دعوت اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری وساری ہے اور روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے دعوت اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”شب وروز(News Department) بھی ہے۔

اس شعبے میں مختلف ممالک سے مختلف دینی کاموں کی مدنی خبریں موصول ہوتی ہیں جو دعوت اسلامی کی ویب سائیٹ”دعوتِ اسلامی کے شب وروز “پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد 84 ہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ افریقہ اور یوکے کی مدنی خبریں انگلش زبان میں ٹرانسلیٹ کر کے ویب سائیٹ کی زنیت بنائی جاتی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں ویلکم کابینہ کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز زیادہ سے زیادہ کورسز منعقد کروانے کا ذہن دیتے ہوئے کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ویلکم کابینہ کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مضبوط بنانے نیز زیادہ سے زیادہ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کی کارکردگی کو بڑھانے اور اسے مزید اچھے انداز سے بہتر کرنے کے مدنی پھول پیش کئے نیز اس ماہ سنتوں بھرے اجتماع منعقد کرنے اور وقت پر کارکردگی دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن میں بھی بڑی اسلامی  بہنوں کے لئے مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے جہاں اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر دینی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ تادمِ تحریر ساؤتھ افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کم و بیش 17درجات لگ رہے ہیں جن میں 19مدرسات اپنی دینی خدما ت سرانجام دے رہی ہیں جبکہ ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 119 ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماہ  ستمبر 2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے علاقوں (جوہانسبرگ ، ویلکم، ڈربن، پیٹرماریٹیزبرگ ، پولکوانے، پرٹیوریا کیپ ٹاؤن، لیسوتھو) میں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی کارکردگی موصول ہوئی جن کی مجموعی طورپر رپورٹ پیش خدمت ہے۔

اس ماہ 2ہزار 103 اسلامی بہنوں نے مکمل مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام  ستمبر 2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں دو مقامات پر اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کا آغاز ہوچکا ہے جن میں اسلامی بہنیں ذوق وشوق کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔مزید داخلے جاری ہیں۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کو مختلف اعضاء زبان اور نگاہوں کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ اکتوبر 2021ء کی پہلی پیر کو ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں قفل مدینہ منایا گیا جن میں کم وپیش 242 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 783اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی نگران اسلامی بہن نے دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کا ماہانہ مدنی مشورہ لیاجس میں تمام  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی نیز شیڈول اور دینی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی گئی۔انفرادی کو شش کرتے ہوئے کم از کم دو گھنٹےدینی کاموں میں مصروف رھنے کا ذہن بھی دیا گیا جبکہ گھر درس اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کے اہداف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 4 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام ”تفسیر سورۂ نور“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت اسلامی بہنوں کو سورۂ نور کا تعارف اور تفسیر سے متعلق معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے  ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں( جوہانسبرگ ، کیپ ٹاؤن، ڈربن، پیٹرماریٹزبرگ ، پولکوانے ، لیسوتھو، پریٹوریا، ویلکم) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار 280 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” کرامت اعلیٰ حضرت “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کے احکامات بیان کئے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لے کر خدمت خلق کرنے کی ترغیب دلائی ۔