مرد ایک ایسی
عورت سے صحبت ہمبستری کرے جو اس کی بیوی نہ ہو زنا کہلاتا ہے، ضروری نہیں صرف ساتھ
سونے کو ہی زنا کہتے ہیں بلکہ ہاتھ سے چھونا بھی زنا کاایک حصہ ہے، کسی پرائی عورت
کو دیکھنا آنکھوں کا زنا ہے، حضرت محمد ﷺ نے فرمایا: آنکھوں کا زنا بدنگاہی ہے۔
(بخاری، 4/169، حدیث: 6243)
زنا کو اسلام
میں بہت بڑا گناہ شمار کیا جاتا اسلام میں ایسا کرنے والے کی سزا دنیا میں ہی رکھی
ہے مرنے کے بعد بھی اللہ پاک نے وعیدیں بیان فرمائی ہیں کسی پرائی عورت کو ہاتھ
لگانا ہاتھوں کا زنا ہے، حضرت محمد ﷺ نے فرمایا: ہاتھوں کا زنا نامحرم عورت کو
چھونا ہے۔ (مسلم، ص
1095، حدیث: 2657)
زنا کاری ایک
شرمناک گناہ ہے کہ سب گناہوں سے بڑھ کر اس کی سزا بہت سخت تجویز کی گئی ہے، اس میں
رسوائی بہت زیادہ ہے اور یہ انسانی نسل کشی کا ایک شیطانی گندہ عمل ہے۔ اللہ پاک
کا ارشاد ہے: وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ
سَبِیْلًا(۳۲) (پ15، بنی اسرائیل:32) ترجمہ
کنز الایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بےشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بُری راہ۔
زنا سے بچو اس
میں چھ خرابیاں ہیں، تین دنیا میں تین آخرت میں، دنیاوی خرابیاں یہ ہیں؛ چہرے کی
رونق چلی جاتی ہے، عمر کم ہو جاتی ہے، ہمیشہ کے لیے محتاج ہو جاتا ہے۔ اور آخرت کے
اعتبار سے خرابیاں یہ ہیں؛ اللہ پاک اس پر ناراض ہوتا ہے، برا حساب در پیش ہوتا ہے
اور جہنم میں عذاب دیا جائے گا۔ (کنز العمال، 5/319، حدیث: 10322)
امام احمد رضا
بریلوی فرماتے ہیں: زنا ثابت نہیں ہو سکتا، جب تک چار مردعاقل، بالغ، ثقہ، متقی،
پرہیزگار اپنی آنکھوں سے ایسا مشاہدہ نہ بیان کریں جیسے سرمہ دانی میں سلائی، بحکم
قرآن مجید اسی کوڑوں کا مستحق ہوگا۔ (فتاویٰ رضویہ، 21/184)
عورت کے پردے
کی سب کو فکر رہتی ہے، سب پوچھتے ہیں کہ عورت کا پردہ کیسا ہونا چاہیے کیا کوئی یہ
دعا بھی جانتا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن کریم میں مرد کے پردے کا ذکر
کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے: مومن مردوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں
اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں یہی ان کے لیے پاکیزہ ترین طریقہ ہے۔ (النور:35)
زنا
کی سزا اور عذاب:
اگرزنا کرنے والے شادی شدہ ہوں تو کھلے میدان میں پتھر مار مار کر مار ڈالا جائے
اور اگر کنوارے ہوں تو سو کوڑے مارے جائیں۔ (بخاری، 4/345 تا 347، حدیث: 6830-6831
ملتقطا)
احادیث
مبارکہ:
1۔ اللہ مردوں
سے مشابہت کرنے والی عورتوں اور عورتوں سے مشابہت کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائے۔
(معجم اوسط، 3/106، حدیث: 4003)
2۔ اس وقت تک
قیامت قائم نہیں سکتی جب تک مرد مردوں سے عورتیں عورتوں سے لذت حاصل نہ کرنے لگ
جائیں اور عورتوں کا ایک دوسرے سے شرمگاہ کو ملا کر لذت حاصل کرنا زنا ہے۔ (مجمع
الزوائد، 6/256)
3۔ میرے بعد
جب زنا زیادہ ہوگا تو ناگہانی اموات زیادہ ہوں گی زمین ایسا نالہ و فریاد کبھی
نہیں کرتی جیسا نالہ و فریاد اس وقت کرتی ہے جب اس پر کسی زنا کار کے غسل کرنے کا
پانی گرتا ہے۔
4۔ جس گناہ سے
انسان پر لعنت ہوتی ہے وہ ہے جھوٹ، جس گناہ سے دنیا میں پکڑ ہوتی ہے وہ ہے ظلم، جس
گناہ سے رزق تنگ ہوتا ہے وہ ہے زنا اور جس گناہ سے دعائیں قبول نہیں ہوتیں وہ ہے
حرام کمائی۔
5۔ جو شخص
چوری یا شراب خوری یازنا میں مبتلا ہو کر مرتا ہے اس پر دو سانپ مقرر کر دیئے جاتے
ہیں جو اس کا گوشت نوچ نوچ کر کھاتے ہیں۔ (شرح الصدور،ص172)
زنا مت کرو،
سن لو! جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی وہ جنتی ہے۔(الترغیب و الترہیب، 3/194،
حدیث: 41)
اللہ پاک ہم
سب کو زنا سے بچنے کی طاقت اور توفیق عطا فرمائے اور زنا سے بچنے کا جائز طریقہ
نکاح یعنی شادی ہے، نکاح کرنا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے، میری تمام اسلامی بہنوں سے
گزارش ہے کہ اگر وہ نکاح کی طاقت نہیں رکھتیں تو زیادہ سے زیادہ روزے رکھیں کہ
روزوں سے نفس قابو میں رہتا ہے اور اگر کوئی اسلامی بہن روزہ نہیں رکھ سکتی تو اسے
چاہیے کہ وہ پانچ وقت کی نماز پڑھےاور قرآن پاک کی تلاوت کرے اور یہ دعا مانگے کہ
اے اللہ میں کمزور ہوں اور صرف تو ہی ہر قسم کے گناہ سے بچا سکتا ہے سو مجھے اور
تمام مردوں اور عورتوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھ۔ آمین