صاحبزادہ و جانشین محدث اعظم پاکستان پیر طریقت حضرت علامہ قاضی فضلِ رسول حیدری رضوی صاحب شوگر اور دل کے امراض کے سبب 29 ربیع الاٰ خر شریف 1442ھ کو 78 سال کی عمر میں فیصل آباد میں انتقال فرماگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے صاحبزادگان پیر فیض رسول رضوی حاحب اور فیض رضا جیلانی رضوی سمیت تمام لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے تمام لواحقین اور محبین کو صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت نے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔امیر اہل سنت نےلواحقین کو ایصالِ ثواب کے لئے مسجد تعمیر کروانے اور دینی کاموں میں تعاون میں کرنے کی ترغیب دلائی۔