دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 اپریل2021ء کوامریکہ کے شہر یوباسٹی (Yuba City )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت نے ”رمضان المبارک کی آمد مرحبا“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچتے ہوئے خوب نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا نیز اپنی زکوة، صدقات، فطرہ وغیرہ دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 6 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ، برائٹن بیچ، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، نیو جرسی(Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, Bensonhurst Avenue, new Jersey) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 176 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”رمضان المبارک کی آمد مرحبا“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں خوب عبادت کرنے نیز زکوة، فطرہ، مدنی عطیات اور صدقات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”رشتہ داروں سے بھلائی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار71 اسلامی بہنوں نے رسالہ”رشتہ داروں سے بھلائی“ پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  امریکہ کے شہر نیو یارک میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”جنت کی قیمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی زکوة، صدقات، عطیات وغیرہ دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ مارچ2021ء میں یوکے برمنگھم (Birmingham) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجات کی تعداد: 100

مدرسات کی تعداد: 79

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:767

بذریعہ اسکائپ لگنے والے درجات کی تعداد: 7

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں تعداد: 8

بذریعہ اسکائپ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 15

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 394

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :177

اکثر دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :196


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ مارچ2021ء میں یوکے لندن(London) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجات کی تعداد:36

مدرسات کی تعداد: 32

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :247

بذریعہ اسکائپ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد:22

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 118

بذریعہ اسکائپ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 18

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :56

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :103

اکثر دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :66


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام09 اپریل2021ء کو  یوکے لندن(London) کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

یوکے شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے حوالے سے نکات پیش کئےاور کورسز کی مدنی خبریں کس انداز میں دی جائیں اس پر کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام09 اپریل2021ء کو یوکےکے شہرا سٹوک (Stoke ) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو رسالہ نیک اعمال اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 اپریل2021ء کو یوکے لندن ریجن کی لوٹن(Luton ) کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز اور مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئےرمضان المبارک کے رحمت بھرے لمحات کو عبادت میں گزارنے کے لئے اور قلیل مدت میں مکمل قراٰن مجید سننے کا نادر موقع پانے کے لئے ڈنمارک میں ”فیضان تلاوت قراٰن کورس “ہونے جا رہا ہے ۔یہ کورس 30 دن پر مشتمل ہے ،کورس کا آغاز 12 اپریل 2021 ءکو ہو گا اور اس کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 10 منٹ ہوگا۔

کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ روزانہ ایک پارہ کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سےمتفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ یاد کروائ جائیں گی۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 08 مارچ2021ء کو ڈنمارک (Denmark) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن سمیت 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   یوکے کی مانچسٹر (Manchester)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوررمضان شریف میں روزانہ ہونے والے مدنی مذاکروں کو دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات میں اضافہ کے لئے رواں سال زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔