آج کل جس طرح گناہوں کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح بدکاری جیسا خبیث گناہ بھی بہت عام ہے۔ اس کے بارے میں کثیر احادیث مبارکہ اور آیت مبارکہ موجود ہیں۔جن میں اس گناہ سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور بتایا گیا ہے کہ یہ گناہ حرام اور جہنم میں کے جانے والا کام ہے۔ لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اللہ پاک کی اطاعت کرتے ہوئے بدکاری جیسے خبیث گناہ سے خود بھی اور دوسروں کو بھی بچائے۔

وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲) (پ15، بنی اسرائیل:32) ترجمہ کنز الایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بےشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بُری راہ۔

حدیث مبارکہ:

(1) جب بندہ زنا کرتا ہے تو اس کا ایمان نکل کر سر پر سائبان کی طرح ہو جاتا ہے اور جب اس فعل سے جدا ہوتا ہے تو ایمان لوٹ کر آجاتا ہے۔ (ترمذی،4/283،حدیث:2634)

(2) جس قوم میں زنا ظاہر ہوگا وہ قحط میں گرفتار ہوگی اور جس قوم میں سود ظاہر ہوگا وہ رعب میں گرفتار ہوگی۔ (مشکاۃ المصابیح،1/656،حدیث:3582)

(3) حضرت یحیی علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ زنا کیسے ہوتا ہے؟ فرمایا: دیکھنے اور خواہش کرنے سے۔ (احیاء العلوم مترجم، 3/313)

(4) جس بستی میں زنا اور سود ظاہر ہوگا تو انہوں نے اللہ پاک کے عذاب کو حلال کر لیا۔ (مستدرک للحاکم، 2/339، حدیث:2308)

بدکاری کے اسباب:بدکاری کے اسباب یہ ہے: علم دین سے دوری،بے حیائی اور بدکاری کا سب سے بڑا سبب کو ایجوکیشن ہے، کیونکہ اس میں بچے اور بچیاں اکھٹے تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اس وجہ سے یہ واقعات پیش آتے ہیں اور اس کا ایک سبب جہالت ہے، کیونکہ جہالت ہوگی تو انسان کو اچھےاور برے کی تمیز نہیں رہتی اور علم دین سے لا علمی بھی اس کا بڑا سبب ہے۔

بدکاری کے علاج:بدکاری کا علاج یہ ہے کہ علم دین کو حاصل کریں۔ اگر ہمارے پاس علم دین ہوگا تو ہم اس جیسے گناہ سے بچ جائیں گے۔ اور اس کا علاج یہ بھی ہے کہ جہالت سے بچے۔ اگر جہالت سے بچیں گے تو بدکاری جیسے گناہ سے بھی بچ جائیں گے۔ اس کا علاج یہ بھی ہے کہ اپنے لڑکے اور لڑکیوں کو الگ تعلیم دلائی جائیں اور اس کا سب سے بڑا علاج یہ ہے کہ اسلامی بہنیں پردہ کر کے گھر سے باہر جائیں۔

اللہ پاک ہمیں بدکاری جیسے بڑے گناہ سے بچائے اور جو اس کے بارے میں قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں جو کچھ بھی وعیدیں ہیں ان پر عمل کرنے اور دوسروں کو بچانے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ پاک ہماری ہمارے والدین پیرو مرشد اور ساری امت مصطفی کی مغفرت فرمائے۔آمین