دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یکم رمضان المبارک سے یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands) کابینہ میں کم وبیش 14 ذیلی حلقوں میں”فیضان تلاوتِ قراٰن کورس “ شروع ہو رہا ہے جبکہ 2 مقامات پر انگلش زبان میں یہ کورس منعقد ہو رہا ہے۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں ذمہ داراسلامی بہنوں سے جلد از جلد رابطہ فرمائیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 08اپریل 2021ءکو یوکے لندن (London)ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اس کے علاوہ ”فرض مسائل کورس“ اور رمضان المبارک میں ہونے والےکورس ”فیضانِ ذوقِ قراٰن“ کے بارے میں نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات میں اضافہ کے لئے رواں سال زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام 08 اپریل2021ءکو یوکے لندن (London)ریجن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ،ڈویژن اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت ہونے والے کورس”فیضانِ ذوقِ قراٰن“ کا تعارف اور کورس کے اہم نکات پیش کئے نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو اس میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن (London)ریجن کی مختلف زون میں 8دن پر مشتمل آن لائن کورس بنام”رمضان کیسے گزاریں؟“ کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 92اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزے کے احکام و مسائل، تراویح، لیلۃ القدر کے فضائل، اعتکاف کرنے کے مدنی پھول بتائے نیز اذکار و دعائیں بھی سکھائیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ ریجن کے مختلف علاقوں نیوکاسل، اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو( Newcastle, Stock on Tees, Middlesbrough )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 13اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے عوام اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


فرمانِ امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ملنساری اِفرادی کوشش کی رُوح ہے کے جذبے کے تحت مارچ 2021ء میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ازدیادِ حُب کے زیر اہتمام یوکے کی لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ(London, Birmingham, Scotland, Ireland, Bradford)ریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے86 ایسی اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے دور تھیں۔

ان میں سے 60 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی، 12 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی، 8اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/ پڑھوایا، 22اسلامی بہنوں نے مختلف شارٹ کورسز کیا/ کروایا، 58 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔


انٹر نیشنل امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  08 اپریل 2021ء بروز جمعرات ریجن سینٹرل افریقہ، یوگنڈا، کابینہ کمپالہ میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں مدرستہ المدینہ فار بوائزاساتذہ و طلباء کرام نے شرکت کی۔

ریجن سینٹرل افریقہ نگران حاجی صدیق عطاری نے ماہ رمضان کیسے گزاریں کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو نماز تراویح پابندی سے پڑھنے اور سارے روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری ریجن زمہ دار سوشل میڈیا و مدنی چینل)


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام 08 اپریل2021ء کو یوکے ریجن کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ریجن شب و روز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ”رُوٹھوں کو کس طرح منایا جائے؟“ کےموضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیزکارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے پر حوصلہ افزائی کی اورماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام مارچ  2021ء میں یوکے سے اسلامی بہنوں کی 174 مدنی خبریں وصول ہوئیں جس میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق یوکے کی اسلامی بہنوں کی اکثر مدنی خبریں اپلوڈ ہو کر شب و روز ویب سائٹ کی زینت بن چکی ہیں جبکہ شعبے کی ترقی کے لئے مزید کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ یوکے کی مدنی خبریں اردو زبان کے ساتھ ساتھ انگلش زبان میں بھی ٹرانسلیٹ کرکے ویب سائٹ پر اپلوڈ کی جاتی ہیں تاکہ یورپ ممالک کی اسلامی بہنیں اس سے استفادہ کرسکیں اور دعوتِ اسلامی کی دینی و تنظیمی کاموں سے ہمہ وقت اپڈیٹ رہیں۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”رشتہ داروں سے بھلائی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار659 ، لندن ریجن سے 2 ہزار 145، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 467، برمنگھم ریجن سے 7 ہزار 124، آئرلینڈ سے 70 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 470 اسلامی بہنوں نے پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا 18 ہزار935 بار رسالہ ”رشتہ داروں سے بھلائی“ پڑھا / سنا گیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

379اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

501اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

477اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

2ہزار663 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

890 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

658 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام مارچ  2021ء میں یوکے برمنگھم ریجن میں 10 مقامات پر محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں شخصیات خواتین سمیت 191 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔