۂ کنز العرفان:اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق عطا فرمایا اور مزید یعقوب (پوتا)
اور ہم نے ان سب کو اپنے خاص قرب والے بنایا۔(پ17، الانبیآء: 72)
(2)
آپ علیہ السلام اللہ پاک کے بہترین چنے ہوئے بندوں میں سے ہیں: ارشاد باری تعالیٰ ہے:وَ
اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ(47) ترجمہ
کنز العرفان:اور بے شک وہ ہمارے نزدیک بہترین چنے ہوئے بندوں میں سے ہے۔ (پ 23،
صٓ:47)
(3)اللہ
پاک نے آپ علیہ السلام پر اپنی نعمت کو مکمل کردیا: ارشاد باری
تعالیٰ ہے:وَ
یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اٰلِ یَعْقُوْبَ كَمَاۤ اَتَمَّهَا عَلٰۤى
اَبَوَیْكَ مِنْ قَبْلُ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَؕ-اِنَّ رَبَّكَ عَلِیْمٌ
حَكِیْمٌ۠(6) ترجمہ
کنزالعرفان:اور تجھ پر اور يعقوب کے گھر والوں پر اپنا احسان مکمل فرمائے گا جس
طرح اس نے پہلے تمہارے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق پر اپنی نعمت مکمل فرمائی۔ (پ12،
يوسف:6)
(4)آپ
علیہ السلام کی ولادت سے پہلے ہی آپ کی آمد، نبوت اور قرب خاص کے لائق بندوں میں
سے ہونے کی بشارت دی گئی: ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَ
بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112) ترجمہ
کنزالعرفان:اور ہم نے اسے اسحاق کی خوش خبری دی جو اللہ کے خاص قرب کے لائق بندوں
میں سے ایک نبی ہے۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:112)
(5)آپ
علیہ السلام لوگوں کو آخرت کی یاد دلاتے اور کثرت سے آخرت کا ذکر کرتے تھے:ارشاد
باری تعالیٰ ہے: اِنَّاۤ
اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ(46) ترجمہ کنز
العرفان:بے شک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے چن لیا وہ اس (آخرت کے) گھر کی یاد ہے۔(پ23،
صٓ:46)
اللہ پاک ان
مقدس ترین ہستیوں کے صدقے ہمیں بھی آخرت کی یاد کرنے والا، نیک لوگوں کا تذکرہ
کرنے والا اور ان کے نقش قدم پر چلنے والا بنائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ النّبیّٖن
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔