دعوت اسلامی کا ایک مدنی مرکز فیضان مدینہ والسال Walsall برطانیہ میں بھی قائم ہے۔

یہ عمارت صرف ایک مسجد ہی نہیں بلکہ ایک مرکز بھی ہے جہاں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو آگے بڑھانے، اسلام کے پیغام کو عام کرنے اور کمیونٹیز کی مدد کے لئے ڈیپارٹمنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

اس عمارت میں جامعۃ المدینہ (اسلامک یونیورسٹی) کا ایک کیمپس بھی قائم کیا گیا ہے جہاں اسٹوڈنٹس کو Free of cost درسِ نظامی (عالم کورس) کروایا جاتا ہےاور انہیں رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ مدرسۃ المدینہ بھی اس عمارت کا حصہ ہے جس میں 150 سے زائد بچے درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا سکھ رہے ہیں اور ساتھ ساتھ انہیں اسلام کی بنیادی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔

اس مدنی مرکز میں ہر ہفتے مڈلینڈ اور ویلز کابینہ میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے میٹنگز بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

پچھلے دنوں برمنگھم یوکے سٹی کونسل کی جانب سے کچھ نئے سائن بورڈ لگائے گئے ہیں تاکہ عوام اور مسافروں کو فیضان مدینہ اسٹچفورڈ آنے میں مدد حاصل ہو۔ اس مدنی مرکز میں ہفتہ وار بنیادوں پر تقریباً 1200 عاشقان رسول آتے ہیں۔

فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں جہاں اسلامی بھائیوں کو دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے سہولت فراہم کی جاتی ہے وہیں اسلامی بہنوں کو بھی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات میں سے  ایک شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ بھی ہے۔ اس شعبے کے ذریعے ملک و بیرون ملک اوراق مقدسہ کا تحفظ کیا جاتا ہے، تحفظ کے لئے مختلف مقامات پر باکسز لگائے جاتے ہیں اور ان کو قرآن محل میں محفوظ کرکے سمندر اور دیگر مقامات پر ٹھنڈا کردیا جاتا ہے۔

اسی طرح کا ایک کام یوکے برمنگھم میں بھی ہوا جہاں نگران ریجن برمنگھم حاجی سید فضیل رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مقامی قبرستان میں مقدس اوراق کی تدفین کے عمل میں حصہ لیا ۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں  بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”جنتی محل کی قیمت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہرویلکم  میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز 02ستمبر2021ء میں مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں مدنی مشورےکا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن    نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز 02ستمبر2021ء میں مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 28 اگست 2021ء  کو ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے ہفتہ وار رسالہ پڑھنےاور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی چینل پر 02ستمبر2021ء کے پروگرام دیکھنے اور مدنی مذاکرہ بھی دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 28 اگست 2021ء  کو ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے ہفتہ وار رسالہ پڑھنےاور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی چینل پر 02ستمبر2021ء کے پروگرام دیکھنے اور مدنی مذاکرہ بھی دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 30 اگست 2021ء  کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے ہفتہ وار رسالہ پڑھنےاور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی چینل پر 02ستمبر2021ء کے پروگرام دیکھنے اور مدنی مذاکرہ بھی دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  28 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم(Welkom) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”جنتی محل کی قیمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ 


د عوت اسلامی کے زیر اہتمام اگست 2021ء کےآخری ہفتے سویڈن میں  بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے” جنتی محل کی قیمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قطع تعلق کرنے کی وعیدیں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ آپس میں صلح کرنے اور صلح کروانے کے دینی ودنیاوی فائدے اور ثوابات کے متعلق بتایا نیز اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کے واقعات بیان کرتے ہوئے باہمی محبت کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”فیضان اہل بیت“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 15 ہزار 552 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فیضان اہل بیت“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اگست 2021 کے آخری ہفتے  بیلجیم( Belgium) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 24 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”جنتی محل کی قیمت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔