دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت کمپنی باغ مری میں اصلاح ِ اعمال کورس  اور فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر اسلامی بھائی شرکت کررہے ہیں ۔رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطاری نے شرکائے مدنی کورس کی مدنی تربیت اور انہیں مدنی پھول دئیے۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت چنیوٹ کابینہ لالیاں کی جا مع مسجد غوثیہ میں فیضانِ نماز کورس کاسلسلہ جاری ہے جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں ۔نگرانِ کابینہ نے شرکاکی مدنی تربیت کی اور مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں حجازی زون بلوچستان کے عاشقانِ رسول کے لئے19 جولائی 2019ء سے”فیضانِ نمازکورس“ کا آغاز ہورہا ہے ۔اس مدنی کورس میں وضو کے مسائل،غسل کے مسائل ،نماز کے درست مسائل اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا جائے گا ۔ حجازی زون بلوچستان کے عاشقانِ رسول سے اس مدنی کورس میں شرکت کی التماس ہے۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں2019ء سے 63 دن کا ”مدنی تربیتی کورس “ کا آغاز ہورہاجس میں نماز کا عملی طریقہ ، نماز کے اذکار،مدنی قاعدہ ،سنتیں و آداب اور اس کے علاوہ بہت کچھ سکھا یا جائے گا۔تمام عاشقانِ رسول سے اس مدنی کورس میں بھی شرکت کی درخواست ہے۔