دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی زون ساوتھ 2میں مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں شیرشاہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی تقسیم کاری کے فوائد اور مل کر مدنی کام کرنے کی اہمیت بتاتے ہوئےدینی کاموں کو بڑھانے اور اس کی بہتری کے لیے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ 2 کی کابینہ گلزار ہجری میں 6 دن کے آن لائن سیشن (رمضان کیسے گزاریں) کا انعقاد ہواجس میں 70 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فضائلِ رمضان ،روزے کے ضروری مسائل، تراویح اور لیلة القدر کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ جس پر اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے ،مزید شارٹ کورسز کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے اور کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں  لانڈھی کابینہ ، قصور زون اور جنوبی لاہور زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں مدرستہ المدینہ بالغات کی زون مشاورت ،ڈویژن نگران و تمام علاقہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبہ میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،ذوق ِقرآن کورس میں شرکت کرنے ، رمضان میں ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ میں اجتماع کاانعقاد ہواجس میں تقریباً36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال پر عمل کرنے،نیک اعمال رسالہ کاجائزہ لینے اور ہر ماہ کے آخر میں اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  میرپور خاص کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں میر پورخاص زون نگران، کابینہ نگران زون مشاورت وکابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران ومشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

صاحبزادئی عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو دینی کا م کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے، سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی نیز دعوت ِاسلامی کو ڈونیشن دینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد لاڑکانہ ڈویژن غریب آباد میں اجتماع کاانعقادہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے اجتماع میں بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو روزانہ نیک اعمال رسالہ کے ذریعےاپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیتے ہوئےہفتہ وا ر اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ ،محفل نعت اور دینی حلقہ کےزیر اہتمام کراچی میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران اور زون مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کےحوالےسے نکات بتائےاور اسلامی بہنوں کو ماہانہ اہداف دیتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کےا ہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 1 میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقادہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت ،کراچی زون ساؤتھ 1 کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شان خاتون جنت کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع کے کے بعد عالمی مجلس نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوڈوینشن کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


کراچی دارالسنہ للبنات کے تحت آن لائن فیضان رمضان کورس کاآغاز

Sat, 24 Apr , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کےشعبے دارالسنہ للبنات کے تحت 14 اپریل 2021ء بروز بدھ سے 26 دن کا آن لائن فیضانِ رمضان کورس کا سلسلہ جاری ہے، اس کورس کا دورانیہ 2 گھنٹے ہے، دو درجات کا آغاز ہوچکا ہے جن میں 58 اسلامی بہنیں شریک ہے۔

کورس کی خصوصیات : مدنی قاعدہ ،نماز کے متعلق اہم شرعی مسائل ، روزے کے متعلق شرعی مسائل اور منتخب سورتیں اور چھ کلمے سکھائے جائیں گے۔ 


 دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ میں ماہانہ ٹیلیفونک مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

میانوالی کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


د عوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں مکتبۃ المدینہ للبنات کی زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کوہفتہ وار اجتماع میں بستے لگانے کےاہداف دیئے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو نکات فراہم کئے جس پر انہوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے زیراہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون کالاباغ کابینہ میں شخصیات میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں رکن کابینہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شخصیات اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت ِاسلامی کے تحت ہونے والے فیضا نِ تلاوت کورس میں شرکت کی دعوت پیش کی اور ڈونیشن دینے کا ذہن دیا جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے کورس میں شرکت کرنے اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیتیں پیش کیں۔