اللہ  پاک کے کرم سے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے تحت 11 اگست 2021 ءبروز بدھ کوئٹہ شہر میں نیو جامعۃ المدینہ (For Girls) بنام ’’فیضان بی بی ہاجرہ‘‘ کا آغاز ہوا جس کے درجہ اولیٰ میں اب تک 35 داخلےہو چکے ہیں۔یہاں اسلامی بہنوں کو عالمہ کورس کروایا جائے گا۔خواہش مند اسلامی بہنیں جلد رابطہ کریں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ کے علاقے منور چورنگی کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں علاقائی نگران اسلامی بہن سمیت ذیلی نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’اسلاف کی دین کی خاطر قربانی‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے صحابیات طیبات کی قربانیوں کےبارے میں معلومات دیں نیزدین اور قربانی کےمتعلق کلام کرتےہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے اورفکرِ آخرت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کےلئےوقت دینے کی نیتوں کااظہار کیا۔اس کےعلاوہ ماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے ہر ماہ وقت پرکارکردگی جمع کروانے کا ہدف دیا ۔ مزیددعائے شفاء اجتماع کی مضبوط تیاری کرنے، علاقائی دورے اور دینی حلقے میں زیادہ اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کے بارےمیں مدنی پھول دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ  جمشید روڈ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنےکے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز دینی کاموں میں تقسیم کاری کی ضرورت پر توجہ دلائی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ شیڈول کے مطابق وقت پر کارکردگی دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 20 نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے’’تقسیم کاری ‘‘کے موضوع پر مختصر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں تقسیم کاری کرنےکے حوالےسے نکات بتائے۔اس کےحوالےسے کارکردگی جدول سمجھایااور’’ آیئےدینی کام سیکھیں ‘‘کورس کی تشہیر کرنے اورخود بھی اس میں شرکت کرنے نیزاپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو اس کورس میں شركت کروا نےکاہدف دیا۔ مزیدکارکردگی میں اضافےکرنےاور علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کےزیراہتمام 10 اگست 2021 ء بروز منگل اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن بنگلہ بازار کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک مدرسات کی تربیت کرتےہوئے ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو علاقائی سطح کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔

اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کے کورس میں کامیاب ہونے والی طالبات کےذریعےنئے درجات کے آغاز کاہدف دیانیز 12 دن کا رہائشی مفتشہ کورس کرنے کا ذہن دیانیز دینی کام میں بہتری لانے کے حوالےسے مدنی پھول دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ شب وروزللبنات کےتحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون مشاورت  و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے شب و روز کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو وقت پر دینی کاموں کی مدنی خبریں دینے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی دعوت اسلامی کی دینی خبریں دیکھنےاورپڑھنےکےلئے دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ ’’دعوت اسلامی کے شب و روز‘‘ کاوزٹ کرنے کے بارے میں ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) نیو کراچی کابینہ کی جولائی 2021  ءکےدینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہو:

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی تعداد: 94

اِن مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد:اہزار151

اِن مدارس میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 94

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 582

مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 509

رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 691

درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 321

مدنی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 256


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ  زون میں مدنی مشورےکاسلسلہ ہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں تقسیم کاری کی ضرورت و اہمیت سے آگاہ کیانیزاپنے ماتحت شعبہ جات کو مضبوط بنانے کا ذہن بھی دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کی ناظم آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور اپنے شعبے کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول میں بہتری لانے کے لئے نکات بتائے نیز ان کو آئندہ کے لئےدینی کاموں کو کرنےسےمتعلق نکات سمجھاتےہوئے اہداف دیئےجس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ کی ڈویژن   برما میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینےا ور میت کو کفن پہنانے کاشرعی طریقہ سکھایا جس پر اسلامی بہنوں نے کورس کے حوالے سے اچھے تاثرات دیئے۔ مزید اس تربیتی اجتماع میں اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں  زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےاَپڈیٹ مدنی پھول سمجھاتے ہوئے شعبے کی تقرری مکمل کرنے اور ذیلی سطح تک کفن دفن اجتماعات منعقدکرنے کا ذہن دیا جس پرسب نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت  کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں ہونے والے جولائی 2021 ءکی ماہانہ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہو۔

تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 775

وصول ہونےوالے نیک اعمال رسائل کی تعداد:1 ہزار47

ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 46

ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 56

ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 23

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 245

یوم ِقفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 267

ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 45

اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 15