فریب نہ کرنا(1)حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے مروی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو شخصں اہل مدینہ کے ساتھ فریب کرے گا ایسا گھل جائے گا جیسے نمک پانی میں کھلتا ہے۔(صحیح البخاری کتاب فضائل المدینہ الحدیث 1877)

(جو مدینے میں رہنے والوں کو ڈرائے) (2) ابن حبان اپنی صحیح میں جابر رضی اللہ عنہ سے راوی کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 1 جو اہل مدینہ کو ڈرائے گا اللہ عزوجل اُسے خوف میں ڈالے گا ۔(الإحسان بترتيب صحيح ابن حبان کتاب الحج باب فضل المدینے حدیث 3730 میں 20)

(مدینہ لوگوں کے لیے بہتر ہے )(3)۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مدینہ لوگوں کے لیے بہتر ہے اگر جانتے ، مدینہ کو جو شخص بطور اعراض چھوڑے گا ۔ اللہ تعالٰی اس کے بدلے میں اُسے لائے گا جو اس سے بہتر ہوگا ۔ اور مدینہ کی تکلیف و مشقت پر جو ثابت قدم رہے گا روز قیامت میں اس کا شفیع یا شہید ہوں گا ۔(صحیح مسلم کتاب الحج .باب في فضل المدينة)

(مدینے کے لیے دعا)(4) حضرت ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو یہ دعا فرمائی کہ یا الله ہمارے لیے مدینہ منورہ کو ایسا محبوب فرما دے جس طرح تو نے مکہ مکرمہ کو ہمارے لئے محبوب فرمایا تھا ۔ بلکہ اس سے بھی زیادہ محبوب فرمادے۔( بخاری شریف اور مسلم شریف)

(آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ سے محبت) ۔(5) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی سفر سے واپس مدینہ منورہ تشریف لاتے اور دور سے مدینہ منورہ کی دیواروں کو دیکھتے تو محبت کی وجہ سے اپنی سواری کو تیز کرتے تاکہ جلد مدینہ طیبہ میں داخل ہوں۔(بخاری شریف اور مسلم شریف - )