پاک سطح
ذمہ دار مجلس کفن دفن کا لیہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کےشہر فیصل آباد ریجن کی
لیہ زون میں پاک سطح ذمہ دار مجلس کفن دفن نے مدنی مشورے کا
انعقاد کیا جس میں علاقہ ،ڈویژن، کابینہ
اور زون ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے
میں پاک سطح ذمہ دار نے کئی اہم مدنی پھولوں سے نوازا ۔ تقرری ، کارکردگی شیڈول، کارکردگی کے فالو اپ اور تربیت کے حوالے سے بھی کلام کیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 8 اکتوبر 2020 ء کو ملتان ریجن، زون وہاڑی، کابینہ لودھراں میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں میت کو غسل دینے کا
طریقہ سکھایا گیا نیز شرکا نے ٹیسٹ دینے کی بھی نیتیں کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں فیصل آباد زون میں کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈویژن، کابینہ اور زون ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاک
سطح مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کئی اہم مدنی پھول دئیے نیز تقرری اور کارکردگی شیڈول کے حوالے سے فالو اپ کیا۔
ہاکس بے کراچی،
اورنگی ٹاؤن کراچی اورسرجانی ٹاؤن کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ہاکس بے کراچی، اورنگی ٹاؤن کراچی اورسرجانی ٹاؤن کراچی میں کفن
دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مفتشہ اسلامی بہن پاک سطح نے سنتوں بھرے بیانات کئے اورتربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن پہنانے کا طریقہ،
اسراف اور مستعمل پانی کے مدنی پھول سکھائے۔

اسلامی بہنوں
کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام 29 ستمبر 2020ء کو فیصل
آباد ریجن، میانوالی زون، میانوالی کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا منعقد ہوا
جس میں کفن دفن ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن
پہنانے اور میت کو غسل دینے کا طریقہ سمجھایا ۔ مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے
متعلق اہم امور پر کلام کیا نیز اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن کے
کام میں حصہ لینے اور ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا اور نیتیں بھی کروائیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں بہاولنگر منچن آباد محلہ غلہ منڈی میں
کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں
کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایااور انہیں علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور میّت کو غسل دینے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن، زون
بہاولپور، کابینہ بہاولنگر منچن آباد،
محلہ غلہ منڈی میں غسل ِ میت اور کفن دفن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں 45 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس کفن دفن کا
تربیتی اجتماع ، ریجن سطح کفن دفن ذمہ دار
اسلامی بہن کی شرکت

اسلامی بہنوں
کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام کراچی کے
علاقہ ہاکس بے میں 26 ستمبر 2020ء کو کفن
دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام25 ستمبر2020ء
کو کراچی ریجن ساؤتھ اور ایسٹ زون میں کفن
دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےسنتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو شریعت کے عین مطابق غسلِ میت کرنے اور اس خدمت کو انجام دینے کی نیتیں کروائیں۔
حیدر آباد ریجن
کی میر پور زون کابینہ میں مجلس کفن دفن ذمہ دارکا اجتماع

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
23اگست 2020ء کو پاکستان کے شہر حیدر آباد
ریجن کی میر پور زون میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن نگران کا شعبہ کفن دفن کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن
نگران اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن کی ذمہ
داراسلامی بہنوں کابذریعہ کال مدنی مشورہ لیاجس میں ریجن و زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر
اہتمام 19اگست 2020ء کو پاکستان سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں 06 ریجن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں مدنی پھول دیتے ہوئے ماہا نہ کارکردگی کی کمی
اور اضافے پر کلام کیا اور اس کے علاوہ مدنی کاموں کے فالو اپ پر رہنمائی فرمائی
کہ کس طرح ان کو لیکر چلنا ہے اور مزید اس میں بہتری کیسے لائی جائے۔ مدنی مشورے کے اختتام پر شریک اسلامی
بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔