دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ و محفلِ نعت کے تحت کراچی ریجن ادریس گارڈن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت اجتماع منعقد کرنے سے متعلق نکات بتائے اورجن شعبہ جات میں تقرریاں مکمل نہیں ہیں وہاں تقرر یاں مکمل کرنے کاذہن دیا مزید دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیراہتمام  کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ بلدیہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت برائے علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے متعلق اہم نکات بتائے اور نیکی کی دعوت کی اہمیت بتاتے ہوئے باقاعدگی کے ساتھ علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی  دورہ کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون میں علاقائی دورہ ذمہ دارکےمدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

قصور زون تلونڈی کابینہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی فارم سمجھایااور کارکردگی جدول وقت پر اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کا ذہن دیا نیز 7 اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کا ہدف دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی دل جوئی کے لئے تحائف بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں علاقائی دورہ کی ڈویژن تاکابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دوران مدنی مشورے میں علاقائی دورہ کے نکات سمجھائے اور کارکردگی جدول فارم جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  برائے نیکی کی دعوت کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبہ میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی مضبوط کرنے کاذہن دیتے ہوئے ماتحت اسلامی بہنوں کو وقت دینے اور انکی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن اور اسلام آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ریجن تا زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے ماہانہ ڈویژن دینی حلقے پر کلام کرتے ہوئے کارکردگی کا فالواَپ کیا اور ذمہ دار کا تقرر کرنے کاذہن دیا نیزمذید شعبہ میں بہتری لانےکے حوالے سے اہم نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   الرحیم گارڈن لاہور میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل ِنعت کاانعقادہواجس میں پاکستان سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور یادِ رمضان کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے، مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی نیز محفلِ نعت کے اختتام پر اسلامی بہنوں میں تقسیم رسائل کاسلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے   تحت گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کی کارکردگی تیار کرنے کا طریقہ سمجھایا اور مدنی کام مضبوط کرنےکےحوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی زون ایسٹ2 ملیر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گلزارِ ہجری اور گلستان جوہر کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی زون ایسٹ 2 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ علاقائی دورہ و محفل نعت زون و ڈویژن سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا ۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی ساڑھے 3 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون اور ڈویژن تا ذیلی مشاورتوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورگرمی سے بچنے کے نکات اور محفل میلاد کے نکات بیان کئے نیز ہفتہ وار رسالہ ہر ذیلی میں کم از کم 12 بار پڑھنے کا ہدف بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے   تحت گزشتہ دنوں واپڈا ٹاؤن میں مدنی دورے کاسلسلہ ہوا جس میں ملتان زون نگران ، ملتان زون سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اور ذیلی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔