نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت ساؤدرن افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے اگست2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 58

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 112

تعداد مدرستہ المدینہ(اسلامی بہنوں کے): 21

مدرستہ المدینہ(اسلامی بہنوں کے)میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 217

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 32

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :632

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 123

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ):26

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:400

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد 1ہزار96


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت سینٹرل افریقہ  ریجن میں اسلامی بہنوں کے اگست2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں:

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد:65

تعداد مدرستہ المدینہ(اسلامی بہنوں کے): 12

مدرستہ المدینہ(اسلامی بہنوں کے)میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 62

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 13

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :181

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 19

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 35

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 187

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 59


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت بیرون ممالک میں اسلامی بہنوں کے اگست 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار466

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29ہزار503

مدرستہ المدینہ (اسلامی بہنوں کے)میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار761

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 3ہزار435

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:84ہزار860

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 24ہزار527

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 10ہزار871

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ26ہزار527

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 29ہزار261


       دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے پہلے اجتماعی طور پر نیکی کی دعوت کا شیڈول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کوکال کر کے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے  کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”دعوت اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 2ہزار587 اسلامی بہنوں نے رسالہ” دعوت اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ  شب وروز(News Department) للبنات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں چار کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شب وروز شعبہ کی اہمیت بتاتے ہوئے شب وروز شعبہ کے لئے کام بڑھانے کا ذہن دیا نیز شب و روز ویب سائٹ کے لئے دینی کاموں کی اپڈیٹ بروقت آگے بھیجنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نماز کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذ ریعہ انٹرنیٹ  مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نئے اہداف دیئے نیز ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی کو بھی بڑھانے اور بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم  میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار  اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام ”سورۂ ملک کی تفسیر“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کوسورۂ ملک کا لفظی اور بامحاورہ ترجمہ نیز تفسیر سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں ون ڈے سيشن بنام”عقیدۂ تحفظِ ختمِ نبوت“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہمارے پیارے آقا آخری نبی محمد مصطفےٰ ﷺ کی نبوت اور اس سے متعلق اہم عقائد کے بار ےمیں معلومات فراہم کیں۔