دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے  تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی سرگودھا زون اور بھلوال زون میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں علاقائی دورہ زون و دیگر شعبہ جات کی زون کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے پر اہداف دیئےاور جس شعبے پر ذمہ داراسلامی بہنوں کا تقرر نہیں اس شعبے پر تقرر ی کرنے نیز اس شعبے کو مضبوط کرنے پر مدنی پھول بیان کئے جبکہ وقت پر کارکردگیاں تیار کرنے ، ماتحت اسلامی بہنوں کےمیسجز کے جواب دینے ، کمی بیشی کی وجوہات پر فالو اَپ کرنےاور کاکردگی فارم درست اندازمیں فِل کروانے کے بارے میں مدنی پھول بیان کئے۔محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی ترغیب بھی دلائی ۔

اسلامی بہنوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہر ماہ پڑھنے اور اس کی تشہیر کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے پر مدنی پھول بیان کئے۔ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کو مضبوط کرنے کے لئے بھی اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں ان کی کارکردگی کے فالواپ پر ان کو تحائف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کابینہ تا علاقہ مشاورت کی 35ذمہ داراسلامی بہنوں نے  شرکت کی ۔

زون مشاورت علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے محفلِ نعت، ڈویژن دینی حلقہ اور مدنی قافلوں(میں محارم کو ترغیب دلا کر سفر کروانے) کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور دینی کاموں میں بہتری لانے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاچھےجذبات کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر اہتمام  کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ذیلی مشاورت کی 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے ، محفلِ نعت، ڈویژن دینی حلقے اور مدنی قافلوں(میں محارم کو ترغیب دلا کر سفر کروانے) کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز جلد تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز اس شعبے کو مضبوط بنانے کی حوالے سے نکات دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھے جذبات کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ کراچی میں مختلف مقامات پر نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجن میں کم و بیش 233 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے پہلے آنے والی وہ اسلامی بہنیں جو اَب نہیں آتیں ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں علم دین حاصل کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کا کام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک جن میں عرب شریف ،عمان،سڈنی،سری لنکا،بنگلہ دیش،ہند،ساؤتھ افریقہ،کینہ۔تنزانیہ،یوکے،ڈنمارک ،اٹلی،اسپین ،فرانس،ناروے،بیلجیم،یوبا سٹی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوتا ہے۔

ملک اور بیرون ملک میں مئی 2021 ء میں ہونے والے علاقائی دورہ کی کارکردگی درج ذیل ہے:

پاکستان بھر میں علاقائی دورہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15 ہزار745

بیرون ملک میں علاقائی دورہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10ہزار 100

نیکی کی دعوت میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر دینی کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن حالی روڈ، علاقہ سبزی منڈی میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

حیدرآباد کابینہ نگران اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون1 کی محمود آباد کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں مقامی اسکول کی 2 ٹیچرز اور مختلف اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کےذریعے نمازو روزہ کی پابندی کرنے کاذہن دیا گیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات   کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور واہگہ ٹاؤن کابینہ کی الرحمن سوسائٹی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں پاکستان سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی خواتین کو نیکی کی دعوت دی ۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن شیخوپورہ زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔ اس مدنی مشورے میں علاقائی دورہ زون تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں تقرری کے مدنی پھول بیان کئے گئے اور شعبے کے سابقہ نکات کاجائزہ لیتے ہوئے کارکردگی جدول پر بات ہوئی نیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اور کارکردگی فارم فِل کروانے کے بارے میں سمجھایاگیا۔

ڈویژن دینی حلقے پر کلام کیا کہ اس شعبے کا زیادہ سے زیادہ فالو اَپ کیا جائے اور اہداف بھی دیئےگئے جبکہ ماہانہ مبلغہ کارکردگی فارم کا نفاذ اور محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی گئی۔

اسی طرح اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہر ماہ پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں اچھی کارکردگی پر ان کو تحائف بھی دیئے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 میں علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں 5 کابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی جدول دینے اور محفل نعت اجتماع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز ہر ماہ میں 2 مدنی مشورے کرنے اور 2 دفعہ بذریعہ کال پوچھ گچھ کرنے کا ہدف دیا جبکہ ذیلی تا علاقہ سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  9 جون 2021 ءبروز بدھ کو کراچی ریجن اور اسلام آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں کراچی و اسلام آباد شعبہ علا قائی دورہ کی ریجن و زون سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ ترقی کے مدنی پھول ‘‘ کے موضوع سے چند نکات بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے اورتقرریاں مکمل کرنےکاذہن دیا جبکہ ماتحت کے ماہانہ مشورے کا فالواَپ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں جھنگ زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں علاقائی دورہ کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی گزشتہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے ماہانہ کارکردگی اور جدول کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز ہر ماہ 2 ڈویژن کا جدول بناکر ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ نیکی کاسلسلہ کرنے اور ان کی تربیت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ تقرریوں کو مکمل کروانے کے حوالے سے نکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھے جذبات کااظہار کیا۔