دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بذ ریعہ انٹرنیٹ ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کی ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں  شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے زیادہ کورسز کروانے کا ذہن دیا اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ساؤتھ افریقہ میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن کا لیسوتھو کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن  کے ساتھ گزشتہ دونوں مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے زیادہ کورسز کروانے کا ذہن دیا اور سورۃ النور کورس کروانے نیزدیگر کورسز کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”والدین کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری وساری ہے اور روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے ، دعوت اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ شب وروز بھی ہے، اس شعبے میں مختلف ممالک سے مختلف دینی کاموں کی مدنی خبریں موصول ہوتی ہیں جو دعوت اسلامی کی ویب سائٹ شب وروز پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے مختلف ممالک سے ملنے والی خبروں کی تعداد92 ہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ افریقہ اور یوکے کی مدنی خبریں انگلش زبان میں بھی ٹرانسلیٹ کر کے ویب سائیٹ کی زنیت بنائی جاتی ہے۔


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالہ کے مطالعہ کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”نوجوان کی توبہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 2ہزار169 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”نوجوان کی توبہ“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے وقتاً فوقتاًمدنی مشوروں کا  انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں ملک اور بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سے ارکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقومی امورکی اراکین نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اپنے شعبہ جات اور دیگر دینی کاموں کی دسمبر 2020ء سے اگست 2021ء تک کی تمام کارکردگیاں اورتقابلی جائزہ لینے کا ہدف دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ستمبر 2021ء میں آسٹریلیا  سڈنی کابینہ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ 11 دن پر مشتمل” حسن کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں كم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس میں سڈنی کابینہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ”حقوق العباد اور باطنی امراض“ کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی۔ اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ یہ کورس بہت اہم ہے اور اس کورس کے مواد کی ترتیب کو بہت پسند کیا گیااسلامی بہنوں نے حقوق العباد کو بہتر انداز میں پورا کرنے کی اور باطنی امراض سے بچنے کی کوشش کی نیتیں کیں۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a madani mashwara was held on the first week of September in Colombo,Sri Lanka

The country kabina zimmedara had this mashwara with umme hasnain through skype.

The mashwara was regarding the madani pearls of rabiun noor sharif.


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزجس میں درست تلفظ کے ساتھ قرآنِ کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس  شعبے میں مزید دینی کام اور مدارس کی تعداد بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اگست2021 ءمیں ملک و بیرونِ ملک 19 نئے مدارس المدینہ گرلزکا آغازہوا جن میں کلاسزکی تعداد32 جبکہ پڑھنے والی بچیوں کی تعداد 640 ہے ۔مزید ایڈمیشن کا سلسلہ جاری ہے۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, weekly Sunnah-inspiring ijtima’ were conducted in different areas (Johannesburg, Cape Town, Durban, Pietermaritzburg, Polokwane, Lesotho, Pretoria and Welkom) of South Africa. Nearly 1 thousand and 267 Islamic sisters had the privilege of attending it.

The female preacher of Dawat-e-Islami gave a bayan on ‘There is no cure to delusion’ and gave them the mindset of keeping themselves associated with the religious environment of Dawat-e-Islami and motivated them to attend the weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at with punctuality and participate in the religious activity.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online Madani Mashwarah was conducted in the second week of September 2021, in Welkom, South Africa.

The Kaarkardagi (performance) of the attendees (Islamic sisters) present in the Madani Mashwarah were reviewed and the female preacher of Dawat-e-Islami did their (Islamic sisters) Tarbiyyah. Moreover, important points related to the further enhancement and improvement of religious activities were discussed.