15 اگست 2023ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سکھر شہر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے تعلیمی و انتظامی معاملا ت کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
صرافہ ایسوسی ایٹ سکھر کے صدر کی زوجہ سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی عیادت
پچھلے دنوں سکھر ڈویژن میں Sarafa Associate کے صدر کی زوجہ بیمار ہوگئیں تھیں جن کی عیادت کے سلسلے میں دعوتِ
اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران میں موجود نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے صدر کی زوجہ
سے عیادت کرتے ہوئے انہیں بیماری کے فضائل بتائے اور اُن کی جلد صحتیابی کے لئے
دعا کروائی جس پرانہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
14 اگست 2023ء بروز پیر سکھر ڈویژن میں دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی معاملات کو دیکھنے والی نگران اسلامی بہن کی بیٹی(جو پچھلے دنوں بیمار ہو گئی تھی) سے عیادت کرنے کے لئے ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ہسپتال شیڈول رہا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے نگرانِ سکھر ڈویژن اسلامی بہن کی بیٹی سے عیادت کی اور بیماری پر صبر کرنے
کے فضائل بیان کئے۔آخر میں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے اُن کی بیٹی کی صحتیابی کے لئے دعا کروائی۔
پاکستان کے شہر سکھر میں مدنی مشورہ، نگران سمیت
دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اگست 2023ء بروز پیر اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کے متعلق پاکستان کے
شہر سکھر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ سکھر ڈویژن سمیت دیگر اہم
ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں درپیش مسائل سنے اور اُن کا حل
بتایا نیز دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔
شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت
10 اگست 2023ء بروز جمعرات کراچی کے فیضانِ
صحابیات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے براہِ راست جبکہ
عالمی سطح کی ذمہ داران سمیت دیگر سطح کی اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔
ابتداءً نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے نیز امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی اس شعبے کے تحت ہونے والی مختلف دینی خدمات
بیان کیں۔
گلبرک ٹاؤن ،یوسی 2 میں اسلامی بہنوں کے سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں صاحبزادیِ عطار کی آمد
15 اگست 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام گلبرک ٹاؤن ،یوسی 2، ڈویژن
1،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار
اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔
حلقے کی ابتداء تلاوتِ و نعت سے کرنے کے بعد
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے احساسِ ذمہ دار کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے
دینی کام کرنے اور دیگر اہم امور کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے۔
حلقے کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار دعا کروائی جبکہ وہاں موجود شرکا اسلامی بہنوں
نے اُن سے ملاقات بھی کی۔
شارٹ کورسز للبنات کی ملک و بیرونِ ملک ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
لوگوں کے
دینی و معاشرتی مسائل میں اُن کی مدد کرنے اور انہیں علمِ دین کی تعلیمات دینے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اگست 2023ء بروز ہفتہ شارٹ
کورسز للبنات کی ملک و بیرونِ ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم نکات پر
گفتگو کی۔اس کے علاوہ 8 دینی کام کارکردگی فارم کا طریقہ کس انداز پر ہو اس پر
تبادلۂ خیال کیاگیا۔
جولائی 2023ء میں شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت
ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کام
عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی نے ملک
و بیرون ملک میں لوگوں کے دینی و فلاحی مسائل کے حل کے لئے مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں جن میں سے ایک شعبہ
کفن دفن للبنات بھی ہے۔
جولائی 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں 66 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن
میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً 1 ہزار تھی۔اس
کے علاوہ بیرونِ ملک ہی میں 32 غسلِ میت ہوئے جن میں 33 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ
رہا۔
جون 2023ء میں شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت ملک و
بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کام
مختلف شعبہ جات میں لوگوں کی دینی و اخلاقی
تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ
جات کے ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ان ہی میں
سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے۔
جون 2023ء
میں اس شعبے کے تحت پاکستان میں 1 ہزار
323 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد 17 ہزار 526 رہی نیز 1 ہزار 584 غسل میت ہوئے جن میں اسلامی بہنوں نے
717 لواحقات سے تعزیت کی اور 3
ہزار 216 رسائل تقسیم کئے ۔
اسی طرح بیرونِ ملک میں 66 مقامات پر کفن دفن
تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد 821 تھی جبکہ 49 غسل میت ہوئے جن میں اسلامی بہنوں نے 43 لواحقات سے تعزیت کی۔
شعبہ مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کی سٹی تا
ٹاؤن سطح کی ذمہ داران کے لئے کراچی میں
تربیتی سیشن
فیضانِ صحابیات، پی آئی بی کالونی ،کراچی میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ
مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کی سٹی تا ٹاؤن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن کے ابتداء میں ملک سطح کی شعبہ
مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل ذمہ دار
اسلامی بہن نے پریزنٹیشن کے ذریعے دینی کاموں کی کارکردگی بیان کی ۔
شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت پاکستان بھر میں
ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ
شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت
پاکستان بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان سطح کی ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بہنوں سے سابقہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے
کا اور کتاب ”تجہیز و تکفین کا طریقہ“
پڑھنے کا ہدف جل از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ جائزہ جامعۃ المدینہ گرلز، مدرسۃ المدینہ
گرلز اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے سالانہ سنتوں بھرے اجتماعات و تربیتی سیشنز
پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور تربیتی اجتماعات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔
اس کے علاوہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسالہ ٹیسٹ
جلد از جلد مکمل کرنے پر مشاورت ہوئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
کراچی سٹی کورنگی ڈسٹرکٹ کی تمام مُدرسات،
ناظمات اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ
شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
روز ڈسٹرکٹ آفس کورنگی ڈھائی میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کورنگی ڈسٹرکٹ کی تمام مُدرسات،
ناظمات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مشورے کا آغاز تلاوت و نعت شریف سے
کیا گیا اور شعبے کی رکن عالمی مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے طے شدہ نکات
پرکلام کیا ۔
Dawateislami