اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  23 نومبر 2020 ء کو کلفٹن کابینہ کے ڈویژن پنجاب کالونی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر 5 اسلامی بہنوں نے تربیت لے کر ٹیسٹ کے لیے خود کو پیش کیا اور کتاب تجہیز و تکفین بھی پڑھنے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی کے علاقے صدر میں کابینہ سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن دفن کے سلسلے میں تربیتی اجتماع منعقد کیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت ، کفن تیار کرنے اور پہنانے کا طریقہ سیکھا ۔ آخر میں شرکا نے غسل میت کے لئے خود کو پیش کرنے اور کتاب تجہیز و تکفین خرید کر مطالعہ کرنے کی بھی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن  میں کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ مشاورت کی کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورجس میں دکھیاری امت کی خدمت کے لئے شعبہ کفن دفن کے مدنی پھول دیئے، احساس ذمہ داری سے کام کرنے اوروقت پر کارکردگی دینے کا ذہن دیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام  فیصل آباد ریجن سرگودھا زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔تربیت کے بعد اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں اور اچھے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام ٹیسٹ کی سہ ماہی کارکردگی تین ماہ اگست ، ستمبر اور اکتوبر2020ءکی پیش کی گئی ہے جن  کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

کراچی ریجن کی عوام ، ڈویژن ، کابینہ اور زون سطح سے اس سہ ماہی میں 57ٹیسٹ ہوئے اور 57ہی اسلامی بہنیں کامیاب قرار دی گئی۔

حیدر آباد ریجن کی عوام ، ڈویژن ، کابینہ اور زون سطح سے اس سہ ماہی میں 75ٹیسٹ ہوئے اور 57اسلامی بہنیں کامیاب قرار دی گئی۔

ملتان ریجن کی عوام ، ڈویژن ، کابینہ اور زون سطح سے اس سہ ماہی میں 75ٹیسٹ ہوئے اور 57اسلامی بہنیں کامیاب قرار دی گئی۔

فیصل آباد ریجن کی عوام ، ڈویژن ، کابینہ اور زون سطح سے اس سہ ماہی میں 75ٹیسٹ ہوئے اور 72اسلامی بہنیں کامیاب قرار دی گئی۔

لاہور ریجن کی عوام ، ڈویژن ، کابینہ اور زون سطح سے اس سہ ماہی میں 55ٹیسٹ ہوئے اور 02اسلامی بہنیں کامیاب قرار دی گئی۔

اسلام آباد ریجن کی عوام ، ڈویژن ، کابینہ اور زون سطح سےاس سہ ماہی میں 75ٹیسٹ ہوئے اور 55اسلامی بہنیں کامیاب قرار دی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام گوجرانوالہ زون میں ریجن کفن دفن کی ذمہ دارہ نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ، ڈویژن، علاقہ، حلقہ اور شعبے کی اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی اور اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے  زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لائنزایریا کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوغسل میت کے متعلق احتیاطیں بھی بتائيں نیز شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن  کے زیرِ اہتمام 20 اکتوبر 2020ء کو ملتان ریجن ، وہاڑی کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں غسل ِمیت کا طریقہ ، کفن پہنانے کا طریقہ کار ، اسراف اورمستعمل پانی کے مدنی پھول سکھائے گئے۔ تربیت کے بعد اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے ٹیسٹ دینے کی بھی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2020 ء کو آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں مفتشہ اسلامی بہن نے تربیت کی۔ اس  اجتماع میں 15 اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

غسلِ میت کا طریقہ، کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا، اسراف سے بچنے اور مستعمل پانی کے احکام بیان کئے نیز تربیت کے بعد اسلامی بہنوں نے متعلقہ شعبہ کے مدنی کام میں حصہ لینے اور ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی کیں۔ اچھے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن، اطراف حافظ والا کابینہ کی دوآبہ ڈویژن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد  کیا گیا جس میں مجلس کفن دفن ریجن سطح، زون اور ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور 35 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق اہم نکات فراہم کئے اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی گئیں۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 اکتوبر 2020ء کوپاکستان کی ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کفن و دفن کی عالمی اور پاک سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوراسپیشل اسلامی بہنوں کے سلسلے میں اہم امور پر مشاورت کی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ بابر مارکیٹ میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اور ڈویژن نگران اسلامی بہن سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے، دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔