40ویں سے 41ویں یومِ دعوتِ
اسلامی تک کے درمیان ہونے والے چند اہم دینی و فلاحی کام
40ویں سے 41ویں یومِ دعوتِ اسلامی تک کے درمیان ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے چند اہم دینی و فلاحی کام
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کا آغاز شیخِ طریقت ، امیر ِاَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر
قادِری رَضَوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کراچی میں ذُوالقعدۃِ الحرام 1401 ھ مطابق
ستمبر1981ء میں اپنے چند رُفَقا کے ساتھ کیا۔ دعوتِ اسلامی نے کم و بیش 40سال کے
سفر میں سیاست ، احتجاج اور ہڑتال وغیرہ سے دُور رہ کر مُثبت انداز میں اللہ پاک
کے فضل و کرم سے دین کا وہ کام کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ شہرِ کراچی سے شروع
ہونے والی دعوتِ اسلامی دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا بھر میں
جاپہنچی اور آج (2021ء میں) دعوتِ اسلامی کا دینی کام 80سے زائد شعبہ جات کے تحت
تقریباً 313 ذیلی شعبوں میں پھیل چُکا ہے۔ دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد بنا چکی
ہے اور مزید سلسلہ جاری ہے۔ بچّوں اور بچیوں (Boys & Girls)
کو الگ الگ تعلیمِ قراٰن دینے کے لئے مدارِسُ المدینہ اور فروغِ علمِ دین (عالم و
عالمہ کورس کروانے) کے لئے الگ الگ جامعاتُ المدینہ قائم کئے جارہے ہیں۔ لاکھوں
حافظ ، قاری ، امام ، مبلغ و معلّم ، عالم اور مفتی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاحِ
امّت اور کردار سازی کا پروگرام منفرد اور شاندار انداز میں جاری ہے۔
دعوتِ اسلامی نے تقریباً ہر شعبہ ہائے
زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی اصلاح ان کی دینی تربیت کے لئے شعبہ جات قائم کئے ہوئے
ہیں ۔ ڈاکٹرزہوں یا وکلا، پروفیسرز ہوں یا لیکچرارز، تاجر حضرات ہوں یا مزدور
طبقہ، طلبہ ہوں یا اساتذہ، بچے ہوں یا بڑے، مرد ہوں یا خواتین، مدارس بنانے ہوں یا
جامعات قائم کرنے ہوں ، مسجدیں تعمیر کرنی
ہوں یا اسلامی اسکولز بنانے ہوں، گونگے
بہرے اور اسپیشل افراد ہوں یا جیل میں قیدی ہوں۔ دعوتِ اسلامی نے ہر ممکن کوشش
کرنے اصلاحِ امت کا کام کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
جہاں تک فلاحی خدمات کی بات کی جائے تو
دعوتِ اسلامی اس میدان میں اپنا کردار
بخوبی نبھارہی ہے۔ زلزلہ آئے، سیلاب آجائے۔ شدید بارش سے لوگ پریشان ہوں، بلڈنگ گر جائے، جہاز کریش
ہوجائے، کہیں آگ لگ جائے ، تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون دینا ہو یا مستحقین میں
راشن بانٹنا ہو، یتیم بچوں کی کفالت کا
انتظام کرنا ہو، وطن عزیز کو سرسبز و شاداب کرنا ہو۔ دعوتِ اسلامی اپنی قوت کے ساتھ میدانِ عمل میں قوم کے شانہ بشانہ
دکھائی دیتی ہے اور اہلیانِ وطن کو اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ دکھ کی اس گھڑی
میں دعوتِ اسلامی ان کے ساتھ ہے۔
ہم اس مضمون میں دعوتِ اسلامی کی ستمبر 2021 سے اگست 2022 تک کے
کچھ بڑے بڑے فلاحی، تعلیمی اور تنظیمی
کاموں کا تذکرہ کررہے ہیں تاکہ آپ کو یہ آگاہی حاصل ہو کہ دعوتِ اسلامی اپنے پچھلے
یوم سے اس سال کے یوم تک ایک سال میں کیا کیا بڑے بڑے کام انجام دے ہیں اور کس کس طرح امت کی خیر
خواہی میں اپنا حصہ ملایا ہے۔
دعوتِ اسلامی کی چند فلاحی خدمات
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر افراد میں
دعوتِ اسلامی کی امدادی سرگرمیاں
پاکستان کے بہت سارے
شہر (صوبہ بلوچستان، صوبہ سندھ، جنوبی پنجاب اور KPK کے بعض علاقے )
اس وقت بارشوں اورسیلاب سے شدید متاثر ہیں۔ کئی مکانات منہدم ہوچکے ہیں جبکہ بہت
سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ گاؤں کے گاؤں،گوٹھ کے گوٹھ تباہ ہوکر صفحۂ ہستی
سے مٹ چکے ہیں۔کھیت کھلیان تباہ ہوچکے ہیں۔ پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کی
قیمتی اشیاء ضائع ہوچکی ہیں۔
مصیبت کی اس گھڑی میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی
شعبے FGRF
کے ہزاروں کارکنان دن رات سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔ دعوتِ اسلامی
نے سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے جو پلان ترتیب دیا ہے اس کے تین حصے ہیں۔
پہلے حصے میں متاثرین کو زندہ رکھنے کے لئے پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی ،کیش
رقم،راشن، ٹینٹ، زخمیوں کے لئے ابتدائی طبی امداد، لائف جیکٹس، جوتے اور کپڑے وغیرہ
تقسیم کئے جارہے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں
متاثرین کے تباہ شدہ گھروں کی تعمیرات کا سلسلہ کرنا ہے اور تیسرے مرحلے میں ان بے
یار و مددگار افراد کے لئے روزگار کی بحالی کرنا ہے۔ترجمان دعوتِ اسلامی و رکنِ
شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری کے مطابق دعوتِ اسلامی اس وقت روزانہ کی بنیاد پر
کروڑوں روپے کی امدادی سرگرمیاں کررہی ہے جبکہ ہزاروں افراد تک پکا ہوا کھانا اور
پینے کاصاف پانی پہنچارہی ہے۔
اس
موقع پر بانیِ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمدالیا س عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نے تمام عاشقانِ رسول سے اپیل کی ہے کہ ان دکھیاروں کی خوب مدد کریں اور
اللہ کی راہ میں خرچ کرکے ثواب کے حقدار بنیں۔
مالی
مدد کرنے یا جنہیں امداد درکار ہیں وہ بھی
اسی ہیلپ لائن پر کال کرسکتے ہیں۔
ہیلپ لائن نمبر:03152678657
کراچی میں دعوتِ اسلامی کی جا نب سے پہلے
مدنی ہوم (یتیم خانے) کا سنگِ بنیاد رکھ
دیا گیا
دعوتِ اسلامی دینِ متین کی خدمت
انجام دینے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی اپنامثالی کردار اداکررہی ہے۔ شجر کاری
مہم، بلڈ ڈونیشن مہم اور تھیلیسیمیا فری پاکستان مہم کے بعد اب دعوتِ
اسلامی نے ایک اور احسن قدم اٹھایا کہ کراچی میں پہلا یتیم خانہ بنانے کا اعلان
کردیا ہے۔ یتیم خانے کا نام امیرِاہلِ سنت علامہ الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”مدنی ہوم“ رکھا
ہے۔
”مدنی ہوم“ 15کروڑ روپے کی لاگت سے تیار
کیا جائے گا
رواں سال مارچ 2022 ء میں دعوت اسلامی کے
شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRFکے
تحت کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے سیکٹر 5B/3کریلا
اسٹاپ پر واقع مدینہ مسجد سے متصل جگہ پر مدنی ہوم (یتیم خانہ ) کی بنیاد رکھ دیا گیا ۔
مدنی ہوم ”یتیم خانے “میں
جن بچوں کورجسٹرڈ کیا جائے گا ان میں وہ بچے جن کے والدین یا دونوں میں سے کوئی
ایک انتقال کرگئے ہوں ، لاوارث ہوں یا بعض اوقات والدین میں جدائی ہوجاتی ہےاور
بچہ کسی سائے کے بغیر رہ جاتا ہے۔یہ مدنی ہوم اس بچے کے لئے گھر ہوگا جہاں اس کے کھانے
پینے ، لباس وعلاج کے ساتھ ساتھ زندگی کے
بنیادی ضروریات فراہم کی جائے گی ، صرف یہی نہی بلکہ قرآن پاک کی تعلیم ، باصلاحیت بچوں کو عالم و مفتی بنانے
کے ساتھ ساتھ عصری علوم بھی تربیت یافتہ لوگوں کے زیر نگرانی دی جائے گی۔
اس کے علاوہ تعلیم دیتے وقت مستقبل میں بچے
کے روزگار کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ دعوت اسلامی کے پلان میں یہ بھی شامل ہے کہ
جو بچہ یہاں سے پرورش حاصل کرے گا اسے دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں ترجیحی
بنیادوں پرEmployeeبھی رکھا جائے گا تاکہ یہ بچہ باعتماد اور
صحت مند شہری کے طور پر ملک و ملت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
یتیم خانے کی پہلی برانچ کراچی میں قائم کی گئی
ہے ۔ کراچی کے بعد ملک بھر میں اور پھر بیرونِ ممالک میں بھی یتیم خانے بنائے
جائیں گے۔
اس
مدنی ہوم کی مکمل تعمیرات کم وبیش 15 کروڑ
روپے کی لاگت سے کیا جائے گا۔
امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے
یتیم خانے کے قیام میں معاونت کرنے والوں کے لئے دعائیں بھی فرمائی ہیں۔
مدنی کلینک(مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر )
دعوتِ اسلامی فلاحی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے کہ کہیں وہ سیلاب زدگان کو راشن ودیگر ضروریات زندگی پیش کر رہی ہے تو کہیں وہ صحرائی علاقہ
چولستان میں پانی کی قلت سے پریشان حال انسانوں و جانور وں کی مدد کررہی ہے ۔ترقی
کی راہ پر گامزن دعوت اسلامی ایک اور
مثالی و نہایت احسن قدم اٹھانے جارہی ہے ۔
وہ شاندار قدم یہ ہے کہ دعوت اسلامی اب کراچی میں پہلا مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر (مدنی کلینک )کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں قائم
کررہی ہے ۔جس کا افتتاح 25 صفر المظفر
1444 ھ کو یومِ رضا کے موقع پر کیا جائے گا۔
شعبے کے ذمہ دار و رکنِ شوریٰ کے مطابق ہیلتھ کیئر سینٹر میں
ماہر ڈاکٹرز دستیاب ہونگے۔ یہاں مردو خواتین کے لئے الگ الگ، مکمل شرعی پردے کا
خیال رکھتے ہوئے ایمرجنسی، گائنی، جنرل امراض (عام بیماریاں)، بچوں کے امراض،
آرتھوپیڈک (ہڈیوں، جوڑوں، پٹھوں) کے امراض کا علاج ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیئر سینٹر میں بڑے ماہر ڈاکٹر کے زیرِ
نگرانی علاج ہوگا اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے ڈاکٹر کی فیس، ٹیسٹ اور میڈیسنز
سمیت فیس صرف اور صرف تین سو سے پانچ سو روپے چارج کی جائے گی۔ یہاں روزانہ کی بنیاد
پر 800سے 1200 مریض علاج کرواسکیں گے۔
ری ہیبلیٹیشن سینٹر (Rehabilitation centre)
ایسے بچے جو جسمانی و ذہنی طور پر معذور
ہوتے ہیں۔ انہیں پوری توجہ اور مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ایسے بچوں کی بحالی کے لئے
فیضان ری ہیبلیٹیشن سینٹر Faizan
Rehabilitation Centre کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی پہلی
برانچ کراچی کے علاقے شارع فیصل میں قائم کی گئی۔ اس ادارے میں پری اسکول کے نصاب
کے ساتھ ساتھ بنیادی تعلیم ،Physical therapy,
Occupational therapy Speech therapy, Physiotherapy، Montessori
Educationاور
ماہر ٹرینرز کی خصوصی توجہ کے ساتھ ان کی تربیت کی جارہی ہے۔
اس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی کوشش کو آگے بڑھاتے
ہوئے کراچی کے علاقے ملیر میں اپنی دوسری برانچ بھی قائم کردی ہے۔اس برانچ کے آغاز
میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور دیگر عہدیداران نے
شرکت کی۔
تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی خدمات
سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان ری ہبلی ٹیشن سینٹر کے متعلق بریفنگ دی۔تقریب کے اختتام
پر بہترین Performance پیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کو Appreciationشیلڈز بھی دی گئیں۔
شجرکاری مہم
Global Warming نے نہ صرف انسان و دیگر مخلوقات کو متاثر کیا
ہے بلکہ جس ماحول میں ہم رہ رہے ہیں اسکو بھی بری طرح سے متاثر کیا ہے ۔ گلوبل
وارمنگ سے محفوظ رکھنے کے لئے اللہ عَزَّ
وَجَلَّ نے درخت جیسی نعمت عطا کی
لیکن بدقسمتی سے گزشتہ دہائیوں سے
ٹیکنالوجی کی اس ترقی یافتہ دنیا میں اسکی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔ اس کمی کو پورا
کرنے کے لئے دنیا کے مختلف ممالک سرکاری سطح پر شجرکاری مہم کرتی ہے ۔ ملک پاکستان کے ایک good citizens ہونے کی حیثیت سے امیر اہل سنت علامہ الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے قوم کو ”پودہ
لگانا ہے درخت بناناہے “ کا نعرہ دیا اور اس نعرے پر عمل کرتے ہوئے آپ نے ایک ارب پودہ لگانے کا اعلان فرمایا۔
دعوتِ اسلامی کا فلاحی شعبہ FGRF اس ہدف کو پور اکرنے کے لئے یکم اگست 2022 ء کو ملک بھر میں مختلف
مقامات پر Plantation
Day منایا اور اب تک WWF، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ ، حکومتی اداروں اور دیگر
سیا سی و سماجی شخصیات کے تعاون سے 20 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں اور
مزید کوشیشیں جاری ہیں ۔
چولستان میں دعوت اسلامی کے شعبے FGRF کے تحت راشن تقسیم
پنجاب کے شہر بہاولپور پاکستان سے 30 کلو میٹر کے
فاصلے پر ایک صحرا واقع ہے جسے چولستان
کہا جاتا ہے ، یہاں کے مقامی لوگ بارش کے پانی کو جمع کر کے اپنی ضروریات پوری کرتے اور زندگی گذارتے ہیں لیکن جون 2022 ء
میں چولستان میں خشک سالی کیوجہ سے انسان کیا ، جانور تک مررہے تھے ایسے حالات میں
26 جون 2022ء بروز اتوار FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اسد عطاری مدنی نے مولانا ظفرعطاری مدنی (نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ
بوائز) سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ چولستان بہاولپورکا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے امت کی خیر خواہی
کا جذبہ رکھتے ہوئے چولستان میں دعوت اسلامی کے شعبےFGRF کے
تحت راشن تقسیم کیا اور انکی امداد کی ، اس شعبے کے تحت کام کرنے والے ذمہ داران
کی حوصلہ افزائی کی نیز انہیں اسی طرح اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کو کرنے کی ترغیب دلائی ۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مقامی عاشقانِ رسول کے لئے دعا
کروائی اور اُن سے ملاقات بھی کی۔
SEP (skills enhancement programes)
دعوتِ اسلامی کا نیٹ ورک تقریباً پوری دنیا میں
پھیلا ہوا ہے، دنیا بھر میں دین کا کام کرنے کے لئے ایسے افراد کی ضرورت بھی ہوتی ہے جو مختلف لینگوجز اور سکلز پر مہارت رکھتے ہوں،تاکہ دنیا میں وہ جس جگہ اور جس ملک میں
جائیں وہاں دین اسلام کی خدمت کر سکیں ،اس مقصد کے تحت دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRFکے تحت Skill
Enhancement Program ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے اس ڈیپارٹ کے تحت مختلف کورسز (English Language, Graphics Design, Cisco get
Connected, Digital Marketing, ) کروائے
جارہے ہیں جس کا اہم مقصد یہ ہے کہ ملک و بیرون ممالک کیلئے ایسے مبلغ تیار کئے جائیں جو مختلف زبانوں اور آئی ٹی سکلز پر مہارت رکھتے ہوں اور ان کی Skills کو بڑھاکر پروفیشنل لیول تک لے جایا جائے ۔
تاکہ یہ افراد دنیا بھر میں اپنی خدمات پیش
کرکے اپنی معاشی مضبوطی کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بھی فروغ دے سکیں۔
دعوتِ
اسلامی کی چند تعلیمی سرگرمیاں
2021ء میں درسِ نظامی (عالم کورس)
مکمل کرنے والے 1040 طلبہ کرام کی دستار فضیلت
دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ سے سال
2021ء میں 1040 طلبہ کرام نے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اس سلسلے میں کراچی، حیدر آباد، اوکاڑہ،
ملتان، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور اسلام آباد میں دستار فضیلت
اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری،
اراکین شوریٰ، مفتیان کرام، علمائے کرام، اساتذۂ کرام، طلبہ اور ان سرپرستوں کے
ساتھ ساتھ دیگر عاشقان رسول نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بھی
جامعات المدینہ سے عالم کورس مکمل کرنے والے طلبۂ کرام کی دستار بندی کے سلسلے
میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔
شیخ طریقت امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے طلبہ کرام اور عاشقان رسول سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ روایات کے مطابق علماء انبیائے کرام کے وارث ہیں ، امت کی کشتی
علما کے ہاتھ میں ہے لہٰذا طلبہ اپنے اخلاق اور کردار کو ستھرا کریں۔
امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا
مزید کہنا تھا کہ اللہ پاک علمائے اہلسنت کا سایہ ہمارے سروں پر دراز کرے، علمائے
کرام دین کی اہم اساسہ ہیں، عالم بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ اللہ کی
صفت عابد نہیں ہے بلکہ اللہ پاک کی صفت عالم ہے، ہر نبی اپنی اپنی قوم میں سب
سے بڑے عالم ہوتے ہیں، پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ساری
مخلوق میں سب سے بڑے عالم ہیں، عابد اور عالم کا مقام جدا جدا ہے، ہر نبی بے شک
عابدبھی تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ زبر دست عالم بھی تھےتو اللہ پاک عابد نہیں
ہےبلکہ وہ عالم ہے، اس سے بھی عالم کی فضیلت واضح ہے ، عالم بہت بڑی ہستی کو کہا
جاتا ہے۔
اس تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے
نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے
بھی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ درس نظامی ”معرفت الہٰی“ یعنی
اللہ پاک کی پہچان کے لئے کرنا چاہیئے ۔ بندے کو جتنی رب کی معرفت ہوتی ہے وہ اسی
قدر رب سے ڈرتا ہے۔ کائنات میں سب سے زیادہ معرفت الہٰی آقاکریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو حاصل تھی۔
بیان کے بعد عالمی مدنی مرکزفیضان
مدینہ کراچی میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری، حاجی مفتی محمد
حسان عطاری مدنی، مفتی جمیل عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد
علی عطاری، حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں
اراکین شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اسد عطاری مدنی ، مدنی مرکز
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مفتی محمد ہاشم خان عطاری، نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد جنید عطاری
مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد منصور
عطاری ، مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ
عطاری، اوکاڑہ کے نجی ہال میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، حیدر
آباد رانی باغ عید گاہ میں اراکین شوریٰ حاجی اطہر عطاری، حاجی ایاز عطاری،
حاجی فارق جیلانی عطاری اور فیصل آباد کے نجی ہال میں اراکین شوریٰ حاجی
مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، گجرات میں رکن حاجی محمد اظہر
عطاری اور ابوالبنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی، سمیت جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ
کرام نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے سروں پر دستار سجائی۔
اسی طرح 30 اکتوبر 2021ء کو یو کے جامعۃ المدینہ سے درس نظامی مکمل کرنے
والے32 طلبہ ٔکرام میں تقسیم اسناد کے لئے جامعۃ المدینہ بریڈ
فورڈ یو کے میں دستار فضیلت اجتماع کا اہتمام کیاگیا جس میں جامعۃ المدینہ کے
اسٹوڈنٹس، اساتذۂ کرام اور سرپرستوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
18 مارچ 2022 ء کو شب براءت کے موقع پر
رنگونیا اردشہ باہو مکھی پائلٹ اسکول گراؤنڈ، رنگونیا، چٹا گرام بنگلہ دیش میں
عظیم الشان ”دستار فضیلت اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران
بنگلہ دیش حاجی رضا عطاری اور ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت ہزاروں عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
دستار فضیلت اجتماع میں جامعۃ المدینہ
بوائز بنگلہ دیش سے فارغ التحصیل ہونے والے 58 علمائے کرام کے سروں پر رکن شوریٰ
اور سینئر اساتذۂ کرام کے ہاتھوں دستار سجائی گئی۔
عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں تقریب تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد
مصر اور نائیجیریا کے شیوخ اور مفتیان کرام
کے ہاتھوں 1ہزار 45 حفاظ کو سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے
”تقسیم اسناد اجتماع“25 مارچ 2022ء
کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں
طلبہ، سرپرست اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
مولانا عبد الحبیب عطاری نے”قرآن کی شان“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور طلبہ کو دینی تعلیم جاری رکھتے ہوئے درسِ نظامی کے لئے جامعۃ المدینہ میں
داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بیان کے بعد مصر سے تشریف لائے ہوئے مہمان
ماہر حدیث و پریکٹیکل سرجنٹ ڈاکٹر شیخ سید یسریٰ جبری حسنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی اور نائیجیریا کے سید شیخ قریب اللہ مُدَّ ظِلُّہُ
العالی سمیت مفتی محمد شفیق عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ،
استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ
حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ، حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری
کے ہاتھوں 1ہزار 45 حفاظ کرام کو دستار اور سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔
واضح رہے کراچی سٹی میں قائم 500 سے زائد
مدارس المدینہ سےسال 2021ء میں 1ہزار 45 طلبہ
قرآن پاک حفظ کرنے اور 9 ہزار 674 طلبہ نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے کی سعادت
حاصل کی ہے۔
ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر مدارس
المدینہ کے تحت تقسیم اسناد اجتماعات کا انعقاد
حفظ
مکمل کرنے والے 8 ہزار 895 اور 44ہزار 691بچوں اور بچیوں کو ناظرہ قرآن پاک مکمل
کرنے پر اسناد پیش کی گئیں
27 مارچ 2022ء کو عاشقان رسول کی عالمگیر
تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف شہر وں میں کراچی، فیصل آباد،
اسلام آباد، دار السلام ٹوبہ پنجاب، لاڑکانہ سندھ، گلشن راوی لاہور، ملتان،
کھرڑیانوالہ، سانگھڑ، ڈیرہ غازی خان،نواب شاہ، بحریہ روڈ سندھ، سکھر، شیخوپورہ،
گوجرانوالہ، ملکوال، ظفروال، سیالکوٹ ، پشاور، لیہ اور جہلم سمیت سینکڑوں
مقامات پر تقسیم اسناد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں طلبہ، سرپرست اور
دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے ”قرآن پاک یاد کرنا ہے آسان“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
قرآن پاک میں بیان ہونے والے واقعات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔
بیان کے دوران امیر اہلسنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا آڈیو پیغام بھی سنایا
گیا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
بچوں اور ان کےسرپرستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے
اور بچوں کو جامعۃ المدینہ میں داخلے لینے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے طلبہ کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا۔
اجتماع کے آخر میں سینکڑوں مقامات پر سال
2021ء میں حافظِ قرآن بننے والے 8 ہزار 895 اور تجوید و قراءت کے ساتھ ناظرہ مکمل
کرنے والے 44ہزار 691 بچوں اور بچیوں میں اسناد تقسیم کئے گئے۔
واضح رہے پاکستان بھر میں قائم مدارس
المدینہ سے اب تک 1لاکھ 9ہزار82 بچے اور بچیاں حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں
اس کے علاوہ تجوید و قراءت کے ساتھ ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں
کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 998 ہے۔ اس کے علاوہ پورے پاکستان میں قائم 4 ہزار 707
مدارس المدینہ بچے اور بچیوں کو قرآن پاک کی مفت تعلیم فراہم کررہے ہیں۔
لاہور میں 2 مقامات پر جامعات المدینہ گرلز کا افتتاح
دنیا بھر کی اسلامی بہنوں کو اسلامی
تعلیمات سے آگاہ کرنے اور انہیں فرض علوم سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایسے
اداروں کا قیام کیا جاتا ہے جس کے ذریعے اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کے بارے میں
عقائد و نظریات بتائے جائیں تاکہ وہ اس حوالے سے معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کر
سکیں۔اسی سلسلے میں جولائی 2022ء لاہور کے مختلف مقامات پر جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 24 جولائی 2022 ء کو رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری جامع مسجد بیت القدس (شفیق آباد، امین پارک، بند
روڈ لاہور)، جامعۃ المدینہ گرلز (ابدالی چوک، حیدر روڈ لاہور)اور جامعۃ
المدینہ گرلز (آخری بس اسٹاپ، ساندہ روڈ، مزدوروں والا اڈہ لاہور)کا افتتاح کیا ۔ ان مقامات پر افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد
کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری و دیگر مقامی لوگوں نے شرکت کی ، افتتاحی تقریب
میں رکن شوری نے اپنی بچیوں کے عقائد کی
حفاظت کرنے کے لئے جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
حیدرآباد میں نابینا افراد کے لئے درسِ نظامی (عالم کورس) اور اورنگی ٹاؤن
میں سبحانی مسجد میں جامعۃ المدینہ کا افتتاح
اسکے ساتھ ساتھ
اسلامی بھائیوں میں نابیناافرادمیں دینی شعور پیدا کرنے اور انہیں اسلامی
تعلیمات و عقائد اسلام سے آگاہ کرنے کے لئے 30 جون 2022ء کو سندھ کے شہر حیدر آباد
میں نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے درسِ نظامی (عالم کورس) کاافتتاح کردیا گیا
۔اس کورس کی مدت کم و بیش 8 سال پر مشتمل ہو گی جس میں طلبۂ کرام کے لئے رہائش کا
بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
17 جون 2022ء بروز جمعہ اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد سبحانی میں جامعۃ المدینہ
بوائز فیضانِ نورانی کا افتتاح کیا گیا جس میں طلبۂ کرام اور اساتذۂ
کرام سمیت کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے کنزالمدارس بورڈ کے رکن مولانا سیّد ساجد عطاری مدنی اور
مولانا عارف رضا عطاری مدنی (معاون رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ بوائز) کے
ہمراہ جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا نیز رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام اور اساتذۂ
کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
سال 2022ء میں دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم ہند میں 15 مقامات پر نئے کیمپسز کا آغاز
دعوت اسلامی نے بچوں اور بچیوں
کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے جس کے لئے دنیا بھر
میں ”دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم“ کے کیمپسز قائم کرچکی
ہے۔دعوت اسلامی اپنے عہد کو لئے مزید ترقی کی طرف گامزن ہے۔ سال 2022ء میں
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ہند میں 15 مقامات پر نئے کیمپسز کا آغاز
کرنے جارہا ہے جس کی اپڈیٹ شعبے نے سال کے شروع میں ہی جاری کردی ہے۔
مقامات کے نام درج ذیل ہیں:
٭بریلی شریف (یوپی) ٭نیوریا (یوپی) ٭پیلی
بھیت (یوپی) ٭وارانسی(یوپی) ٭کولکتہ ٭جمشید پور ٭اندور ٭ بھروچ ٭پالگر
٭میرا روڈ ٭اورنگ آباد ٭ بلاسپور ٭بنگلور ٭ سنگمنیر ٭حبلی
ملک بھر میں ”فیضان اسلامک اسکول
سسٹم “ کی 50 برانچز قائم کی جاچکی ہیں
بچوں کو منظم انداز میں دینی و دنیا وی
تعلیم سے آراستہ کرنے والا دعوت اسلامی کے منفرد شعبے دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم کے تحت ایک ڈیپارٹمنٹ بنام ”فیضان اسلامک اسکول سسٹم“ بھی
قائم ہے جس کی برانچز پاکستان کے مختلف شہروں میں کھولی جارہی ہیں۔ان اداروں
میں اسٹوڈنٹس کی خوبصورت عمارت، عمدہ کلاسز اور تربیت یافتہ ٹیچرز کی زیرِ
نگرانی تعلیمی ، مذہبی اور معاشرتی تربیت کی جارہی ہے۔
اب تک اس شعبے کے تحت پاکستان بھر میں 50
مقامات پر برانچز قائم کی جاچکی ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
کراچی: (1)شاہ فیصل (2)بلدیہ
ٹاؤن (3)ملیر میمن گوٹھ (4)اورنگی ٹاؤن (5) نارتھ
کراچی (6)بڑا بورڈ (7)لانڈھی (8) گلشن معمار
اندرون سندھ: (9)لطیف آباد، حیدر
آباد (10)گمبٹ (11)ٹھٹھہ (12)سانگھڑ (13)جیکب آباد
بلوچستان: (14)حب (15)خضدار (16)سبی (17)کوئٹہ (18)ڈیرہ
اللہ یار (19)اوتھل
پنجاب: (20)صادق
آباد (21)میلسی (22)دنیا پور (23)اڈا
ذخیرہ (24) میانوالی (25)بورے والا (26)بھاولپور (27)قائد
آباد (28)حبیب آباد (29)سیال موڑ (30)پتوکی،
قصور (31) شاہ پور، لاہور (32)تاج پور، لاہور (33)جوہر
آباد (34)تلہ گنگ (35)سرگودھا،49تیل (36)مٹھہ ٹوانہ (37)چنیوٹ (38)قصور،
اطراف (39)دینہ (40)سنگھوئی (41)جہلم (42) بہر
وال (43)کمالیہ (44)راجا جنگ (45)KRK (46)چکوال
کشمیر: (47)افضل پورخیبر
پختونخواہ: (48)پشاور (49)ہری پور (50)ڈیر اسماعیل خان
AAOIFIکی
بحرین میں عالمی کانفرنس میں دعوت اسلامی کے وفد کی شرکت
اسلامک
بینکنگ اینڈ فنانس کے حوالے سے 15
مئی 2022 ء کو بحرین میں فندق خلیج Gulf
Hotel میں AAOIFI (Accounting and
Auditing Organization for Islamic Financial)ادارے کے تحت عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا
گیا جس میں دنیا کے متعدد ممالک کے ماہرین
اسلامی بینکاری نے شرکت کی ۔
دعوت اسلامی کی جانب سے ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر عطاری نے اس کانفرنس میں شرکت
کی اور بحرین، شام، فلسطین، سوڈان،عرب
شریف،افغانستان،عرب امارات اوردیگر ممالک کے ماہرین سےتبادلہ ٔ خیال کیا اور مختلف
مسائل پر بات چیت کی نیز آئندہ رابطے میں رہنے اور مختلف دینی مسائل پر تبادلہ
خیال کرتے رہنے پر اتفاق کیا۔
اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کو رس کا
انعقاد
معاشی سرگرمیوں اور استحکام کے لئے
صنعت و تجارت اور بینکاری نہ صرف ناگزیر
ہے ، بلکہ انسان کی اپنی ذاتی معیشت ومالیت میں بھی بینک کا اہم کردار ہے ۔اس وقت لوگوں
کا سودی بینکوں کے ظالمانہ نظام سے تنگ آکر اسلامی بینکاری کی جانب روز بروز رجحان
بڑھتا جارہا ہے ۔اسلامی بینکاری کی اہمیت
کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اسلامی بینکاری صرف مسلمانوں تک محدود
نہی بلکہ مالیات ومعاشیات کے اسلامی
قوانین نے غیر مسلموں کو بھی متاثر کیا ہے
یہی وجہ ہے کہ آج سودی بینکوں نے بھی
اسلامی بینکاری کے نام سے ایک ذیلی شعبہ بنا۔یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ اسلامی
نظام معیشت قابل عمل ہے اور قابل تقلید بھی۔
انہی ضروریات کے پیش
نظر دعوت اسلامی کی شوری مجلس اور مفتیان کرام کے مشوروں سے جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام ”اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کورس “ شروع کیا گیا ہے ۔2020 ء کی ابتدا میں شروع ہونے والا یہ کورس اب تک 2 بیچ مکمل
کرچکاہے ۔
کورس مکمل کرنے پر شرکاء میں تقسیم اسناد
کے لئے 27 مارچ 2022 ء کو انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ پاکستان کے آڈیٹوریم میں اختتامی
تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
تقریب میں نگران شوری مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکاء کو اپنی زندگی اور بالخصوص لین دین
میں شریعت کی اطاعت اور حرام سے بچنے کی اہمیت پر گفتگو فرمائی جبکہ اس کورس کے
لیکچرار اور رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان ،ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر
عطاری مدنی نے اس کورس کے اغراض و مقاصد اور آئندہ کے اہداف پر تفصیل سے گفتگو کی
۔
دعوت اسلامی کے شب و روز کو ملنے والی
معلومات کے مطابق اس کورس کو مکمل کرنے والے 109 افراد فنانس سے وابستہ پروفیشنلز
تھے جو چارٹرڈ اکاونٹینٹ یا MBA کئے
ہوئے تھے جبکہ 103 مختلف مدارس کے فارغ التحصیل افراد تھے۔اس کورس میں پاکستان کے
مختلف شہر، عرب شریف ،ہند،جرمنی ،ساؤتھ
افریقہ اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے بھی آن لائن شرکت کی۔
انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ پاکستان کے آڈیٹوریم
میں ہونے والی اختتامی تقریب میں رکن شوری حاجی امین عطاری، جامعات المدینہ کراچی
کے نگران مولانا سید ساجد عطاری مدنی، سابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیم
چامڑیا، GM Finance of P.I.A جاوید منشا، C.D.C Pakistan کے C.E.O بدیع
الدین اکبر، K-Electric کے C.F.O عامر
غازیانی ، سکرنڈ شوگر مل کے C.F.O شمس
غنی، میر پور خاص شوگر مل کے F.C محمد
جنید، اکنامسٹ نعمان عبد المجید، "ہیڈ آف لاء ڈویژن اسٹیٹ بینک پاکستان"
رضوان نقشندی ، کھاڈی برانڈ کے C.I.O ریحان
احمد، "گروپ ہیڈ فنائنس "ویسٹ برائے گروپ محمد حنیف کسباتی، چیئرمین
کراچی برانچ ICMA پاکستان عظیم صدیقی اور معروف بلڈر
مصطفی شیخانی سمیت کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد اور مختلف بڑی کمپنیوں کے C.F.O اور C.E.O شریک
ہوئے۔
اسٹاک ایکسینج میں مطالعاتی دورہ
جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں فارغ التحصیل علماء کے لئے ایک تخصص شروع کیا گیا ہے جس میں فقہ
اسلامی کے ساتھ ساتھ طلباء کو جدید تجارت و معیشت کے اہم شعبہ جات کا تعارف،
بنیادی معلومات اور دور جدید کے فنانس کے اداروں کے طریقہ کار بھی پڑھایا جاتا ہے
۔
اس تخصص کا نام ہے”
تخصص فی الفقہ و الاقتصاد الاسلامی(Specialization in Islamic Economics & Jurisprudence)“
اس تخصص میں یومیہ بنیادوں پر کلاسوں کے
ساتھ ساتھ کاروباری دنیا کے مختلف ماہرین افراد ہفتے میں دو دن الگ سے کلاسیں لیتے
ہیں ۔ کسی بھی تھیوری کو سمجھنے کے لئے مطالعاتی دورہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے،
اس سلسلے میں اس تخصص فی الفقہ و الاقتصاد الاسلامی کے نگران مفتی علی اصغر عطاری
صاحب اور تخصص کے استاد مفتی سجاد عطاری صاحب اور تخصص فی الفقہ و الاقتصاد
الاسلامی کے طلباء اور دار الافتاء اہل سنت کے چند علماء نے کراچی میں پاکستان
اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ای)اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی)
کا ایک مطالعاتی دورہ کیا۔
اس موقع پر سب سے پہلے نیشنل کلیئرنگ کمپنی
آف پاکستان (این سی سی پی)کی طرف سے میٹنگ روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی کہ اسٹاک
ایکسچینج کس طرح کام کرتا ہے اور کون کون سے اہم شعبہ جات پورے نظام کو کنٹرول
کرتے ہیں اور خود نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی)کا کیا کام ہوتا
ہے؟ اس تعلق سے تفصیلی بریفنگ کے دوران شرکاء کے سوالات اور ان کے جواب کا سلسلہ
بھی جاری رہا ۔
علاوہ ازین نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف
پاکستان (این سی سی پی) کے سی ای او لقمان صاحب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور
مفتی علی اصغر صاحب کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔
اس دورے کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اسٹاک
ایکس چینج کے آڈیٹوریم میں اسٹاک ایکسچینج کے نظا م، اس کی تاریخ اور موجودہ
پوزیشن اور مالکان کے تعلق سے بریف کیا گیا اور آخر میں ٹریڈنگ ہال کا دورہ کراتے
ہوئے بروکر ہاوس کس طرح کام کرتے ہیں ؟اس بات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
آخر میں اسٹاک ایکسچینج کے ایک ڈائریکٹر
سابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے صاحب سے بھی ملاقات ہوئی ۔
مفتی علی اصغر صاحب کے دورے کے اختتام پر
یہ تاثرات تھے کہ ”یہاں تو ہماری توقع سے بڑھ کر سود کا کام ہو رہا ہے اور شریعہ
کمپلائنس کمپنیوں میں بھی بہت بہتری کی ضرورت ہے۔ جب تک سودی طریقہ سے دوری نہیں
ہوگی مستحکم معیشت کی تشکیل نہیں ہو پائے گی ۔البتہ کچھ چیزیں ایسے بھی دیکھنے کو
ملیں جو بہت مثبت تھیں اور علم میں اضافہ ہوا۔“
پنجاب حکومت نے اپنے نصاب میں ”معرفۃ القرآن “ شامل کرلیا
پنجاب
گورنمنٹ نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے اندر قرآن مجید کے ترجمے کو نصاب کا
لازمی حصہ قراردے دیا گیا ہے۔اسٹوڈنٹس کو کوئی بھی ڈگری قرآن پاک کا ترجمہ پڑھے
اور پیپر پاس کئے بغیر نہیں دیئے جائینگے۔
شعبہ
پروفیشنلز دعوت اسلامی کی کاوش سے تراجم کی فہرست میں مفتی اہلسنت مفتی محمد قاسم
عطاری صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا ترجمہ قرآن ”معرفۃُ القرآن“ کو
اس نصاب میں شامل کرلیا گیاہے۔”معرفۃُ
القرآن“بہت ہی زبردست اور آسان طریقے سے لکھا گیا ہے اس کا ترجمہ
نہایت عمدہ اور پڑھنا بھی آسان ہے ۔
رکنِ
شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں عاشقانِ رسول کو بتایا ہے کہ
مجلس آئی ٹی (دعوتِ اسلامی) بہت جلد اس کتاب کی ایپلی کیشن بھی لاؤنچ کرے گی جس کے
باعث سرچنگ اور ریڈنگ میں طلبہ کو بہت آسانی ہوگی۔واضح رہے کہ یہ ”معرفۃُ القرآن“
کو PDF کی
صورت سے دعوتِ اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔
مدنی مرکز فیضان صحابیات
دعوت
اسلامی نے جس طرح اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی مراکز قائم کئے گئے اسی طرح 2021 ء میں اسلامی بہنوں کے لئے بھی مدنی مراکز
قائم کردیئے گئے ، مدنی مرکز کانام امیر
اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے ”فیضان صحابیات “ رکھا ہے ۔
اس
وقت فیضان صحابیات کی تقریباً 40 برانچیں موجود ہیں اور اس
کے تحت مختلف 10 دینی کام ہو رہے ہیں جن
کی تفصیل یہ ہے :
1) فیضان صحابیات
کے تحت مدرسۃ المدینہ (بالغات)
2) بچیوں کا جز
وقتی مدرسۃ المدینہ
3) اسلامی بہنوں
کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ،
سیکھنے سکھانے کاحلقہ ، شارٹ کورسز، مکتبۃ المدینہ اور شعبہ روحانی علاج کا بستہ اور دیگر دینی
کاموں کا اہتمام کیاجاتاہے ۔
ماہ رمضان المبارک 1443ھ میں دعوت اسلامی کے تحت پاکستان
بھرمیں پورے ماہ کا اجتماعی اعتکاف
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سال 1399ھ
بمطابق 1979ء میں نور مسجد کاغذی بازار میٹھا در کراچی سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ
الحمدللہ اب دنیا بھر میں پھیل چکا ہےجن میں ہزاروں اسلامی
بھائی پورے ماہ کا اجتماعی اعتکاف کرتے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک 2022ء میں
بھی پاکستان بھر میں پورے ماہ کا اجتماعی اعتکاف ہوا ۔ اجتماعی اعتکاف میں نماز
پنجگانہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تحیۃ الوضو، تحیۃ المسجد، تہجد، اشراق
و چاشت، اوابین، صلوۃ التوبہ اور صلوۃ التسبیح کے نوافل بھی ادا کئے جاتے ہیں۔اس
کے علاوہ اجتماعی اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں کو وضو، غسل، نماز اور دیگر
ضروری احکام سکھائے جاتے ہیں، مختلف سنتیں اور دعائیں یاد کروائی جاتی ہیں۔ افطار
کے وقت رِقت انگیز مناجات اور دعاؤں کے پُرکیف مناظر ہوتے ہیں نیز نماز عصر اور
تراویح کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں جس میں
اسلامی بھائی عقائد و اعمال، فضائل و مناقب، شریعت و طریقت، تاریخ و سیرت اور دیگر
موضوعات سےمتعلق سوالات کے ذریعے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔
اس سال رمضان المبارک 2022ء میں جن جن
مقامات پر پورے ماہ کا اعتکاف ہوا ان کی
تفصیلات ملاحظہ کریں:
سندھ: ٭عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی ٭فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد ٭فیضان
مدینہ عطار ٹاؤن میر پور خاص ٭فیضان مدینہ عمر کوٹ ٭فیضان مدینہ گلشن مدینہ
نواب شاہ ٭فیضان مدینہ بیراج روڈ سکھر ٭فیضان مدینہ لاڑکانہ ٭فیضان
مدینہ بھمبھور بدین
بلوچستان: ٭فیضان
مدینہ نصیر آباد ڈیرہ اللہ یار ٭فیضان مدینہ کوئٹہ ٭فیضان مدینہ رخشان
خاران ٭فیضان مدینہ لورالائی رکنی ٭فیضان
مدینہ مکران گوادر
بہاولپور: ٭فیضان
مدینہ خان پور ٭فیضان مدینہ خانقاہ ٭فیضان مدینہ بہاولپور ٭فیضان
مدینہ بہاول نگر
ملتان: ٭فیضا
ن مدینہ انصاری چوک ٭فیضان مدینہ پھاٹک لودھراں ٭فیضان مدینہ بورے روڈ
نزد سپیریئر کالج وہاڑی ٭فیضان مدینہ خانیوال
ڈی جی خان:٭فیضان
مدینہ لیہ ٭فیضان مدینہ ڈی جی خان ٭فیضان مدینہ جام پور ٭فیضان
مدینہ روہیلانوالی
سرگودھا: ٭فیضان
مدینہ سرگودھا ٭فیضان مدینہ میانوالی ٭فیضان مدینہ خوشاب ٭فیضان
مدینہ بھکر
فیصل آباد: ٭فیضان
مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن ٭فیضان مدینہ جڑانوالہ ٭فیضان مدینہ
گوجرہ ٭فیضان مدینہ چنیوٹ ٭فیضان مدینہ مدن شاہ جھنگ
ساہیوال: ٭فیضان
مدینہ ساہیوال ٭فیضان مدینہ اوکاڑہ ٭فیضان مدینہ پاکپتن ٭فیضان مدینہ
عارف والا
لاہور: ٭فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور ٭فیضان مدینہ کاہنہ نو ٭فیضان مدینہ
قصور ٭فیضان مدینہ چونیاں ٭فیضان مدینہ ننکانہ ٭فیضان مدینہ
شیخوپورہ ٭کوٹ رادھا کشن ٭پھول نگر
گوجرانوالہ:٭فیضان
مدینہ گوجرانوالہ ٭فیضان مدینہ سیالکوٹ ٭فیضان مدینہ گجرات ٭فیضان
مدینہ نارووال ٭فیضان مدینہ منڈی بہاؤ الدین ٭فیضان مدینہ حافظ آباد
راولپنڈی: ٭فیضان
مدینہ ڈھوک فتح اٹک ٭فیضان مدینہ جہلم ٭فیضان مدینہ چکوال
کشمیر: ٭فیضان
مدینہ میر پور ٭فیضان مدینہ مظفر آباد ٭فیضان مدینہ پونچھ باغ
خیبر پختونخواہ: ٭فیضان
مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان ٭فیضان مدینہ مانسہرہ ٭فیضان مدینہ لکی مروت
بنوں ٭فیضان مدینہ اسبنڈ مالاکنڈ ٭مسجد دربار پیر بابا بونیر
مالاکنڈ ٭فیضان مدینہ پشاور
گلگت: ٭فیضان
عبد الرحمن بن عوف مسجد گوری کوٹ
اسلام آباد: ٭فیضان
مدینہ اسلام آباد جی 11
دعوتِ اسلامی کی چند دینی خدمات
مڈ لینڈ سٹی ڈڈلی ، یو کے میں غیر
مسلموں کی عبادت گاہ کوخرید کر مسجد میں تبدیل کردیا گیا
یوکے ویسٹ مڈلینڈ کے سٹی
ڈڈلی Dudleyمیں عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی
کا شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت غیر مسلموں کی عبادت گاہ کی جگہ خرید کر اس
جگہ پر مسجد کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا جو کچھ عرصے میں عالی شان مسجد
بن کر تیار ہوگئی اس کا نام شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”فیضان فاروق
اعظم“ رکھا۔
اس مسجد کا افتتاح نماز جمعہ پڑھاکر کیا
گیا۔ جمعہ کی نماز سےقبل سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے
سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے
شرکت کی۔
نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیااور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔اجتماع
کے بعد مسجد میں پہلی اذان دی گئی اور پہلی نماز بھی ادا کی گئی۔ آخر میں نگران
ویلز نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔
افتتاحی تقریب میں شریک حضرت مولانا میر
مصباحی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، حضرت مولانا نیاز احمد
مصطفوی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور کونسلر شوکت علی نے دعوت اسلامی کو
مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں کیں۔
ترکی کے شہر استنبول میں مدنی مرکز فیضان مدینہ افتتاح
کردیا گیا
دنیا بھر میں قرآن و سنت کو عام کرنے والی
عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی دن دُگنی ، رات چگنی ترقی کی منازل
طے کررہی ہے اور دنیا بھر میں مساجد کے ساتھ ساتھ مدنی مرکز فیضان مدینہ بھی بنا
رہی ہے اسی سلسلے میں ترکی کےشہر استنبول میں 4 مارچ 2022 ء جمعے کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا افتتاح کیا گیا ۔
عظیم الشان مدنی مرکز کے افتتاح کی
تقریب جمعہ کے دن رکھی گئی جس میں خصوصی
شرکت کے لئے پاکستان سے جانشینِ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری
مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی
محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن
شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ترکی استنبول پہنچے۔
نمازجمعہ سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوئی
جس میں حاجی عبد الحبیب عطاری نے تلاوت قرآن مجید کی اور بارگاہ رسالت مآب صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کیا جس کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کے
نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا
بیان فرمایا ، جانشینِ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے خطبۂ جمعہ دیا اور جمعہ کی نماز پڑھائی۔
ترکی
کے شہر استنبول، انطاکیہ اور غازی انتاب کے بعد ایک اور شہر اڈنی میں بھی مدنی
مرکز فیضان مدینہ قائم کیا گیا ۔
اس مدنی مرکز کے افتتاح کے سلسلے میں حضرت
مولانا الشیخ عبد العزیز سبک شافعی حفظہ اللہ، حضرت مولانا الشیخ عبد الرزاق
جنیدی شافعی حفظہ اللہ، حضرت مولانا الشیخ مرھف الھواس شافعی حفظہ
اللہ سمیت دیگر علمائے کرام، مختلف شخصیات، مقامی تاجران، بزنس مین اور دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ان مدنی مراکز میں
درسِ
نظامی ( عالم کورس)کے لئے جامعۃ المدینہ، حفظ و ناظرہ کے لئے مدرسۃ المدینہ اور
دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
تین سال کے قلیل عرصے میں ملاوی کے
مختلف گاؤں میں 14 مدنی مراکز قائم کئے جاچکے
دعوت اسلامی کے تحت BCA, Blantyre Malawi میں
ایک ادارہ بنام مدرسۃ المدینہ قائم ہے جو
طلبہ اور کمیونٹی کو اسلامی تعلیم فراہم کررہا ہے۔ اس ادارے کے ساتھ ہی فیضان
مدینہ، جامعۃ المدینہ اور دار المدینہ بھی قائم کی جارہی ہےجس کے سلسلے میں
تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے۔ دعوت اسلامی کی جانب سے تین سال کے قلیل عرصے
میں ملاوی کے مختلف گاؤں میں 14 مدنی مراکز قائم کئے جاچکے ہیں۔
نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری
نے نگران ملاوی مولانا عثمان عطاری مدنی اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے FGRF کے ذمہ دار محمد اسد عطاری سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ان مقامات کا وزٹ بھی کیا ۔
صوبۂ سندھ کے شہر ٹنڈالٰہ یار میں
26 غیر مسلموں کا قبول اسلام
مبلغ دعوت اسلامی نے انہیں کلمۂ طیبہ پڑھا کر
اسلام میں داخل کیا اور اسلام کی چند ضروری باتیں بتائیں
دعوت اسلامی دین اسلام کی ایک واحد منظم
عالمگیر و غیر سیاسی تحریک ہے جو دنیا بھر میں تبلیغ دین کے لئے کوشاں ہے۔ اس
تحریک کے مبلغین علم دین کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے دنیا کے کونے کونے میں سفر
کرتے ہیں ۔ ان مقامات پر نہ صرف دینی تعلیمات کو عام کیاجارہا ہے بلکہ غیر مسلموں
کو اسلام کی دعوت بھی پیش کی جارہی ہے جس کی بدولت غیر مسلم اپنے سابقہ مذہب
سے تائب ہوکر دین حق ”اسلام“ کو
قبول کر کے دامن مصطفٰے ﷺ کے سائے میں آرہے ہیں۔
اسی سلسلے میں جولائی 2022ء کو شعبہ فیضان
اسلام کے پاکستان سطح کے ذمہ دار اور حیدرآباد کے صوبائی ذمہ دار نے دینی کاموں کے
سلسلے میں صوبۂ سندھ کے شہر ٹنڈو الٰہ یار کا
دورہ کیا جہاں انہوں نے غیر مسلموں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت
پیش کی جس پر وہاں موجود کم و بیش 26 غیر مسلموں نے اسلام قبول کر لیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں
کلمۂ طیبہ پڑھا کر اسلام میں داخل کیا اور اُن کے نام رکھے نیز اسلام قبول کرنے
والے اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی چند ضروری باتیں بیان کیں۔
افریقہ میں 35 افراد کلمہ طیبہ پڑھ
کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے
دعوت اسلامی کے ذمہ داران نہ صرف سندھ
پاکستان میں ہی دین اسلام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں بلکہ بیرون ملک دور دراز
علاقوں میں بھی دین کے کام کو ایک منظم انداز کے ساتھ پیش کررہے ہیں اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے ایک مبلغ مولانا
عثمان عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ یوٹالی
گاؤں، بالاکا ضلع، ملاوی افریقہ میں مقیم ہیں اور وہاں کے لوگوں میں دین اسلامی کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، اور اب تک تقریبا 35 افراد کلمہ طیبہ پڑھ کر
دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔الحمد اللہ
عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت
اسلامی اس مقام پر نیو مسلم اسلامی بھائیوں کی دینی تربیت کے
لئے مسجد و مدارس بھی قائم کررہی ہے جس کی تعمیرات کا آغاز انشاء
اللہ عَزَّوَجَلَّ کردیا گیا ہے۔