فیصل آباد ریجن
کے مختلف کابینہ میں40 نئے مدرسۃ المدینہ
بالغات کا آغاز
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر
اہتمام اب تک کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد ریجن کے مختلف کابینہ میں40 نئے مدرسۃ
المدینہ بالغات کاآغاز ہو چکا ہے جن میں
کثیر اسلامی بہنیں زیورِ تعلیم سے آراستہ
ہورہی ہیں۔
مزید داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ درست مخارج کے
ساتھ احسن انداز میں قراٰنِ پاک پڑھنے کی
خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ
فرمائیں۔
شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغات کے زیر اہتمام کراچی کورنگی ساڑھے
3 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی
مشورہ
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر
اہتمام 10 دسمبر 2020ء کو کراچی کورنگی ساڑھے 3 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔
زون و
کابینہ مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے
اس حوالے سےنکات فراہم کئے نیز دوسرے شعبے سے رابطہ و تعاون کرنے، کمزوریوں کو دور
کرتے ہوئے احسن انداز میں دین کا کام کرنے اور تکمیلِ ناظرہ جدول کےاہداف دئیے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدر آباد ریجن ، حیدر آباد کابینہ میں مدرسۃ المدینہ
بالغات کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے حب جاہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ داران کو نیو مدنی
نکات کا مطالعہ کرنے اور فاروڈ کر وانے اور نیو فارم پر کاکردگی بنانے کے تعلق سے کلام کیا گیا۔ اجیر ٹیسٹ کے لیے
اسلامی بہنوں کے نام بھی طلب کئے گئے نیز ذمہ داران کو اہداف دئیے گئے جس پر ذمہ داران نے کارکردگی
کو مضبوط کرنے کی نیت کی اور اہداف کو پورا کرنے کی نیت پیش کی۔
سکھر زون میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سکھر زون میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی کابینہ،
ڈویژن اور علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔
سکھر زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے ۔
سکھر زون میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سکھر زون میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی کابینہ
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سکھر زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیو کارکردگی فارم
سمجھائے نیز کارکردگی مضبوط کرنے اور
اضافہ کرنےکا ذہن دیا۔
پاکستان سطح سے ملنے والے مدنی پھول ذمہ داراسلامی
بہنوں تک پہنچائے گئے، ڈویژن سطح تک کا تقرر مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ۔
شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام پاک تا ریجن مشاورت کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام7دسمبر
2020ء کو پاک تا ریجن مشاورت کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ
مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے متفرق کاموں کی
تکمیل پر توجہ دلائی نیزہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا ہدف دیا۔ تدریس کرنےکے حوالے سے تربیت کی۔ نئے مدارس اور
گھر مدرستہ المدینہ بالغات کے اہداف دئیے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام5دسمبر 2020ء کو شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نے گوادر زون میں حب کابینہ کے 03 مدارس کا جائزہ لیا جبکہ چند
طالبات کے ٹیسٹ کا سلسلہ بھی ہوا۔
سکران گوٹھ حب ضلع لسبیلہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں اور
مدرسات نے شرکت کی۔
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے اپڈیٹ نکات
سمجھائے نیزماہانہ عطیات کارکردگی وقت پر
جمع کروانےاور ہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کی اہداف دئیے ۔ زون و کابینہ کی
مدارس کا جائزہ وتفتیش کرنےکے حوالے سے تفہیم کی، نئے مدارس اور گھر مدرستہ المدینہ
بالغات کے اہداف دئیے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف مقامات پر سن 2020 میں 54 قاعدہ ، ناظرہ کورس اور11 مدرسہ کورس مکمل ہوئے مزید کورسیز کا سلسلہ جاری
ہے۔
کراچی میمن
گوٹھ کابینہ میں پاک و ریجن سطح مدرسۃ المدینہ بالغات کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن و زون
سطح اور پاک و ریجن سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ
داران اور مدرسات نے شرکت کی۔
پاک سطح
کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تجوید اور
علم دین کے فضائل پر بیان کیا۔ مدرسات کو مدرستہ المدینہ بالغات لگانے کے مدنی پھول سکھائے۔ مدرستہ المدینہ میں تفتیش
کےنظام کو بہتر کرنے کے حوالے سے مشورے دیئے۔ تجوید درست کرنے کیلئے کورس کرنے کا ذہن دیا جس
پر مدرسات نے ہاتھوں ہاتھ اپنے آپ کو کورس
کیلئے پیش کیا۔
کراچی
ٹھٹھہ کابینہ میں پاک سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کا مدرستہ المدینہ بالغات کا وزٹ
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 24 نومبر2020 کراچی ریجن و زون
مشاورت، پاک سطح کورسز ذمہ دار اور معاون مفتشہ نے مدرستہ المدینہ بالغات کا وزٹ کیا۔
ڈویژن گھارو کے تقریباً11 مدرستہ المدینہ بالغات کا الگ الگ جائزہ لیا گیاجس
میں مدرسات کے جدول پرعمل کے انداز کو چیک کیا گیا نیز اہم مدنی پھولوں پر توجہ
دلائی گئی مزید طالبات کا ٹیسٹ بھی لیا گیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام یکم دسمبر 2020 بروز منگل شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نے کراچی بڑابورڈ ڈویژن میں
ناظرہ قرآن کورس کا جائزہ کیا نیز چند
طالبات کا ٹیسٹ بھی لیا۔
شرکائے
کورس کو ناظرہ میں کامیاب ہونے کے بعد مدرستہ المدینہ بالغات میں تدریس کا ذہن دیا۔ٹیلی
تھون عطیات کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔ مزید ہر طالبہ کو اپنے گھر ڈونیشن بکس رکھنے کا بھی ہدف
دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے
اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدرستہ المدینہ
بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےکراچی ایسٹ زون میں لیاقت آباد کابینہ
میں مدنی مشورہ لیاجس میں زون تا علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدرسات(ٹیچرز)
نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں انھیں شعبے کے اپڈیٹ نکات سمجھائے۔ٹیلی تھون عطیات کی کارکردگی وقت پر جمع
کروانے، ہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا بھی ہدف دیا نیز زون و کابینہ کے مدارس کا جائزہ وتفتیش کرنےکے
حوالے سے تفہیم کی نیز نئے مدارس اور گھر
مدرستہ المدینہ بالغات کے اہداف دئیے گئے۔ اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا ہاتھوں ہاتھ اظہار پیش کیا ۔